Nojoto: Largest Storytelling Platform
zeeali8741615488468
  • 2Stories
  • 16Followers
  • 836Love
    498Views

Zee Ali

Writer and poet

  • Popular
  • Latest
  • Video
b6ca6638ef8ef5d5ac979548d4cc1fef

Zee Ali

" تم کون ہو خود بھی نہیں جانتی ہو تم "

جون صاحب کا یہ مصرع گونج رہا ہے میرے کانوں میں ۔ 
شاید اس لیے کہ کوئی خاص دن ہے ہاں شاید اسی لیے ۔ 

آپ کے جنم دن سے خاص کیا ہوگا سال میں دو , دو جنم دن 
منانے والے بہت کم لوگ پائے جاتے ہیں یوں بھی 
آپ کا ثانی نہیں کوئی 🙂
اِس احتجاج میں , میں بھی ایک جنم دن بھول جاتا ہوں 🙃

ہم بہت عجیب ہوں گے اپنے آس پاس کے لوگوں کے لیے , 
ہماری کاوشیں لوگوں کی گفتگو کا موضوع ہوں گی
 جب لوگ تنقید کریں گے تو ہمیں مسکرانا ہوگا 
چہروں کو پڑھتے ہوئے یہ سمجھنا ہوگا 
کہ یہ ہر آدمی کے ساتھ ہوتا ہے جو اپنا راستہ بنانا چاہتا ہے
 جو غیر رسمی زندگی جینا چاہتا ہے 
اِس لیے چلتی رہیں آگے بڑھتی رہیں اپنی منزل کی طرف ۔
 جیسے جون صاحب کہتے ہیں 

" اِس رنگ اِس ادا میں بھی پرکار ہی رہو "

جنم دن کی بہت مبارکباد آپی ( ڈاکٹر مہوش ناز ) ❤

©Zee Ali  best friend birthday wishes  happy birthday wishes

best friend birthday wishes happy birthday wishes

b6ca6638ef8ef5d5ac979548d4cc1fef

Zee Ali

آنکھ تھی سیر پہ تشنہ رہے گوش
کاش  تم  ہم  کو  پکارا  کرتے 

مجھے یہ اپنا شعر پسند ہے اور اکثر دہراتا رہتا ہوں اس سلسلے 
میں پانچ چھ شعر اور بھی کہے لیکن تشنگی باقی رہی اور قافیے 
بھی تھے کہ کبھی طبیعت بنی تو کہوں گا

ایک دن یرولوجی روٹیشن کے دوران آپریشن تھیٹر میں واش اپ تھا 
اور باقی تین سینیر واش اپ تھے PCNL کررہے تھے یعنی کیمرے کی
 مدد سے پتھری نکالنے اولا آپریشن ۔۔۔۔۔ قریب ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا لیکن 
پتھری ملنے کا نام و نشان ہی نہیں تھا ایک طرف تھک گئے تھے
 تو دوسری طرف ہنستے جاتے تھے کہ آج کیا ہو رہا ہے

 ایسے میں ساتھ واش اپ PGR بولیں ذیشان اپنی کوئی غزل سناؤ 
میں بولا رکیں آپ کو شعر سناتا ہوں تازہ شعر بس ایک لمحہ سوچا , 
ذہن میں الفاظ کو ترتیب دی بحر کی نسبت سے اور سنایا 

ایسے ہونے سے کہیں بہتر تھا 
چھوڑ دینا ہی گنوارا کرتے 

انھوں نے شعر سنا اور ہنستے ہوئے  کہنے لگیں واہ , واہ , واہ ۔۔۔۔
سر , سر یہ ذیشان کا شعر سنیں شعر سنتے ہی پتھری مل گئی اور 
توڑ کر نکال لی گئی لیکن شعر پر عمل نہ ہونے افسوس آج بھی ہے 
یعنی میرا شعر ادھورا رہ گیا 😐

©Zee Ali
  #CityWinter

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile