Nojoto: Largest Storytelling Platform

کوئی دھندلا سا اک چہرہ مری آنکھوں میں رہتا ہے کوئی

کوئی دھندلا سا اک چہرہ مری آنکھوں میں رہتا ہے
کوئی بھٹکا سا اک جگنو مرے خوابوں میں رہتا ہے
اک  مانوس  سی آواز مجھے  سونے نہیں   دیتی
کوئی الجھا سا اک جملہ مری یادوں میں رہتا ہے
ہے کس کے شبنمی آنچل کی خوشبو اب تک مجھ میں
کوئی  احساس  مہکا سا مرے  سانسوں  میں رہتا ہے
 مجھے خود پر نہیں قابو نہ میں کچھ بول سکتا ہوں
اثر یہ کس کے لفظوں کا مری باتوں میں رہتا ہے
دسمبر کی خنک راتیں مجھے بے چین رکھتی ہے
لَمس اک ہاتھ کا اب  تک مری سوچوں میں رہتا ہے
ہے دل بھی مضطرب احساس بھی سوچوں کی الجھن بھی
یہ کس کی آنکھ کا آنسو مری آنکھوں  میں رہتا ہے  #cinemagraph 
#uljhan 
#ehsaas 
#ansooo
#december 
#tanha 
#error 
#nocaption