Nojoto: Largest Storytelling Platform
waseemabbas3545
  • 4Stories
  • 15Followers
  • 22Love
    0Views

Waseem Abbas

  • Popular
  • Latest
  • Video
0a76d7e3a591a2c4af137d2214871774

Waseem Abbas

سہمے ہوئے جو  دل پہ ہنسی کا لبادہ ہے
خود کو   تباہ کرنے کا پکا ارادہ ہے

اک بار پھر سے عشق میں ذلت ملی مجھے
اندازِ قتل یار ترا کتنا سادہ ہے

وسیم ساحل #autumn
0a76d7e3a591a2c4af137d2214871774

Waseem Abbas

غزل


جو دنیا نئی ہم بسائیں گے جاناں
وہاں غم بھی آ مسکرائیں گےجاناں

مجھے ایسے موسم میں تنہا نہ کرنا
مجھے سب پرندے ستائیں گے جاناں

مرا گھر اگر تم بسانے کو آؤ
مشقت سے تارے کمائیں گے جاناں

تمہاری یہ تصویر ہنسنے لگے گی
اسے وہ ہنر ہم سکھائیں گے جاناں

تماشہ مری جب محبت کا ہوگا
خدا کو بھی تب ہم بلائیں گے جاناں

            وسیم ساحل #Quotes
0a76d7e3a591a2c4af137d2214871774

Waseem Abbas

2 Years of Nojoto  وہ ایک غم یوں روح میں پیوست کر گیا
پل میں دلِ گلستاں کو جو دشت کر گیا

اپنی شکست پر میں تعجب سے مر گیا
وہ شخص کیوں ارادے مرے پست کر گیا

وہ دل فریب دل نشیں ساقی تو تھا نہیں
پھر بھی وہ عمر بھر کے لیے مست کر گیا

خیر آدمی تھے ہم تو کسی کام کے نہیں
پر تیرا لمس ہم کو زبردست کر گیا

کسی نے نام بچے کا ساحل نہیں رکھا
وہ مجھکو گاؤں کے لیے بد بخت کر گیا
وسیم  ساحل

0a76d7e3a591a2c4af137d2214871774

Waseem Abbas

وہ ایک غم یوں روح میں پیوست کر گیا
پل میں دلِ گلستاں کو جو دشت کر گیا

اپنی شکست پر میں تعجب سے مر گیا
وہ شخص کیوں ارادے مرے پست کر گیا

وہ دل فریب دل نشیں ساقی تو تھا نہیں
پھر بھی وہ عمر بھر کے لیے مست کر گیا

خیر آدمی تھے ہم تو کسی کام کے نہیں
پر تیرا لمس ہم کو زبردست کر گیا

کسی نے نام بچے کا ساحل نہیں رکھا
وہ مجھکو گاؤں کے لیے بد بخت کر گیا


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile