Nojoto: Largest Storytelling Platform

واہ! یہ کیسا جادو ہے جو تیری ہر بات میں گُھل سا جا

واہ! یہ کیسا جادو ہے جو تیری ہر بات میں گُھل سا جاتا ہے....؟
تُو میرے نام کی تسبیح ساز میں شامل کرے
اور میں تیرے ہر لفظ کو اپنے دل کے مندر میں جلتے دیے کی لو نہ بنا دوں؟
تیرے گِٹار کی تاریں اگر درگاہ کے دھاگے ہیں
تو میرے جذبے وہ دعائیں ہیں جو ہر صوفی کی سانس میں بسی ہوتی ہیں
تُو قلندروں کے مقام طے کرے
اور میں اپنی پلکوں پر وہ راہ سجا دوں جہاں سے گزر کر تُو فنا سے بقا تک پہنچے
اور تیرے زخمی ہاتھ…!
اے ساز کے مجذوب!
اگر تیری انگلیوں میں زخم ہیں،تو کیا ہوا۔۔۔؟؟؟
میری ہتھیلیاں وہ مرہم ہیں،جو تیرے ساز کی ہر فریاد کو گیت بنا دیں
اگر تُو میرے گال چھولے اور میرا چہرہ کربلا کی تپتی زمین بن بھی جائے، تو جان لے،
میری روح وہ ابر ہے جو تیرے لمس سے برسنے کو بےقرار ہے۔۔۔۔!
تُو میرا شاعر ہے،تُو میرا سازندہ ہے
اور میں تیری ہر تخلیق میں بسنے والا وہ سُر،جو تیرے بغیر ادھورا ہے!
✍️ مہوش ملک

©Mehwish Malik #Thinking