Nojoto: Largest Storytelling Platform
waleedziaabbasi2470
  • 38Stories
  • 124Followers
  • 269Love
    931Views

Waleed Zia Abbasi

28th Feb. My day🎉🎂 LiVe-iN-RaWalpiNDi Proud to be Muslim & being a Pakistani.. its another Blessing Ahead 😇 Instagram @WaleedA75960849 @waleedabbasi99

  • Popular
  • Latest
  • Video
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

جنوری کی سرد رات ہے
 شال تو اس نے اوڑھی ہوگی
آدھی چاے پی لی ہوگی 
آدھی عادتاً چھوڑی ہوگی
اور میری یاد۔۔۔۔ ارے کہاں 
اسے اتنی فرصت تھوڑی ہو گی

©Waleed Zia Abbasi
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

دل کا ٹوٹ جانا بھی لازم ہے ولی.. 
خالی لفظوں کی بناوٹ میں کہاں اثر رہتا ہے  !

©Waleed Zia Abbasi #smoke
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

اک جھلک بہار کی دیکھا دیجئے
 رُخ سے تھوڑا نقاب ہٹا دیجئے 
کب سے بولے جا رہے ہیں ہم
محترمہ اب آپ بھی کچھ الفاظ ادا کیجئے... 
سن کر جنہیں دل کے باغیچے میں پھول کھلیں
اور روح کو بھی تھوڑا مہکا دیجئے
جناب کب سے ہے دل اداس
اب تو اپنی آواز سنا دیجئے
ہائے افسوس لگتا ہے وہ سو گئے! 
الہی اب تو خواب میں ہی ملا دیجئے. 

ولید ضیاء عباسی

©Waleed Zia Abbasi #feather
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

بے درد زمانے میں اے میرے ہمدم 
بس اک فرض تو ادا کیا جائے 
خقیقت بہتے آنسوؤں کی پرکھ لے کوئی 
اور لفظوں کی بناوٹ سے اجتناب کیا جائے.

 ولید ضیاء عباسی

e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

بدل دیے ہیں مشغلے ہم نے ولی
اب فرصت میں بھلا کیا انھی کو یاد کرنا! #chai_love
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

کر کے محبت انجان ہوئے بیٹھے ہیں
شبِ بیداری کو نہ دیکھ کہ تیری یاد میں بیٹھے ہیں
وہ جو کہتے تھے بچھڑ کر ملا نہیں کرتے
کوئی سمجھائے انہیں کہ محبت میں گلہ نہیں کرتے
مرنا ہو تو مر جاو مگر یاد رکھو
اہلِ حسن کے باسی کسی سے وفا نہیں کرتے
مجھ کو معلوم ہے تیری بے وفائی کا سبب
پر دل کے ماروں پہ ستم یہ کیا نہیں کرتے
لکھ کے جلا دیتا ہوں سبھی تحریریں اپنی 
کہ روبرو تجھ سے اب کوئی شکایت نہیں کرتے
ٹوٹ جائے جو کبھی شیشے کی مانند
وہ دل پھر کسی اور سے جڑا نہیں کرتے.

ولید ضیاء عباسی #candle
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

تمھیں سے منسلک میرے تمام رستے
تمھیں ہو میری آخری منزل.

ولید ضیاء عباسی #RoadToHeaven
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

کہیں فرصت ملے تو تمہیں بتائیں
کس قدر مشکل ہے تیری یاد سے غافل ہونا

ولید ضیاء عباسی #alone
e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

میرے کمرے کی زینت ہے آج بھی
وہ کتاب جس کے اک پنے پر تیرا نام لکھا تھا

ولید ضیاء عباسی

e6597814bcbc883e72a0a2edb69cb934

Waleed Zia Abbasi

میری کتابِ حیات میں 
نمایاں ہے لفظ ِمحبت آج بھی 
سرخیوں کی مانند لکھا ہے سب
آنکھیں، زلفیں اور ہر ادا بھی 
لکھا تھا کچھ اور بھی وہاں پر، 
ہم نفس ، ہمنوا ، اور ہمسفر بھی.. 
کیوں پوچھتے ہو! ہمسفر وہ ہے کہ نہیں؟ 
یہ ستم کم ہےکہ بھولا نہ پایا اسے آج بھی!

ولید ضیاء عباسی #Earth_Day_2020
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile