Nojoto: Largest Storytelling Platform

شام کا وقت ڈھلتے ہی میرا دل بے چین ہونے لگتا ہے ج

شام کا وقت ڈھلتے ہی
 میرا دل بے چین ہونے لگتا ہے جیسے کوئی بے سکونی سی ہو
آنکھیں بار بار گھڑی کی سوئیوں پر جمتی ہیں
ہر لمحہ قدموں کی آہٹ سننے کے لیے بےتاب ہے
آج وہ آئیں گے۔۔۔!
 یہ سوچ جیسے دل کی ہر دھڑکن میں اترتی جاتی ہے
میں نے کمرے کو ان کی پسند کی خوشبو سے مہکایا
شام کے رنگ جیسا لباس پہنا
جیسے خود کو بس انہی کی نظروں کے لیے سجایا ہو
دل میں ایک خواب جیسی کیفیت  کہ
جب وہ آئیں گے تو پہلی نظر میں کیا دیکھیں گے؟
کیا میرے چہرے پر انتظار کی کہانی پڑھ لیں گے؟
آاااہ 
دروازے کی طرف ہر پل اٹھتی ہوئی نظریں 
ہوا میں ان کے قدموں کی ہلکی سی چاپ سننے کا وہ لمحہ
دل میں بجتے ہوئے کسی دُھن کا ساز
اُف۔۔۔۔! جیسے پورا وجود ان کے سامنے جانے کو بےتاب ہو
مہوش ملک

©Mehwish Malik #