Nojoto: Largest Storytelling Platform
danishhaseeb4186
  • 63Stories
  • 8Followers
  • 502Love
    383Views

Danish Haseeb

  • Popular
  • Latest
  • Video
d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

https://maps.app.goo.gl/7PdkLfF1ux8WLrL97

©Danish Haseeb دانش حسیب

دانش حسیب #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

مضرابِ جاں کا ایسے نہ تنہا مرید کر
آ تو بھی اس میں ساتھ مرے مل کے عید کر

شاخِ بدن پہ زخموں کے میں کاڑھتا ہوں پھول
چشمِ خزاں سے خونِ تمنا کشید کر

یادوں کی چلچلاتی ہوئی دھوپ مجھ پہ ڈال
کچھ اس طرح سے دردِ دل و جاں شدید کر

دنیائے بے وفا کا لبادہ اتار پھینک 
کس نے کہا کہ اس سے وفا کی امید کر


یہ شاعری ، یہ جام و سبو ، رتجگے ، یہ خواب
لایا ہے تو کہاں سے یہ اشیاء خرید کر

گر چاہتا ہے تجھ کو بھی مجنوں لقب ملے
دانش!! تو خود کو رزمِ وفا میں شہید کر

دانش حسیب

©Danish Haseeb
  #walkalone 
مضرابِ جاں کا ایسے نہ تنہا مرید کر
آ تو بھی اس میں ساتھ مرے مل کے عید کر

شاخِ بدن پہ زخموں کے میں کاڑھتا ہوں پھول
چشمِ خزاں سے خونِ تمنا کشید کر

یادوں کی چلچلاتی ہوئی دھوپ مجھ پہ ڈال

#walkalone مضرابِ جاں کا ایسے نہ تنہا مرید کر آ تو بھی اس میں ساتھ مرے مل کے عید کر شاخِ بدن پہ زخموں کے میں کاڑھتا ہوں پھول چشمِ خزاں سے خونِ تمنا کشید کر یادوں کی چلچلاتی ہوئی دھوپ مجھ پہ ڈال #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

اس کو دیکھوں گا بارہا دانش!
اپنی آنکھوں کا پیٹ بھرنے تک

دانش حسیب
Danish Haseeb

©Danish Haseeb
  دانش حسیب

دانش حسیب #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

رنگ گورا ہے آنکھ بھوری ہے
حسن کی ہر ادا ظہوری ہے

حسرتوں کے چراغ چلتے ہیں
دل کے آنگن میں بزمِ نوری ہے

کیسی اپنوں کے بیچ میں رنجش
کیسا شکوہ ، گلہ ہے دوری ہے

شب کی بانہوں میں آؤ رقص کریں
چاند کی چاندنی بھی پوری ہے

ایک کردار کی ضرورت ہے
اِک کہانی ابھی ادھوری ہے

زیست  کا   فلسفہ  سمجھنے  کو
عشق کرنا بہت ضروری ہے

بن تمہارے جہاں بھی جاؤں میں
بیقراری ہے ناصبوری ہے

ان سے ملنا ملانا یوں دانش
کون کہتا ہے لاشعوری ہے

دانش حسیب

©Danish Haseeb #Colors رنگ گورا ہے آنکھ بھوری ہے
حسن کی ہر ادا ظہوری ہے

حسرتوں کے چراغ چلتے ہیں
دل کے آنگن میں بزمِ نوری ہے

کیسی اپنوں کے بیچ میں رنجش
کیسا شکوہ ، گلہ ہے دوری ہے

#Colors رنگ گورا ہے آنکھ بھوری ہے حسن کی ہر ادا ظہوری ہے حسرتوں کے چراغ چلتے ہیں دل کے آنگن میں بزمِ نوری ہے کیسی اپنوں کے بیچ میں رنجش کیسا شکوہ ، گلہ ہے دوری ہے #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

وہ ماں کے پیارے نازوں کے پالے کہاں گئے
دیتے تھے لوگ جن کے حوالے کہاں گئے

تھی بزمِ کائنات میں جن سے چہل پہل
وہ قہقہے بکھیرنے والے کہاں گئے

منزل کی سمت پہلے مجھے بھاگنے تو دو
پھر دیکھتا ہوں پاؤں کے چھالے کہاں گئے

ساقی ترے نظام کو کس کی نظر لگی
وہ بادہ کش وہ جام کے پیالے کہاں گئے

دانش چراغِ شام لئے سوچتا ہوں میں
سورج کے ساتھ ساتھ اجالے کہاں گئے

دانش حسیب
٢٨/٥/٢٠٢٣

©Danish Haseeb وہ ماں کے پیارے نازوں کے پالے کہاں گئے
دیتے تھے لوگ جن کے حوالے کہاں گئے

تھی بزمِ کائنات میں جن سے چہل پہل
وہ قہقہے بکھیرنے والے کہاں گئے

منزل کی سمت پہلے مجھے بھاگنے تو دو
پھر دیکھتا ہوں پاؤں کے چھالے کہاں گئے

وہ ماں کے پیارے نازوں کے پالے کہاں گئے دیتے تھے لوگ جن کے حوالے کہاں گئے تھی بزمِ کائنات میں جن سے چہل پہل وہ قہقہے بکھیرنے والے کہاں گئے منزل کی سمت پہلے مجھے بھاگنے تو دو پھر دیکھتا ہوں پاؤں کے چھالے کہاں گئے #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

جلوؤں کی کائنات مری دسترس میں ہے
 کیسی نوازشات مری دسترس میں ہے

اک رشکِ ماہتاب پہ دل آگیا مرا
اک بے مثال ذات مری دسترس میں ہے

اے موسمِ وصال ذرا اور کچھ ٹھہر
مسرورِ گل حیات مری دسترس میں ہے

عکسِ جمالِ یار میں بھرتا ہوں رنگِ عشق
حسنِ تصورات مری دسترس میں ہے

جامِ سرور و کیف سے سرشار ہے حیات
میخانہءِ ثبات مری دسترس میں ہے

دانش چراغِ خواب سے روشن ہے میری آنکھ
 کتنی حسین رات مری دسترس میں ہے



دانش حسیب

©Danish Haseeb دانش حسیب

دانش حسیب #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

..............غزل..............

ترکِ وفا کی راہ نے شاعر بنادیا
غم کی شبِ سیاہ نے شاعر بنادیا

دیدارِحسنِ یار کو آنکھیں ترس گئیں
نادیدہ اِک نگاہ نے شاعر بنادیا

جلوؤں کی کائنات میں رہتا تھا محوِ خواب
مجھ کو اسی گناہ نے شاعر بنا دیا

گھٹ گھٹ کے جی رہاہوں تمنائے وصل میں
اِک نازنیں کی چاہ نے شاعر بنادیا

دل سے سکون لب سے تبسم تمام شد
شاید کسی کی آہ نے شاعر بنادیا

ہجراں کی تپتی دھوپ میں جلتا ہوں صبح و شام
حالِ دلِ تباہ نے شاعر بنادیا

دانش غمِ حیات پہ کرتا تھا تبصرے
یہ جرم گاہ گاہ نے شاعر بنادیا

دانش حسیب دانش

©Danish Haseeb ..............غزل..............

ترکِ وفا کی راہ نے شاعر بنادیا
غم کی شبِ سیاہ نے شاعر بنادیا

دیدارِحسنِ یار کو آنکھیں ترس گئیں
نادیدہ اِک نگاہ نے شاعر بنادیا

..............غزل.............. ترکِ وفا کی راہ نے شاعر بنادیا غم کی شبِ سیاہ نے شاعر بنادیا دیدارِحسنِ یار کو آنکھیں ترس گئیں نادیدہ اِک نگاہ نے شاعر بنادیا #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

پت جھڑ کو لالہ زار بتایا نہیں گیا
ہنس کر کسی کا ہجر منایا نہیں گیا

بچھڑے ہوئے تو اس کو زمانہ ہوا مگر
دل سے وہ ایک شخص بھلایا نہیں گیا

دل کو قرار روح کو راحت نہیں ملی
آنکھوں سے پھر بھی اشک بہایا نہیں گیا

مجھ کو شکستِ جام کی کچھ ایسی لت لگی
ہونٹوں سے جامِ قرب لگایا نہیں گیا

دانش یہ تنہا تنہا کٹے کس طرح حیات
ان سے تو میرا ساتھ نبھایا نہیں گیا



دانش حسیب

©Danish Haseeb پت جھڑ کو لالہ زار بتایا نہیں گیا
ہنس کر کسی کا ہجر منایا نہیں گیا

بچھڑے ہوئے تو اس کو زمانہ ہوا مگر
دل سے وہ ایک شخص بھلایا نہیں گیا

دل کو قرار روح کو راحت نہیں ملی
آنکھوں سے پھر بھی اشک بہایا نہیں گیا

پت جھڑ کو لالہ زار بتایا نہیں گیا ہنس کر کسی کا ہجر منایا نہیں گیا بچھڑے ہوئے تو اس کو زمانہ ہوا مگر دل سے وہ ایک شخص بھلایا نہیں گیا دل کو قرار روح کو راحت نہیں ملی آنکھوں سے پھر بھی اشک بہایا نہیں گیا #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

___نعتِ رسول پاکﷺ___

ذاتِ خدا کی بات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ
رحمت کی کلیات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

ذکرِ نبیﷺسے فکرِ چمن میں بہار ہے
حسنِ تصورات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

حمدِ خدائے پاک ہے گر صبح کی بہار
شامِ تجلیات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

محشر میں کام آئے گی اتنا تو ہے یقیں
اِک صورتِ نجات ہے نعتِ رسولِ پاک
ﷺ
جو کچھ بھی دل کی تختی پہ میں نے رقم کیا
عرض و گزارشات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

حُبِِّ نبیﷺمیں ڈوب کے کہتا ہوں صبح و شام
 کیفِ نوازشات ہے نعتِ رسول پاکﷺ

دل کا قرار حسنِ تخیل کا رزق ہے
سرمایہءِ حیات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

دانش نبیﷺ کی یاد ہے جامِ سرور و کیف
میخانہءِ ثبات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

دانش حسیب دانش
٢٠/١/٢٠٢٣

©Danish Haseeb ___نعتِ رسول پاکﷺ___

ذاتِ خدا کی بات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ
رحمت کی کلیات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

ذکرِ نبیﷺسے فکرِ چمن میں بہار ہے
حسنِ تصورات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ

___نعتِ رسول پاکﷺ___ ذاتِ خدا کی بات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ رحمت کی کلیات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ ذکرِ نبیﷺسے فکرِ چمن میں بہار ہے حسنِ تصورات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ #شاعری

d0bfd116bd4012d3c17e96de598602dc

Danish Haseeb

...................غزل................

گُم سُم خیالِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں
اجڑے ہوئے دیار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

لمحہ بہ لمحہ بڑھتی گئیں اف بے چینیاں
کب سے فراقِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

جل جل کے بجھ گئے ہیں امیدوں کے سب چراغ
مدت سے انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

ترکِ وفا نے چھین لی دولت سکون کی
دردِ دلِ فگار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

آنکھیں ہیں اشکبار طبیعت اداس اداس
یادوں کے خلفسار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

آنکھوں میں اپنے خواب کی میت لئے ہوئے
توبہ ہے غم کے غار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

دانش..!متاعِ کرب سے ہوکر یوں مالا مال
دنیائے کارزار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

دانش حسیب

©Danish Haseeb ...................غزل................

گُم سُم خیالِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں
اجڑے ہوئے دیار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

لمحہ بہ لمحہ بڑھتی گئیں اف بے چینیاں
کب سے فراقِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں

...................غزل................ گُم سُم خیالِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں اجڑے ہوئے دیار میں بیٹھا ہوا ہوں میں لمحہ بہ لمحہ بڑھتی گئیں اف بے چینیاں کب سے فراقِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں #شاعری

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile