Nojoto: Largest Storytelling Platform

میں اپنے دل کی لاش کو کسی احرامِ مصر میں دفن کرنا

 چاہتی ہوں ، وگرنہ دل کی دنیا میں رواج ہے لاشوں کو زندہ کرنے کا اور پھر مار دینے کا۔ 
میں نہیں چاہتی کہ کوئی میرے دل کی لاش پہ گھوڑے دوڑائے کیونکہ یہاں جسم کی لاش کو مسخ کرنے سے منع کرتے ہیں لیکن دل کو مسخ کرنے کی کھلم کھلا روایت ہے ۔ 
میں نہیں چاہتی کہ میری آنکھوں سے اک بار پھر نیلے ستارے غروب ہونے لگیں ، اور ڈوبتی آنکھوں کے ساحل کو کنارہ دینے کیلئے کوئی روح شکن آ کھڑا ہو ۔
آپ اپنی آنکھوں میں بیک وقت خواب اور محبت نہیں رکھ سکتے کیونکہ محبت خواب نہیں ہوتی ، محبت آزمائش ہوتی ہے ۔۔۔۔
اور جانتے ہیں کہ خوابوں کی قیمت کیا ہے ؟؟؟
محبت کو ترک کر دینا ، تہی دامن رہنا، اپنے درد پہ مرہم کو ہٹانا اور اس پہ نمک چھڑکنا اور آگے بڑھ جانا۔
سنو میں خواب دیکھتی ہوں ، محبت مقدر نہیں میرا، مجھے مخملی تخیلات نہیں بننے مجھے کانٹوں پہ چلنا ہے ، سنو مجھے کانٹوں پہ چلنا ہے ۔
طیبا سید
"الفاتحہ" سے ماخوذ
جلد آ رہا ہے

©Teeba Syed #teebasyed 

#Rose