Nojoto: Largest Storytelling Platform

مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں، دور ہیں پر رو بہ رو

مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.
عشق کی ہے یہ عجب کاریگری,
جدھر دیکھوں وہیں نظر آتے ہیں۔

گرمیوں کی دھوپ میں زلفوں کا سایہ,
 سرد راتوں میں انکی یادوں کا لحاظ,
بارشوں میں حسن کی ہیں بجلیاں,
بہاروں میں ہر گلاب میں نظر آتے ہیں.
مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.

 میری امید کی ہے وہ آخری کرن،
 میری  اشاوں کا وہ سنہرا خواب،
 سیاہ  رات کا ماہتاب گر ہیں وہ،
صبح کے آفتاب میں نظر آتے ہیں،
مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.

ہر منزل پر انکو پانے کی جستجو،
ہر سفر میں ہاتھ تھامیں نظر آتے ہیں.
حُسنِ کافر کو پانے کی ہے آرزو,
مومن کی دعاؤں میں لیکن نظر آتے ہیں،
مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.

©Sameer Kaul 'Sagar'  #Surat #omnipresent  #urdu #poetry #ghazal #love #Judaai #pyaar #alone  #sameerkaulsagar
مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.
عشق کی ہے یہ عجب کاریگری,
جدھر دیکھوں وہیں نظر آتے ہیں۔

گرمیوں کی دھوپ میں زلفوں کا سایہ,
 سرد راتوں میں انکی یادوں کا لحاظ,
بارشوں میں حسن کی ہیں بجلیاں,
بہاروں میں ہر گلاب میں نظر آتے ہیں.
مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.

 میری امید کی ہے وہ آخری کرن،
 میری  اشاوں کا وہ سنہرا خواب،
 سیاہ  رات کا ماہتاب گر ہیں وہ،
صبح کے آفتاب میں نظر آتے ہیں،
مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.

ہر منزل پر انکو پانے کی جستجو،
ہر سفر میں ہاتھ تھامیں نظر آتے ہیں.
حُسنِ کافر کو پانے کی ہے آرزو,
مومن کی دعاؤں میں لیکن نظر آتے ہیں،
مجھے آئینے میں وہ نظر آتے ہیں،
دور ہیں پر رو بہ رو نظر آتے ہیں.

©Sameer Kaul 'Sagar'  #Surat #omnipresent  #urdu #poetry #ghazal #love #Judaai #pyaar #alone  #sameerkaulsagar