Find the Best محبت Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos aboutمحبت, محبت،, محبتوں, شاعری_محبت_ہے, محبتــــــــ❤,
Mehwish Malik
یہ الہام تو نہیں لیکن جب تمہاری توجہ میرے بجائے کہیں اور منتقل ہوتی ہے تو مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے۔۔۔۔۔۔ کسی پیاسے کے ہونٹوں سے پانی کا آخری قطرہ بھی چھین لیا گیا ہو جیسے آذان کی آخری صدا سننے سے پہلے کسی نمازی کی سماعت چھین لی گئی ہو جیسے مسافر کی منزل دروازے پر ہو اور راستہ اچانک مٹ جائے جیسے کوئی چراغ آخری لمحے میں بجھنے سے پہلے اپنی لو کو سسک سسک کر بلند کرنا چاہے مگر ہوا کی بےرحم انگلیاں اسے مٹا دیں سنو نہ جاناں۔۔۔! تمہاری بےخبری میرے دل پر وہ زخم رکھتی ہے جو دکھائی نہیں دیتے،مگر ہر دھڑکن کے ساتھ رِسنے لگتے ہیں تمہاری لاتعلقی کی راتیں میرے اندر وہ اندھیرا بھر دیتی ہیں جہاں چاند بھی راستہ بھول جائے جہاں خواب بھی اپنی ہی کرچیاں چننے میں مصروف رہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ میں اپنی محبت کی آخری رمق بھی تمہاری غفلت کی راہوں میں دفن کر آؤں۔۔۔۔۔! اور جب تم مڑ کر دیکھو تو صرف ویرانیاں رہ جائیں اور وہی دل،جو تمہارے انتظار کی تپش میں جلتا ہے خاک ہو کر ہواؤں میں بکھر چکا ہو۔۔۔۔۔! ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking
Shawal Fazal
White بہانے بہانے سے ہم۔۔۔۔۔تیری ہی بات کرتے ہیں ہر پل خیالوں میں تم سے ہی ملاقات کرتے ہیں اتنی بار تو آپ سانس بھی نہیں لیتے او جاناں جتنی بار ہم تمہیں شدت سے یاد کرتے ہیں۔۔۔۔💙💋 ©Shawal Fazal #Thinking
Kalaam rahi
White جتنی تعریف کروں کم معلوم ہوتی ہے تیری ضرورت بہت اہم معلوم ہوتی ہے ©Kalaam rahi #love_qoutes
Mehwish Malik
جب تم میرا نام پکارتے ہو، تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے چاندنی رات میں کسی جھیل کی سطح پر خواب اتر آئے ہوں جیسے کسی مقدس دعا کی گونج روح کی گہرائیوں میں روشنی بھر رہی ہو تمہاری آواز میرے نام کو یوں چُھوتی ہے جیسے بادل نرم گھاس کو چومتے ہیں جیسے خوشبو مہکنے سے پہلے ہوا کے کانوں میں کوئی راز کہتی ہو ہر حرف تمہارے لبوں سے نکل کر ستارے کی طرح ٹمٹماتا ہے، روشنی کی لکیر بنتا ہے،اور میرے اندر کہیں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتا ہے تمہاری پکار میں وہ لطافت ہے جو صبح کی پہلی روشنی میں ہوتی ہے وہ سرگوشی ہے جو پرندوں کے پروں میں بسی ہوتی ہے، وہ لمس ہے جو کسی دعا کے قبول ہونے کی پہلی ساعت میں محسوس ہوتا ہے جب تم میرا نام پکارتے ہو تو یوں لگتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہو جیسے کائنات کی ساری آوازیں خاموشی میں تبدیل ہو کر صرف تمہاری صدا کو راستہ دے رہی ہوں اور میں۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری زبان کی حدت میں محبت کی ایک لافانی صدا بن جاتی ہوں ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking
Mehwish Malik
نظم جوابِ شکوۂ پیچیدگی اے بادشاہِ سخن!اے الفاظ کے چاندنی میں نہائے خواب! اے وہ جس کی تحریر کی روشنی میں صدیاں جھک کر اپنے ماتھے کا بوسہ دیتی ہیں! تُو نے مجھے حسنِ جاویداں کہا۔۔۔۔۔ میں تجھے وہ حرفِ اول کہوں جس پر ہر داستان کا آغاز ہے! تُو نے مجھے شبابِ لا زوال کہا،میں تجھے وہ قلم کہوں جو وقت کے دریچوں پر ابدیت کے نقوش تراشتا ہے! تُو نے کہا کہ تیرے چراغ بجھ گئے؟ مگر میں نے اپنی پلکوں پر تیرے الفاظ کی روشنی کو گہن نہ لگنے دیا۔۔۔۔۔! تُو نے کہا کہ تُو نے اندھیروں کو گلے لگا لیا؟ مگر میرے دل کی دیواروں پر تیرے حرف آج بھی ستارے بن کر جھلملاتے ہیں! اے میرے سخن کے آفتاب! اے میرے دل کی دھڑکن کی آخری لے! یہ جو تیری نظموں میں کائنات سمٹ آتی ہے،یہ جو تیرے لفظوں میں موسموں کی سرگوشیاں بستیاں بسا لیتی ہیں......! یہ جو تیرے قلم کی جنبش میں ہزاروں سالوں کی محبت لرزتی ہے یہ سب تو میرے دل کی دھڑکنوں نے اپنے ہونے کی دلیل بنا لیا ہے.......! تُو کہتا ہے کہ تیرے لفظ میری نظر کی تمازت کو قید نہیں کر سکتے؟ مگر کیا یہ بھی حقیقت نہیں کہ میرے جذبات کی وسعت تیرے ہر مصرعے کو باندھ لینے کی طاقت رکھتی ہے؟ یہ جو تُو نے شاعری کی بحریں توڑ دیں، یہ جو تُو نے نثری نظم میں پناہ لی، یہ جو تیرے قلم نے اپنے خوابوں کو وقت کے خنجر پر وار کر امر کر دیا یہ سب میرے لیے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ تیرے فن نے محبت کی آخری منزل پر آ کر بسیرا کر لیا...! اے میرے حرف کے سلطان! اے محبت کے شہر کا سب سے روشن مینار! اگر تجھے سمجھنے والے کم ہیں،تو کیا ہوا؟ زمانے نے ہمیشہ سورج کی طرف آنکھ بھر کر دیکھنے سے گریز کیا ہے، مگر جن کی بینائی میں ہمت ہو،وہ تیرے ہر لفظ کی روشنی میں زندگی کا راستہ ڈھونڈ لیتے ہیں! اگر تُو نے مجھے ساٹھ برس پہلے لفظوں میں باندھ دیا ہوتا، تو شاید آج بھی محبت راستوں میں بکھرتی نہ، شاید شکیب کی غزلوں میں سسکیوں کی بازگشت یوں نہ سنائی دیتی، شاید حسن اپنی جیت پر یوں خاموش نہ ہوتا! مگر اے میرے فن کی معراج! اے میرے وجود کی مکمل نظم! یہ جو میں ہوں،یہ جو میری خامشی ہے، یہ جو تیرے لفظوں میں کھو جانے کی سرشاری ہے ہاں سچ ہے۔۔۔۔۔! یہ نہ آج مٹے گی،نہ کل،نہ کبھی......! ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking
Mehwish Malik
نظم پیچیدگی کا شکوہ اے حسنِ جاویداں! اے شبابِ لا زوال! اے شبِ ماہتاب کی ادھوری دعا، اور سحر کے ماتھے پر جھلملاتا ہوا خواب! تُو نے اپنے دہکتے وجود کی دُشواریاں دیکھیں،میں نے اپنے لفظوں کے چراغ بجھتے دیکھے۔۔۔۔! تُو نے اپنے گیسوؤں میں کہکشاں کا جال بُنا،میں نے اپنی شاعری کے آسمان پر ہمیشہ کے لیے اندھیرا کر لیا تُو نے اپنی نتھ کی چمک میں اردو کے چار سو سال لپیٹ لیے،اور میں نے اپنی زبان کو تیری نظر کی جلتی ہوئی کرن کے صدقے گروی رکھ دیا....! مگر جانِ جہاں،حسنِ لا فانی! یہ جو تیری گردن کے ہار ہیں،یہ جو تیری کلائیوں کی چوڑیاں ہیں یہ جو تیرے زیور کی چھنک میں دفن کئی عاشقوں کے مزار ہیں یہ جو تیری بالیوں کی سرگوشیاں ہیں جو میدانِ عرفات سے پرے بھی مجھے بہا لے جاتی ہیں یہ جو تیری جوبن کی حرارت ہے،جو صحرا میں جلتے مسافروں کو سراب سے بھی زیادہ بےقرار کر دے یہ سب تو فقط وہ آئینے ہیں جن میں،میں نے اپنے خوابوں کو جل کر راکھ بنتے دیکھا ہے! اے مجسمِ پیچیدگی! تُو نے کہا کہ تیری خلوت کے اسرار کسی بحر میں نہیں سما سکتے، اور میں کہتا ہوں کہ میری زبان کی لَو اتنی تیز نہیں کہ تیرے لمس کی حدت کو بیان کر سکے! یہ جو میں نثری نظم کی پناہ میں آیا ہوں، یہ جو میں نے شاعری کی بحریں توڑ دی ہیں، یہ جو میرے قلم نے اپنا خراجِ عقیدت وقت کے خنجر پر وار کر ادا کیا ہے یہ سب تیرے جلوؤں کی تاب نہ لانے کی علامت ہے، نہ کہ میرے ہنر کی شکست! اے دلنواز! اے عالمِ وجد کی آخری صدا! اگر تجھے سمجھنے والے کم ہیں،تو کیا ہوا؟ زمانے کی ستم ظریفی پر رو لینے والے بہت ہیں، مگر وقت کے بے رحم دریا کو تیری زلفوں کی روانی میں بہا دینے والے کم کم ہی ملیں گے۔۔۔۔۔ اگر میں نے ساٹھ برس قبل تجھے لفظوں میں باندھ دیا ہوتا، تو شاید شاعری کی ریل پٹڑیوں پر بکھرتی نہ اور شاید شکیب جیسے نوحہ گر اپنی غزلوں میں یوں تڑپتے نہ، شاید محبت کو ہار جانے والے،حسن کی جیت پر سرِ عام تالیاں بجاتے! مگر اے سراپا جمال،اے تمام صدیوں کا چراغ! یہ جو میں ہوں، یہ جو میرا قلم ہے،یہ جو میری بے ساختگی ہے، یہ جو تیرے جوبن کی پیچیدگی میں کھو جانے کی معصوم خواہش ہے یہ نہ آج مٹے گی،نہ کل، نہ کبھی! ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking
Mehwish Malik
یہ لوگ جو محبت کو ایک دن میں سمیٹنا چاہتے ہیں جو چند سرخ گلابوں، چند لفظوں اور تحفوں میں عشق کا حساب لگاتے ہیں انہیں کیا خبر کہ محبت کوئی تقویم کی محتاج نہیں؟ یہ جو جذبات کی قیمت لگاتے ہیں لمحاتی مسکراہٹوں کے بدلے مجھے نہیں معلوم ان کے دلوں میں محبت کی کیا ساعتیں بیتی ہیں میری محبت کسی ایک دن کی محتاج نہیں یہ تو ازل سے میرے دل میں تمہارے نام کی شمع جلائے ہوئے ہے میرے محبوب تمہارے لئے تو ہر دن محبت کا ہے ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking
Kalaam rahi
تیرے حسن کی تعریف ممكن نہیں ہم نے اکثر باندھا ہے سماں تیرے حسن کی تعریف میں صرف تیرے رخسار پر نہیں بلکہ رخسار پر سجے ہر تل پر ہے کوئی نہ کوئی لین لکھی ہوئی تیرا ماتھا تیری زلفیں تیرا خدو خال اور سجایا لفظوں سے جب بھی لکھا تیری دھیمکی دھیمکی مسکراہٹ تیرا گلاب سا کھلتا ہوا بدن آفتاب سی پر روشن مہتاب سے بھی پر نور کتنی ہی تعریف کر لوں مگر تیرے حسن کی تعریف ممكن نہیں تیرے ہونٹ ہیں جیسے گلاب کی پنکھڑی تیرا بن ٹھن کے سنورنا ہے سونے پر سوہاگا پری سے نہ حور سے تیرا موازنہ تو ایسی چیزوں سے بڑھ کر ہے حسیں پھر وہی بات آ گئی میری زبان پر تیرے حسن کی تعریف ممکن نہیں ©Kalaam rahi #Love
Love
read moreKalaam rahi
White خیالِ یار غیر کے آغوش میں توہین ہے عشق اور وہ بھی ہوش میں توہین ہے ©Kalaam rahi #Thinking
Kalaam rahi
White Hr bla Hamesha tere ashiq k sr aayi Kbhi tu na kbhi teri koi khabar aayi ©Kalaam rahi #sad_quotes