Nojoto: Largest Storytelling Platform
rozinarubi4577
  • 320Stories
  • 31Followers
  • 2.5KLove
    154Views

RozinaRubi

BS.Urdu poetry lover❤❤ DHMS....HomeoDoctor

  • Popular
  • Latest
  • Video
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

زندگی  خواب نہیں،  جو تجھ کو سُنائیں ہم

©RozinaRubi
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

اک خیال 
اتنی سرد خاموش رات میں 
اُس کا خیال آجانا ،اک قیامت ہے
جانتے ہو۔۔۔۔
آنکھوں کے کناروں پر 
کتنے ہی خواب پڑے ہیں میرے 
جن کی تعبیر 
اُس کے لوٹ آنے سے وابستہ ہے 
تاریک رات میں شب بیداری سے تھکی آنکھیں 
جو اُس کی تصویر دیکھ لیں اگر 
قسم اُس حسین شخص کی 
یہ سو جانے سے انکاری ہوتی ہیں ۔
میرے پاس پڑے کچھ الفاظ اُس کے
جو  چیخ  چیخ کر مجھے یقین دلاتے ہیں 
کہ 
وہ اک پیاراشخص 
میرے ہونے سے مسکرانے والا
میرے نام پر قربان جانے والا 
یہیں کہیں سسکتا ہو گا 
میرے واسطے تڑپتا ہوگا 
سنو۔۔۔۔! 
میرے وجود کو مکمل کرنے والے 
تیرے بعد سے اب تلک میں نے 
نیند سے محبت نہیں کی 
تیرے پیام کی منتظر آنکھوں نے 
نیند میں دلچسپی نہیں لی 
روزینہ روبی

©RozinaRubi #WinterEve
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

شہر       یاراں      سے   گزرتے   سمے۔۔
لب مسکراۓ،دل پھوٹ کے رویا
روزینہ روبی

©RozinaRubi #WinterEve
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

کون بھلا، نہیں مجھکو یاد کہاں 
یہ تو'  تُو  اوپر اوپر سے  کہتا ہے 
میں پہلا عشق ہوں تیرا  جاناں 
اور پہلا عشق برابر یاد رہتا ہے
روزینہ روبی

©RozinaRubi
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

وصلِ یار میں ہم شکایات کرنے ہی والے تھے 
مگر وہ جو روبرو آۓ ،ہم مکھ چوم چوم روۓ
روزینہ روبی

©RozinaRubi #Rose
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

تم آؤ تو میں کروں جینے کی   کوششیں دوبارہ۔۔۔🥀
روزینہ روبی

©RozinaRubi #Fire
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

قہقہے    بُجھ  گۓ  ہیں میرے 
تیرےبعد چُپ سادھ لی ہے میں نے
روزینہ روبی

©RozinaRubi #Heart
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

اِک اذیت ہے 
جو بیان کرنے سے قاصر ہوں 
بس کچھ یوں ہے کہ 
حلق میں آنسو پھنس گۓ ہیں 
جو سانس لینے میں دشواری پیدا کر رہے ہیں 
دماغ میں درد کی اک لہر اُٹھتی ہے 
حسرت ہوتی ہے رگیں پھٹ ہی جائیں تو بہتر ہے
تمنا دل تو یہ بھی ہے
رگیں ہاتھ میں آجائیں تو کھینچ ان کو نکال پھینکوں 
معاملہ حل ہو جاۓ،سفر مکمل ہو جاۓ
سکون قلب کی حاجت میں سجدہ ریز ہوتی ہوں 
ہاتھ اُٹھاۓ اور خدا سے کچھ کہا نہیں جارہا ہے 
جو مجھ کو خدا میسر آۓ تو لپٹ کر رونا چاہوں 
دُکھ کی کیفیت میں چینخ چینخ کر رونا چاہوں 
حیات کے لمحات شاید گُزرتے جا رہے ہیں
مگر لگتا میں یہیں کہیں کھڑی منجمد ہو گئ ہوں 
وقت کی رفتار نے مجھے نظر انداز کر دیا ہے
میں لمحہ بہ لمحہ مر رہی ہوں 
دیکھو میں خود کے ساتھ کیا کر رہی ہوں

©RozinaRubi #lonely
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

جو تیرے ساتھ تھی وہ مر گئ ہوں میں 
 میں تیرے بعد سے کچھ اور اور ہوں
روزینہ روبی

©RozinaRubi #mask
9169c138077bb381b47b303d8de56c61

RozinaRubi

اورملنے والوں میں کہاں ہے کوئی تیرے جیسا❣️

©RozinaRubi

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile