حالتِ حال کے سبب حالتِ حال ہی گئی...
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی...
جونؔ ایلیا
Amir Chughtai
رات جاگی تو کہیں صحن میں سوکھے پتے
چرمرائے کے کوئی آیا ، کوئی آیا ھے
اور ھم شوق کے مارے ھوئے دوڑے آئے
گو کہ معلوم ھے ، نہ تو ھے نہ تیرا سایہ ھے
صہیب مغیرہ صدیقی
Amir Chughtai
تم بھی شائد وہیں سے آئے ہو
اچھے موسم جہاں سے آتے ہیں
Amir Chughtai
جس سے پوچھے تیرے بارے میں یہی کہتا ہے
خوبصورت ہے وفادار نہیں ہوسکتا۔۔۔
Amir Chughtai
یار کو دیدہِ خوبار سے اوجھل کرکے
مجھے حالات نے مارا ہے مکمل کر کے
یعنی ترتیب کرم کا بھی سلیقہ تھا اسے
اس نے پھتر بھی اٹھایا مجھے پاگل کر کے #شاعری
Amir Chughtai
تمام آنکھوں میں جسم اترے ہیں خواہشوں کے
مگر جو آنکھیں اداس کھڑکی سے منسلک ہیں
ہمارے پیروں میں بیڑیاں ہیں ملازمت کی
ہمارے وعدے ہماری چھٹی سے منسلک ہیں #شاعری