سوچا ہے کہ ایک کہانی تیرے لیے لکھوں گا میری آنکھ سے بہتا پانی تیرے لیے لکھوں گا اپنا سب کچھ ویسے بھی تو تیرے نام لکھا ہے میں اپنی یہ ساری جوانی تیرے لیے لکھوں گا ایک محبت سب کو ہے جو صاف نظر آ جاتی ہے میری محبت یہ روحانی تیرے لیے لکھوں گا سب کو تو لگتا ہے یہ میں تو ہوں سنجیدہ سا میں نے بچا کہ رکھی ہے نادانی تیرے لیے لکھوں گا تجھ کو لگتا ہے میں خوش ہوں آکر مجھ کو دیکھ تو لے مجھ کو جو بھی ہے پریشانی تیرے لیے لکھوں گا مر جائیں گے مٹ جائے گا دنیا سے یہ نقش بھی اس کے بعد کی ایک نشانی تیرے لیے لکھوں گا سوچا ہے کہ ایک کہانی تیرے لیے لکھوں گا محمد گلریز ©Muhammad Gulrez #ghazals #Gulrez