Nojoto: Largest Storytelling Platform
sali6931061475435
  • 83Stories
  • 152Followers
  • 751Love
    2.8KViews

Saadat Ali

Student Urdu Adab / Poetry..

  • Popular
  • Latest
  • Video
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

تازہ غزل احباب کی سماعتوں کی نذر 

#Flute

تازہ غزل احباب کی سماعتوں کی نذر #Flute

36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

ابھی اس پار ہیں کل کو میاں اس پار ہوں گے ہم 
جب آنکھیں بند ہوں گی سب کے ہی دلدار ہوں گے ہم 

ہمیں تھی کیا خبر خوشیوں کے پیچھے غم کے سائے ہیں 
ہمیں تھی کیا خبر خوشیوں سے ہی بیزار ہوں گے ہم 

تمہیں جاناں اجازت ہے گزارو جیسے چاہو تم 
یہ کیسے کہہ دیا رستے کا تیرے خار ہوں گے ہم 

ذرا بیٹھو کہ مل کر سب گلے شکوے مٹائیں اب 
نہیں معلوم کل محفل میں تیری یار ہوں گے ہم

ابھی تو آئے بیٹھے ہیں ،کہو دل کی ،سنیں گے ہم 
مگر ایسا نہیں سننے کو یاں ہر بار ہوں گے ہم
 
کہیں گے خود کو ،پھر چپ چاپ خود کی ہی سنیں گے ہم
ہمیشہ خود ہی خود سے برسر پیکار ہوں گے ہم

گنوا دی عمر ساری اک تمنائے لاحاصل میں 
کہاں معلوم تھا خود بھی کسی کا پیار ہوں گے ہم 

اڑا کے لے گئی اک تیز آندھی آشیاں میرا 
نہ سوچا تھا کہ اتنے بھی کبھی لاچار ہوں گے ہم 

ہوئے محروم جب سے ہم علی اس دست شفقت سے 
یوں لگتا ہے کہ جیسے زندگی بھر خوار ہوں گے ہم

(سعادت علی)

©Saadat Ali #Butterfly
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی 
مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں 

حسرتؔ موہانی۔









۔

©Saadat Ali #AWritersStory
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

خدا سے مانگ لوں واپس ملے اگر مہلت ۔! 
 گنوا دیے ہیں جو لمحے کسی کی چاہ میں سب

(سعادت علی)




.

©Saadat Ali #CalmingNature
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
























۔













۔

©Saadat Ali #OneSeason
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

اس دل میں جو تصویر تمہاری نہیں ہوگی 
سینے سے مرے سانس بھی جاری نہیں ہوگی  

کٹتی ہے جو      رو     رو  کے مری رات تو کیا غم 
تو نے تو یوں شب رو کے گزاری نہیں ہوگی


(سعادت علی)







.

©Saadat Ali #Flower
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

جو ہو اجازت تو بڑھ کے بکھری ہوئی سی زلفیں سنوار دوں میں 
بلائیں لے لوں تمہاری جاناں، تمہارا صدقہ اتار      دوں میں 

کوئی دلاسہ، کوئی تسلی جو لوٹ آنے کی مجھ کو دے تو
بچھائے پلکیں تمہارے رستے پہ عمر ساری گزار دوں میں 

(سعادت علی)




۔

©Saadat Ali #Trees
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

غم تو اس بات کا ہے میرے علی مرنے سے 
یاد    تیری بھی   مرے ساتھ   ہی  مر  جائے   گی

(سعادت علی)






۔

©Saadat Ali #Trees
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

نہیں اس دل میں باقی اب کوئی ارمان خوشیوں کا 
کہ غم جو   بن    گیا ہے یار    اب  مہمان   خوشیوں کا


(سعادت علی)



.

©Saadat Ali #Drops
36d60831024445a6d6b8e061da0060cf

Saadat Ali

پہروں تری تصویر کو سینے سے لگا کر
میں محو تماشا ہوں کہ کچھ بات کرے تو


(سعادت علی)

۔

©Saadat Ali #droplets
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile