*#Happy_Mothe_s_Day And father's day* *قارئین* کرام ! مذہب اسلام کے اندر ہم مسلمانوں کو یہود و نصاری اور کفار کی رسموں میں شریک ہونے اور ان کے شعار کی پیروی کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے ، ہمارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے *🌗 من تشبه بقوم فهو منهم* جس شخص نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی ، وہ انہی میں سے ہے ، نیز جب بھی ہم اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں انکا احترام کرتے ہیں ، خیال رکھتے ہیں ، نماز میں اللہ رب العزت سے رحم و مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں تو گویا ہمارا ہر دن مدر ڈے اور فادر ڈے ہیں کسی ایک مخصوص دن کے اندر والدین کو پھول پکڑا دینا ان سے محبت کا اظہار کر دینا، ان کے ساتھ تصویریں لے لینا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر کے Happy mother's day بول دینا یہ کون سی محبت و خدمت ہے ، حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ایک نادانی ہے ، اسلام نے تو ہمیں تعلیم دی ہے سال کے 12 مہینے مہینے کے تیس دن اور دن کے 24 گھنٹے والدین کی خدمت کرو ان کی فرمانبرداری کرو اور ان کا خیال رکھو یہاں تک کہ اف تک نہ کرو ، اور ان کے لیے دعائیں کرتے رہو ، ﺭَّﺏِّ ﺍﺭْﺣَﻤْﮭُﻤَﺎ ﮐَﻤَﺎ ﺭَﺑَّﯿَﺎﻧِﯽْ ﺻَﻐِﯿْﺮًﺍ کہ.....اے میرے رب!ان دونوں(والدین)پر اسطرح رحم فرما جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا تھا تو دوستو ہمارا تو ہر دن مادر ڈے اور فادر ڈے ہے ہمیں مغربی تہذیب کی پیروی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے نیز اس کے اندر یہود و نصاریٰ اور کفار کی مشابہت بھی ہے لہذا اس سے ہمیں بچنا اور دوسروں کو بچانا لازم وضروری ہے اللہ تبارک و تعالی ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائے آمین ✍️۔۔محمد یاسر گونڈوی ©Yasir Gondavi #Happy_Mothers_Day