Nojoto: Largest Storytelling Platform
yasinwrites6916
  • 249Stories
  • 270Followers
  • 1.6KLove
    1.1KViews

Yasin Writes

Poetry writes

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

چیزیں بدلتی ہیں، دوست و احباب چھوڑ جاتے ہیں لیکن زندگی کسی کے لیے نہیں رکتی ۔

~اسٹیفن چبوسکی

©Yasin Writes #tootadil
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات 
تو  اسے  چھوڑ  کے جانے  سے ڈراتا  کیا ہے 

میری جیبوں میں محبت کے ہیں سکے  لیکن 
آج کے دور   میں  ان  سکوں سے  آتا کیا ہے 🖤

فوزیہ شیخ✍️

©Yasin Writes
  #kinaara
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

وہ میرے سامنے بیٹھا مسکرا رہا تھا
جیسے خود  بخود  غزل لکھوا  رہا  تھا
✍️یاسین

©Yasin Writes #uskebina
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

Dear teacher, I wish you a happy teacher's day. Thank you for being the guide and for inspiring me to do well in my studies۔

علم کے میناروں کو میرا سلام ❤
میں کورا کاغذ تھا یاد ہے مجھے! پھر ہوا کچھ یوں کہ کوئی آیا جس نے شفقت ، محبت ، ایمانداری ، خلوص اور نیک نیتی کے قلم سے مجھ پر لکھنا شروع کیا اور مجھے اس قابل بنایا کہ میں آج کورا نہیں رہا میں کتابوں میں سجنے کے لائق بنا دیا گیا شکریہ ان ہستیوں کا کہ جس نے مجھے معاشرے میں یہ مقام دلایا میں جو بھی ہوں آج انہیں ہستیوں کے مرہون منت ہوں شکریہ میرے حقیقی محسن یہاں تک کے لحد تک پہنچ جاؤں گا لیکن یہ احسان نہیں اتار سکوں گا
استاد بادشاہ نہیں ہوتا 
مگر اپنے شاگرد کو بادشاہ بنا دیتا ہے

میں اپنے تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی محنت اور شفقت کی بدولت اللّٰہ تعالٰی نے مجھے یہ مقام اور عزت عطا کی۔🌹
 
#HappyTeachersDay #teacherday2023

©Yasin Writes
  #BadhtiZindagi #Teachersday #Teachersday
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

اگر تم پسند کرتے ہو...
چاۓ ، کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنا، شاعری، سردی کی راتیں، دھکتی لکڑیاں، برف پوش پہاڑ٫ سر سبز میدان، آبشاریں ، جھیلیں ، پرانی تصویریں پرانی غزلیں ، بوڑھے درخت،خاموشی اور آوارگی۔

 رات کو کسی مصروف شاہراہ کے کنارے  اکیلے بیٹھا جانا۔ فضول کی بحث نہ کرنا۔ 

ڈھلتی شام ۔۔۔۔ 

تو ہم ''اچھے  دوست'' بن سکتے ہیں ۔۔۔

©Yasin Writes #Butterfly
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

آپ  بھی  دل  ہی  دکھانے  آئے
میری  ہنسی  ٹھکانے  لگانے  آئے
✍️یاسین

©Yasin Writes #intezaar KAKE KA RADIO गुमनाम Dilyejazbaat #loV€fOR€v€R #moansandmoons #Ma

#intezaar KAKE KA RADIO गुमनाम Dilyejazbaat loV€fOR€v€R #moansandmoons #Ma

34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

تیری حقیقت عیاں ہوئی تو محبت چھوڑ دی
تجھے بسا کر دل میں تیری چاہت چھوڑ دی

تیرے غم آج بھی سنبھالے ہوئے ہوں مگر
حال دل تجھے سنانے کی عادت چھوڑ دی

✍️یاسین

©Yasin Writes #lonely
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

تمہاری بستی میں تو خیر برسات کا موسم ہے
ہمارے دل میں تو بس اِک آوارگی کا موسم ہے

یہی سوچ میں گم تادیر کھڑکی میں رہے ہم کھڑے 
يہ تو بھیگے رستوں میں تیرے سنگ ٹہلنے کا موسم ہے

کچھ یاد نہیں آخری کب سنا تھا وہ کوئل جیسا شور
آج پھر تیری پائل کی چھنکار سے مست ہو جانے کا موسم ہے

 پھیکی ہی پینا پڑی بجز تیری مہک کے جب بھی پینا پڑی 
تیرے ہاتھوں سے بنی شیرینی چائےکا لُطف اٹھانے کا موسم ہے

 اب آنکھوں سے اوجھل چھین کر مسکراہٹ نہ جانے کہاں ہو تم
آج روبرو تمہارے کُھل  کے شکوے شکایت کرنے کا موسم ہے

اب کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤ تمہیں اے میرے بچپن 
کہ برستی بارش میں کاغذ کی کشتی بنانے کا موسم ہے
🖋️ یاسین

©Yasin Writes #Lumi
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

اسی لیے پارساؤں کی محفل کو خیر باد کہہ چلے
چلو مہ خانے میں کوئی ہم سا گناہگار تو ہوگا
         🖋️یاسین

©Yasin Writes
34c8acc934e584119444a32f6c19129a

Yasin Writes

دردِ دل سُننے کو میسر نہیں ایک شخص
اور کہنے کو ہر کسی سے ہے دوستی اپنی
🖋️یاسین

©Yasin Writes #SAD #my #Ne
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile