Nojoto: Largest Storytelling Platform

یہ الہام تو نہیں لیکن جب تمہاری توجہ میرے بجائے ک

یہ الہام تو نہیں لیکن 
جب تمہاری توجہ میرے بجائے کہیں اور منتقل ہوتی ہے
 تو مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے۔۔۔۔۔۔
کسی پیاسے کے ہونٹوں سے پانی کا آخری قطرہ بھی چھین لیا گیا ہو
جیسے آذان کی آخری صدا سننے سے پہلے کسی نمازی کی سماعت چھین لی گئی ہو
جیسے مسافر کی منزل دروازے پر ہو اور راستہ اچانک مٹ جائے
جیسے کوئی چراغ آخری لمحے میں بجھنے سے پہلے
اپنی لو کو سسک سسک کر بلند کرنا چاہے
مگر ہوا کی بےرحم انگلیاں اسے مٹا دیں
سنو  نہ جاناں۔۔۔!
تمہاری بےخبری میرے دل پر وہ زخم رکھتی ہے
جو دکھائی نہیں دیتے،مگر ہر دھڑکن کے ساتھ رِسنے لگتے ہیں
تمہاری لاتعلقی کی راتیں میرے اندر وہ اندھیرا بھر دیتی ہیں
جہاں چاند بھی راستہ بھول جائے
جہاں خواب بھی اپنی ہی کرچیاں چننے میں مصروف رہیں
کہیں ایسا نہ ہو کہ میں اپنی محبت کی آخری رمق بھی
تمہاری غفلت کی راہوں میں دفن کر آؤں۔۔۔۔۔!
اور جب تم مڑ کر دیکھو
تو صرف ویرانیاں رہ جائیں
اور وہی دل،جو تمہارے انتظار کی تپش میں جلتا ہے
خاک ہو کر ہواؤں میں بکھر چکا ہو۔۔۔۔۔!
✍️ مہوش ملک

©Mehwish Malik #Thinking

mehwishmalik8276

Mehwish Malik

New Creator
streak icon4