Nojoto: Largest Storytelling Platform
jawed3486022821553
  • 84Stories
  • 89Followers
  • 739Love
    122Views

jawed

  • Popular
  • Latest
  • Video
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

White سپاس نامہ

سوچتی ہوں آپ کے بارے میں جب شیلیش جی!
آپ ہیں بھائی سے بڑھ کر مُجھ کو اب شيلیش جی!

بھائی مُجھ کو کام ہیں تیرے سبھی ہر دلعزیز 
بات کرنے میں جھلکتا ہے ترا حسنِ تمیز

فوج  میں زیرِ    قدم پنجاب  تھا ،آسام  تھا
جنت نشاں کشمیر میں بھی بس ترا ہی نام تھا

ہم نے کالج کے دنوں میں جو کیا وُہ یاد ہے؟
بھائی بن کر  جو نبھایا ،اپنا وعدہ  یاد ہے؟

ہم تو لڑتے ہیں یہاں پر بس گھروں کے واسطے
تیس برسوں تک لڑا وُہ ،سرحدوں کے واسطے

آرمی میں تُم رہے ہو کیا تمہاری بات ہے
دیش کو ہے ناز تُم پر کیا تمہاری ذات ہے

آپ کی خدمت میں فرزانہ کا ہے دل سے سلام 
ظل رحماں آپ کے سر پہ رہے باقی مدام

©jawed #sad_quotes
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

White سمت کا تعین بھی لازمی ہے ره گیرو!
صرف چلتے رہنے سے منزلیں نہیں ملتی

جاوید احمد جاوید

©jawed #GoodMorning  shayari status attitude shayari sad shayari hindi shayari love shayari

#GoodMorning shayari status attitude shayari sad shayari hindi shayari love shayari

1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

White یہ زمانہ ویسے بھی،            
                          راس ہم کو کب آیا۔۔۔۔

دو دلوں کی مجبوری،
                کوئی نہ سمجھ پایا۔۔۔۔

کارو بار اُلفت میں،
                                    درج نام کرتے ہیں۔۔۔

ساتھ ہم کو جینا تھا ،
آؤ ساتھ مرتے ہیں !!

جاوید احمد جاوید

©jawed #Free
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

flower quotes in English, flower messages وقتِ رخصت سبھی ہاتھوں کی طرف دیکھتے ہیں
ہم ترے کانپتے ہونٹوں کی طرف دیکھتے ہیں

کتنے ناداں ہیں مری جان ترے شہر کے لوگ !!
تیرے ہوتے ہوئے پھولوں کی طرف دیکھتے ہیں

جاوید احمد جاوید

©jawed
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

New year messages یہ تو ہر سال کا قصّہ ہے اے جاوید میاں !!
سال بد لے گا مگر لوگ کہاں بدلیں گے

جاوید احمد جاوید

©jawed
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

لوگ مرتے ہیں منزلوں کے لیے
ہم نے منزل کو موت جانا ہے !

جاوید احمد جاوید

©jawed #MereKhayaal
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

اِن لبوں کو مصلحت کے تار سے، سی لوگے کیا!
مسکرا  کر ہجر کا یہ جام بھی  پی  لو  گے  کیا

جا رہے ہیں دور تُم سے توڑ کر سب رسم و راہ
سچ بتاؤ بنِ مرے تُم چین سے جی لوگے کیا ؟

جاوید احمد جاوید

©jawed #patience
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

تیری بینائی لوٹ سکتی ہے
میری آنکھوں سے دیکھ دنیا کو!


جاوید احمد جاوید

©jawed #Mountains
1d5f8c1f47a635785f3bff0a4cadd4aa

jawed

تُم کو ہے دوستی سے کیا مطلب
تُم نے مطلب سے دوستی کی ہے!!

جاوید احمد جاوید

©jawed

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile