Nojoto: Largest Storytelling Platform
sajidsardar1083
  • 19Stories
  • 77Followers
  • 88Love
    0Views

Sajid Sardar

تم محسوس کرو گے ہم سے دو باتیں کر کے ہم زمانے میں زمانے سے جدا لگتے ہیں

  • Popular
  • Latest
  • Video
d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

نہ رئیس ہوں نہ امیر ہوں نہ میں بادشاہ نہ وزیر ہوں 
میرا عشق ہے تیری سلطنت اسی سلطنت کا میں فقیر ہوں

8 Love

d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

میں لکھوں غزل تو ہلا دوں سب کو
بس اِک لفظ میں تحریر سُنا دوں سب کو

وہ جو کہتے ہیں کہ کوئی ہم سا ہو تو سامنے آئے
آغازِ غزل سے پہلے ہی ہرا دوں سب کو

مجھ کو فُرصت ہی نہیں ملتی تمہاری یاد سے ورنہ
دو گھڑی رو لوں اور پانی میں بہا دو سب کو

آج میں چُپ ہوں کہ تیرا نام کوئی جان نہ لے
 بے وفا نہیں ہوں جو تیرا نام بتا دوں سب کو
d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے
تصوّر جام چھلکاتا ہُوا محسوس ہوتا ہے

خرامِ ناز ، اور اُن کا خرامِ ناز  کیا کہنا
زمانہ ٹھوکریں کھاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

یہ احساسِ جوانی کو چھپانے کی حسیں کوشش
کوئی اپنے سے شرماتا ہُوا محسوس ہوتا ہے

تصوّر ایک ذہنی جستجو کا نام ہے شاید
دل اُن کو ڈھونڈ کر لاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

کسی کی نقرئی پازیب کی جھنکار کے صدقے
مجھے سارا جہاں گاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

قتیلؔ اب دل کی دھڑکن بن گئی ہے چاپ قدموں کی
کوئی میری طرف آتا ہُوا محسوس ہوتا ہے

4 Love

d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

تم محسوس کرو گے ہم سے دو باتیں کر کے
ہم زمانے میں زمانے سے جدا لگتے ہیں

5 Love

d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

میں اب کے لوٹا تو صدیوں کی عمر لاؤں گا. 
کہ تیرے ساتھ مجھے مختصر نہیں رہنا ....

4 Love

d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم  ،
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم 

خموشی سے ادا ہو رسم دُوری 
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم 

یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں 
وفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم 

وفا ، اخلاص ، قربانی ،  محبت ،
اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم 

ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم  ،
تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم 

کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نے 
تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم 

نہیں دنیا کو جب پرواہ ہماری ، 
تو پھر دنیا کی پرواہ کیوں کریں ہم جدائی

جدائی #شاعری

5 Love

d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

شام کا منظر , اُلجھا رستہ
ایک کہانی تُو اور میں ...
d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

مجھے لوگوں سے کسی چیز کی توقع نہیں ہے
کیونکہ عزت نام اور شہرت سب خدا🙏دیتا ہے

4 Love

d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

مجھے لوگوں سے کسی چیز کی توقع نہیں ہے
کیونکہ عزت نام اور شہرت سب خدا🙏دیتا ہے

9 Love

d830933b606ac61b04a09fccc6e19da4

Sajid Sardar

 تيری غرضاں دے بازار دے وچ ساڈى موج تے مستى وک گئ

تيرا خلق لٹيرا تاجر ہاہ ساڈى ذات تے ہستى وک گئ

تيرے پيار دی  خاطر کملياں دے گھر بار تے وستى وک گئ

تيری بےپرواہی دی آڑھ دے وچ ساڈى ہر شۓ سستى وک گی

4 Love

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile