Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser2462031394
  • 166Stories
  • 9Followers
  • 1.4KLove
    200Views

Abdul Hadi

Poetry lover

  • Popular
  • Latest
  • Video
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

تمہارے بعد بڑا "فرق" آگیا ہم میں 
تمہارے بعد کسی پر خفا نہیں ہوئے ہم

تعلقات میں "شرطیں" کبھی نہیں رکھی
کبھی کسی کیلئے "مسلئہ" نہیں ہوئے ہم

©Abdul Hadi #Marriage
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

‏تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا 
‏لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی 

‏میں تو سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے 
‏تو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی 

‏تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہے 
‏میں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی 

‏احمد ندیم قاسمی

©Abdul Hadi #IFPWriting
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

‏ان کی صحبت میں گئے، سنبھلے، دوبارہ ٹوٹے
ہم کسی شخص کو دے دے کے، سہارا  ٹوٹے

یہ عجب رسم ہے، بلکل نہ سمجھ آئی ہمیں
پیار بھی ہم ہی کریں، دل بھی ہمارا ٹوٹے...؟

©Abdul Hadi #Friend
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

‏ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن​
غم بڑے دلپذیر ہوتے ہیں​
​
اے عدم احتیاط لوگوں سے​
لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں​
​
~عبدالحمید عدم

©Abdul Hadi #sunflower
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

کہاں کہاں سے،،،،، مہرباں رَفُو کرتے؟
سطُورِ زِیست پہ ہر لفظ آری جیسا تھا..

©Abdul Hadi Follow me 

#parent
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

ابھی تو شہر کے لوگوں کے غم ہی لکھتا ہوں
، میں اپنی ذات کے بارے میں کم ہی لکھتا ہوں ،
 اسے بتاؤ وہ مجھ سے بچھڑ نہیں پایا۔ 
ابھی میں اپنے تعارف میں "ہم" ہی لکھتا ہوں۔

©Abdul Hadi Follow me 

#alone
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

ہم ایسے لوگ جسے رازداں سمجھتے ہیں 
وہ شخص عشق میں وعدہ معاف ہوتا ہے 

میں مانتا ہی نہیں دوسری محبت کو 
کبھی شگاف کے اندر شگاف ہوتا ہے؟ ♡

مرے عزیز محبت میں ٹھہرنا ہے شکست 
یہ کھیل ایسا نہیں جس کا ہاف ہوتا ہے 

اعجاز توکل

©Abdul Hadi Follow me 

#parent
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

‏میری بینائی  پہ دَم کرو سائیں !!!!!!!!
‏وہ میری آنکھوں سے ظاھر ھوگیا ھے
۔،

©Abdul Hadi Follow me 

#Sunrise
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

تم وہ ہو 💕

جسے دیکھ کر

میرے دل کی خالی ٹہنی پر

پھول گلاب کھل جاتے ہیں

جسے دیکھ کر مجھے

اپنی مرضی کے

سارے موسم مل جاتے ہیں💕

©Abdul Hadi Follow me 

#guru
292e0998e0ecec65392c523f03c2e5ab

Abdul Hadi

اجنبی! یہ تو بتا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تِری باتوں میں
اِتنی صدیوں کی۔۔۔۔۔۔۔ شناسائی کہاں سے آئی..!!

میرے زخموں کو تو ۔۔۔ناسُور بتاتے تھے سبھی
تیرے ہاتھوں میں۔۔۔۔ مسیحائی کہاں سے آئی۔!!
۔،

©Abdul Hadi Follow me 

#Path
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile