نظم مثلِ کوفہ سی حالت ہے آج اقوامِ مسلم کی کہ تماشائی بن کر حالتِ غزہ دیکھ رہے ہیں غزه خود میں آج کربلا دکھ رہی ہے مجھے کہ کون و مکاں حیرت سے صبر و ایماں دیکھ رہے ہیں باطل کے ہاتھوں میں ہیں سارے وسائل حق کے سپاہی بے ساز و ساماں لڑ رہے ہیں اک پل میں تو یہ منظر ظاہر نہیں ہوا صدیوں سے معصوموں نے مظالم سہے ہیں فقط تماشا دیکھتے رہو اقوامِ مسلم یہی اچھا ہے تمہاری نظر میں اب قدس کہیں بھی نہیں رہا ہے ظالم کے ساتھ اچھے سے یاری نبھاتے رہو جب جی میں آئے مسئلہ فلسطین بھی اُٹھاتے رہو آخر ت میں بتاؤ تو آخر جواب کیا دو گے مانا کہ ابھی یہ دنیا بھلی ہے تمہاری لیکن یہ بات بھی یاد رکھو اقوامِ مسلم حسین پر ہے خدا کی رحمت یزید پر لعنت ہے جاری - کلام راہی- ©Kalaam rahi #poem #Poetry #Shayari #Life #viral #yqbaba #yqdidi #islam #Palestine #Love