Nojoto: Largest Storytelling Platform
iyssarbinyaseen9687
  • 66Stories
  • 133Followers
  • 545Love
    4.1KViews

Iyssar Bin Yaseen

poet

  • Popular
  • Latest
  • Video
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

میری زبان کے موسم بدلتے رہتے ہیں 
میں آدم ذات ہوں میرا اعتبار مت کرنا

©Iyssar Bin Yaseen #FindingOneself
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

مصروفیتییں ہیں آجکل ہر دوست کے لہجے میں 
ملے کبھی فرصتیں تو پرانی سی گفتگو ہوگی

©Iyssar Bin Yaseen #lonely
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

کئی سارے سلسلے دفن ہیں میرے اندر!

لیکن ، خیر چھوڑو!

سنا ہے قبریں کھلنے پر قیامت آجاتی ہے!

©Iyssar Bin Yaseen #lonely
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

تری جستجو میں نکلے تو عجب سراب دیکھے 

کبھی شب کو دن کہا ہے کبھی دن میں خواب دیکھے 

مرے دل میں اس طرح ہے تری آرزو خراماں 

کوئی نازنیں ہو جیسے جو کھلی کتاب دیکھے 

جسے میری آرزو ہو جو خراب کو بہ کو ہو 

مجھے دیکھنے سے پہلے تجھے بے نقاب دیکھے 

جسے کچھ نظر نہ آیا ہو جہاں رنگ و بو میں 

وہ کھلا گلاب دیکھے وہ ترا شباب دیکھے 

دو جہاں کو لا ڈبوئے وہ ذرا سی آب جو میں 

تری چشم سرمگیں کو جو کوئی پر آب دیکھے 

یوں ٹھہر ٹھہر کے گزری شب انتظار یارو 

کہ سحر کے ہوتے ہوتے کئی ہم نے خواب دیکھے 

مجھے دیکھنا ہو جس کو مرے حال پر نہ جائے 

مرا ذوق و شوق دیکھے مرا انتخاب دیکھے

©Iyssar Bin Yaseen #alone
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

the day aged and struggle

#IFPStorytelling

the day aged and struggle #IFPStorytelling #Thoughts

66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

to all my sisters our there 
give a read!
moum ki gudiya !

#WomenMarriage #ligeexperience #Women #stairs #

to all my sisters our there give a read! moum ki gudiya ! #WomenMarriage #ligeexperience #Women #stairs # #شایری

66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

ہوا یوں کہ کسثتی اور صحرا ملے!
تھک ہار کر نا اُمیدی اور دعا ملے
بدلتے موسموں كے ذکر سے کانپ اٹھے 
تھم گئی نظر بصیر،لالی اور خزاں ملے 
ثانوی شخصیت بنا کر رکھ دیا  اسکو
حجاب كس قدر جب ازن اور صدا ملے 
دھاگے پروتی رہتی ہے وہ ماں آجکل
خون، سیاہی، وہ سرخی اور ہوا ملے 
کاسآے درویش جو ہاتھ میں تھم گیا !
بھیک میں مونس جزا اور جفا ملے 
سفر رہا اور منزل کی خبر نہیں
قدم اٹھے ،حوصلے، ہوا اور راہ ملے
ساحلوں کے چونچلے کہاں چلنے والے تھے 
جانے کب سفر میں موج اور بقا ملے 
رنگتیں سلجھی ہوئی تھی اور کچھ اور بھی 
پریزاد دل کو جانے کون سے موا ملے 
وہ سنتا تو قید میں بھی تھا مگر خاموش 
تباہ کو بھی کب سے آلہ جرح ملے؟

©Iyssar Bin Yaseen #zikr #Khuda #Deen #Humanity #philosophy
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

میں کہاں تنہا ہوں یہاں مونس
 دیکھو ہیں ساتھ  خامشی اور میں
میرا غم جانتے ہیں صرف دو لوگ
آئینے  کے اندر وہ آدمی اور میں 
میں کیا ہوں مجھے خود خبر نہیں
ایک نگاہ میں سادگی اور میں؟
کون آشنا ہے میری ذات سے
ملتے ملتے رہ گئے بےخودی اور میں 
پانی کی تھرتھرا ہت ہے بےخبر
کیوں ڈوب رہے تھے وہ اجنبی اور میں 
قاعدوں میں ملوث رہے قافلے!
آج بھی تلاطم میں تھے سرخی اور میں 
نہ جانے کیوں قلم سے ہے جنگ 
رکے ہیں سفر میں افسردگی اور میں
کہاں ثبات حاصل تھی ہم بے کل زرّوں کو
کیوں آکر تھم گئے بے کلی اور میں

©Iyssar Bin Yaseen #SunSet
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

چلنے کو ہیں راہیں کھلی کتنی ہی !
اتنے اوبے ہیں زمانے سے کہ گھر جاتے ہیں
کیوں ,کون بات پر قائم رهتا اپنی وہاں
مفلسی اتنی کہ  فسانے بھی مکر جاتے ہیں
کاسایے درویش ہے عہد قاصد کو!
یوں بھی گزرتی ہے کہ آدم گزر جاتے ہیں
سبب ،اسباب رہنے دو،هزار قامتین ان کہی!
وہ قصے سنا نے جاتے ہیں  ٹھہر جائے ہیں
ہزار پردوں کے لحاف میں سجی بلبلیں
رازِ حیات راتوں سے لیے سحر جاتے ہیں 
منزیلیں کب بدل دی گئیں،سفر میں ہی 
کہاں سے آگایے راستے جو شہر جاتے ہیں 
بد گمانی کو نہیں چھوڑتے خاموشی پر
دل ہی تو ہیں صاحب آخر بھر جاتے ہیں

©Iyssar Bin Yaseen #urdu 
#Nojoto #kashmir #islam #peace #writer
66fddbbbefdb43e77905d5873c0f449c

Iyssar Bin Yaseen

کس نے سنی آواز پتے کے شاخ سے بچھڑنے کی 

لوگ تو طوفانوں کے خوش گمان  چپ تھے 

ٹمٹماہٹ قید سی تھی چراغ صفر کے لیے 

خبر نہیں کیوں نجم قدس اور  آسمان  چپ تھے

پھر ایک بار لہو بہا مگر شور گریزاں نہ تھا 

نعرئے لبیک!اور  سفیر لامکاں  چپ تھے 

تاثیر و تفسیر ہوئی ہی نہیں تو تعبیر کہاں ممکن 

لوط ہوا گلشن اور لاریب پاسبان چپ تھے 

منتشر ہراس وازیہ تھا میرے لہجے میں 

عصمتِ آدم سر بازار! مگر انسان چپ تھے 

میں ڈھونڈتا رہا باغِ ویران میں نہ جانے کیا 

سفیر شناس نہیں اور دستِ حدیبیان چپ تھے 

المیہ یہ بھی تھا کہ میں تھا ابنِ آدم شاید 

آواز تلاش زن ہوگی مگر سلیمان چپ تھے 

کہتا گیا یوسف بھی قصهء انکشاف مسلسلI

منه میں مٹی گئی اور  پھر حیوان چپ تھے 

ربان عہد ہوا اور مقامِ تشنہ لبی بھی گئی 

تذبزب یہ کہ وہ تھے پریشان يا چپ تھے

©Iyssar Bin Yaseen #Nojoto #urdu #Poet
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile