Nojoto: Largest Storytelling Platform
hiraayman3779
  • 13Stories
  • 53Followers
  • 85Love
    276Views

Hira Ayman

Poetess, blogger, social activist

https://www.facebook.com/hira.ayman.7

  • Popular
  • Latest
  • Video
5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

خود سپردگی

امجد اسلام امجد

رات بھیگے تو پرانے قصے 

پئے ترتیب کوئی اور سہارا ڈھونڈیں 

چاندنی نیند کا پھیلا ہوا جادو لے کر 

دل کے بے خواب نگر میں اترے 

اور ہوا دھوپ سے بولائی ہوئی سڑکوں پر 

لوریاں گاتی نکلے 

اوس ہر پھول کے دامن میں ستارے بھر دے 

لیکن اس خواب خیالی کا نتیجہ کیا ہے 

رات کی گود مرے درد کی منزل تو نہیں 

دامن گل پہ چمکتی شبنم 

لوریاں دیتی ہوئی سرد ہوا 

چاندی کی نرم سنہری کرنیں 

سب کے سینوں میں اتر جائیں گی 

کل کے سورج کی جھلستی کرنیں 

درد پھر خاک بہ سر آئے گا 

خواب کی آنکھ میں سمٹا ہوا سارا کاجل 

خود اسی خواب کے چہرے پہ بکھر جائے گا 

دل کے قصوں کا مقدر ہے پریشاں حالی 

پئے ترتیب سہاروں کا تعاقب چھوڑو 

سوچ کے بخت میں اظہار کا لمحہ کب تھا 

دل ناکام سرابوں کا تعاقب چھوڑو 

صبح دم پھر وہی پتلی کا تماشا ہوگا 

جاگتی رات کے خوابوں کا تعاقب چھوڑو

©Hira Ayman #gaon
5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں 

کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں 
کہہ دو ان حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں 

اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں 
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہ 

قسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں 

کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیے 

دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

 #shayari

shayari

5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

 #poetry
5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

#poem #shayari
5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

عورتوں کا شہر

شہر میں مردوں کی قلت ہے
قحبہ خانے ویران پڑ چکے ہیں
عورتیں خود لذتی سے بیزار ہوچکی ہیں
شہر کی بیشتر لڑکیوں نے 
اب آپس میں رہنا شروع کردیا ہے
کچھ عورتیں تاحال
اپنے مردوں کے آنے کا انتظار کررہی ہیں
شہر کی رئیس عورتوں نے
بچے کھچے مردوں پر قبضہ کرلیا ہے
جنگ سے بھاگا ہوا سپاہی 
جنرل کی بیوی کے پاس سونے لگا ہے
گزشتہ جنگ میں لنگڑے ہونے والے
اب روز عورت بدلنے لگے ہیں
شہر کے مشہور چوک میں
جسم فروش عورتوں کے ساتھ
عام عورتیں بھی بیٹھنے لگیں ہیں
مفت جسم کا اشتہار دیکھ کر
شہر کے بھکاریوں نے
ہمبستری کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں
فٹ پاتھ پر پڑے بے گھر مریل مردوں کو
نامعلوم عورتیں اٹھا کر لے گئیں ہیں
عورتوں نے حمل گرانے بند کردیے ہیں 
دکانوں میں پڑے کونڈم ایکسپائر ہورہے ہیں
شہر میں ویاگرا نایاب ہوچکی ہے
یتیم خانے سے بچوں کو گود لیا جارہا ہے
اولڈ ھومز سے پرائے بوڑھے گھر لائے جارہے ہیں
چرچ میں بیٹھی کنواری لڑکیوں نے
خود لذتی شروع کردی ہے
پادری نے خود کو کمرے میں بند کرلیا ہے
شہر کے آوارہ شاعر نے خودکشی کرلی ہے
ہم جنس پرست لڑکیوں کے ٹولے نے
مقدس کتابوں کو نذر آتش کردیا ہے
شہر میں پہلے ناجائز بچے کی پیدائش پر
پادری نے رات تاریکی میں شہر چھوڑ دیا ہے

صفی سرحدی

5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

 #quotes
5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

#poetry #music #poem
5b5c286697779d2c14435e6a61cb3d33

Hira Ayman

My life is my teacher who teaches me eternal lesson of death #quotes
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile