Nojoto: Largest Storytelling Platform

White تمہیں میں یاد کرتا ہوں لیکن تمہاری بے اع

White  تمہیں میں یاد کرتا ہوں 
لیکن 
 تمہاری بے اعتنائی 
سے دل مغموم ہوتا ہے 
تمہاری بے التفاتی سے 
دل رنجور ہوتا ہے
اس لیے کہ 
ہزاروں خواہشوں کے باوجود  
خود کو تنہا ہی پاتا ہوں 
دل ناداں کو سمجھاتا ہوں 
 پرچار کر سدھاتا ہوں
لیکن وہ ہٹ دھرم ضدی 
ہر بار کہتا ہے 
دل کے ویرانے میں بہار آئے 
بجھے دل کو 
جلا ملے  
ٹوٹتی امیدوں کو سنبھالا ہو
لیکن حیف صد حیف 
تم مجھے شکستہ چھوڑ جاتی ہو
امیدوں پر
گھڑوں پانی پھیر جاتی ہو 
پھر
اپنی خوش فہمیوں پر مجھے افسوس ہوتا 
اپنی خوش خیالی پر میں 
مجھے رونا بھی آتا ہے 
پھر میں خود کو مناتا ہوں 
ہزاروں قصے سناتا ہوں 
پھر وہی ضدی دل
میری ڈھارس بندھانا ہے 
مجھے عاجل بتاتا ہے 
مجھے صابر بتا کر 
صبر کی تلقین کرتا ہے .

©Sabir Ali Beenai احساس
White  تمہیں میں یاد کرتا ہوں 
لیکن 
 تمہاری بے اعتنائی 
سے دل مغموم ہوتا ہے 
تمہاری بے التفاتی سے 
دل رنجور ہوتا ہے
اس لیے کہ 
ہزاروں خواہشوں کے باوجود  
خود کو تنہا ہی پاتا ہوں 
دل ناداں کو سمجھاتا ہوں 
 پرچار کر سدھاتا ہوں
لیکن وہ ہٹ دھرم ضدی 
ہر بار کہتا ہے 
دل کے ویرانے میں بہار آئے 
بجھے دل کو 
جلا ملے  
ٹوٹتی امیدوں کو سنبھالا ہو
لیکن حیف صد حیف 
تم مجھے شکستہ چھوڑ جاتی ہو
امیدوں پر
گھڑوں پانی پھیر جاتی ہو 
پھر
اپنی خوش فہمیوں پر مجھے افسوس ہوتا 
اپنی خوش خیالی پر میں 
مجھے رونا بھی آتا ہے 
پھر میں خود کو مناتا ہوں 
ہزاروں قصے سناتا ہوں 
پھر وہی ضدی دل
میری ڈھارس بندھانا ہے 
مجھے عاجل بتاتا ہے 
مجھے صابر بتا کر 
صبر کی تلقین کرتا ہے .

©Sabir Ali Beenai احساس