Nojoto: Largest Storytelling Platform

بے سبب حالات کا ماتم کیا جانے کس کس بات کا ماتم کی

بے سبب حالات کا ماتم کیا
جانے کس کس بات کا ماتم کیا
اک دیے سے چھٹ گئیں تاریکیاں
روشنی نے رات کاماتم کیا
خود سے بھی آنکھیں چرا کر چل پڑا
روزو شب اوقات کا ماتم کیا
فکرو فاقہ نے گھٹایا قد مرا
اور اپنی ذات کا ماتم کیا
کیوں اذیت بڑھ رہی ہے ناصحا
رنج تھا جذبات کاماتم کیا
زندگی جب مرگ میں لپٹی ملی
ان گنت صدمات کاماتم کیا
اس کے لہجے سے عیاں تھی دشمنی
اس لیے بد ذات کا ماتم کیا Matam Kiya
بے سبب حالات کا ماتم کیا
جانے کس کس بات کا ماتم کیا
اک دیے سے چھٹ گئیں تاریکیاں
روشنی نے رات کاماتم کیا
خود سے بھی آنکھیں چرا کر چل پڑا
روزو شب اوقات کا ماتم کیا
فکرو فاقہ نے گھٹایا قد مرا
اور اپنی ذات کا ماتم کیا
کیوں اذیت بڑھ رہی ہے ناصحا
رنج تھا جذبات کاماتم کیا
زندگی جب مرگ میں لپٹی ملی
ان گنت صدمات کاماتم کیا
اس کے لہجے سے عیاں تھی دشمنی
اس لیے بد ذات کا ماتم کیا Matam Kiya