Nojoto: Largest Storytelling Platform

بے خیالی-ایک گمشدہ لمحہ کبھی تم نے بھرے ہوئے چائے

بے خیالی-ایک گمشدہ لمحہ
کبھی تم نے بھرے ہوئے چائے کے کپ میں چائے ڈالی ہے؟
نہیں۔۔؟
میں کوئی سادہ سوال نہیں کر رہی
میں جاننا چاہتی ہوں کہ تم نے کبھی
اپنے ہاتھوں کو کوئی ایسا کام کرتے پایا ہے
جسے دل نے سوچا ہی نہ ہو۔۔۔...؟؟؟؟
کبھی تمہاری انگلیاں، تمہاری آنکھوں سے آگے نکل گئی ہوں.....؟؟؟؟
کبھی تمہارا ذہن،تمہاری سانسوں کی تال سے بچھڑ گیا ہو.....؟؟؟؟؟
وہ لمحہ جب تم نے چائے ڈالی،
مگر کپ پہل سے ہی خالی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔!
وہ لمحہ جب تم نے کھانے میں نمک ڈالنا چاہا،
مگر نوالہ منہ میں رکھتے ہی احساس ہوا
کہ کچھ تو چھوٹ گیا ہے
کوئی ذائقہ۔۔۔۔۔۔؟
ارے یہ بے خیالی نہیں،
یہ زندگی کے اندر ایک اور زندگی ہے......
وہ جو کبھی نظر نہیں آتی۔۔۔۔۔
وہ جو کہیں گم ہو جاتی ہے
وہ جو ہمارے ساتھ چلتی ہے،مگر
کبھی ہمیں ٹھیک سے محسوس نہیں ہوتی
یہ وہ لمحے ہیں جب تمہاری آنکھوں میں
کسی ان دیکھی چیز کی تلاش ہوتی ہے
وہ لمحے جب تم کمرے میں ہو کر مگر کہیں اور ہو
جب تم سامنے بیٹھے شخص کی بات سن کر بھی
اس کے الفاظ کے بیچ کسی اور کی سرگوشی تلاش کر رہے ہو
یہ وہ لمحے ہیں جب
محبت،بچھڑنے کے ڈر میں بدل جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
جب یادیں،حقیقت سے زیادہ سچ لگنے لگتی ہیں
جب خاموشی،شور سے زیادہ تیز سنائی دیتی ہے
جب تم کسی کو یاد نہیں کر رہے ہوتے،
مگر پھر بھی دل کے کسی کونے میں
کوئی تمہارا نام لے رہا ہوتا ہے۔۔۔
یہ بے خیالی نہیں،
یہ کہیں کھوئے ہوئے خوابوں کی بازگشت ہے پیارے
یہ وہ سوال ہیں جو پوچھے نہیں گئے
یہ وہ جواب ہیں جو سنے نہیں گئے
یہ وہ لمس ہیں جو محسوس نہیں ہوئے۔۔۔۔
یہ وہ جذبات ہیں جو لفظوں میں قید نہیں ہو سکے۔۔۔۔۔
یہ بے خیالی۔۔۔۔۔۔ شاید وہ محبت ہے
جو شعور کے دروازے سے چھن کر
لا شعور کی گلیوں میں جا بسی ہے
جہاں وقت رک سا گیا ہے
جہاں تم ہو۔۔۔۔۔۔ جہاں میں ہوں،
اور جہاں شاید۔۔۔۔۔۔۔
ہم ہمیشہ رہیں گے۔۔۔۔۔!
✍️ مہوش ملک

©Mehwish Malik #Thinking

mehwishmalik8276

Mehwish Malik

New Creator
streak icon4