"تخیل" کسی سوچ میں گم کر گیا تخیل میں کام فسانہ لکھا رہا ہوں میں چھپاتے ہوئے اُس کا نام سوال پوچھ لیا تھا ایک دفعہ اُس سے کیا مجھ سے تمہیں محبت ہوگی ہے ہاں! نہیں! نہیں! نہیں! اقرار تھا مکمل نہ انکار سوچتا رہا میں یہی بار بار اور پھر پوچھا کسی روز میں نے بتا دو! بات جو دل میں ہے ہے کوئی خواہش دبی ہوئی آرزو کوئی جو نہ کبھی پوری ہوئی پلٹ کر اِس پر کہا اُس نے، تم! یہ سننا تھا کہ ہوش و ہواس ہوئے گم سیدھا احوالِ دل بیاں نہیں کیا جواب الٹے سوال پر سیدھا دیا یہی ادا تو پسند آئی ہے اُسکے بغير میسر تنہائی ہے اُسے سوچ سوچ کر دل پھولے نہیں سماتا کبھی اِس بے چین زندگی میں بغير اُس کے جینا آتا کبھی سامنے سے وه جب گزرتی ہے نگاہ اُسے دیکھ دیکھ کر نکھرتی ہے کئی تل ہیں رخسار پر جواہرات کی طرح ہو بہ ہو وہ میرے تخیل کے خیالات کی طرح اُس کی واپسی پر میں ہمیشہ جون کا ایک خاص شعر لکھتا ہوں اُسے بھی پسند ہے وہ شعر غور سے اُس کا ردعمل دیکھتا ہوں ياديں یہی نہیں بس میرے دل میں بہت سے راز پوشیده ہیں دل میں بات کیا چھیڑی تھی اور کیا چھڑ گئی کچھ پل وہ نظر سے گزر کر بچھڑ گئی اور پھر اچانک میں نکل آیا تخيل سے کچھ واقعات افسانوی کچھ حقیقت پر مبنی تھے ©Kalaam rahi #poem #Poetry #Love #yqbaba #yqdidi #viral