Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best teebasyed Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best teebasyed Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about tee ball quotes, tee in hindi, 1 saddle tee pvc, tee jay muttu muttu, funny tee shirts,

  • 1 Followers
  • 8 Stories

Teeba Syed

کراچی
دل بےچین کی جو جائے قرار ہے، وہ ہے کراچی
بہت اجنبی، مغرور شہر مگر اپنا سا ہے کراچی
مسائل در مسائل، اذیتوں، درد کا مارا ہے کراچی
 پھر بھی ڈھیروں راحتوں کا ساماں ہے یہ کراچی
نہیں کوئی پرسانِ حال اسکا،رہبر سے خالی کراچی
مگر ہر رنگ و نسل کے انساں کا آشیانہ ہے یہ کراچی 
آنکھیں چھین لی جس کی، روشنیوں کا شہر کراچی
اندھیروں میں جو اجالا کر دے وہ جرأت بھی کراچی
انسانوں کا سمندر، بلند و بالا عمارتوں سے بھرا کراچی
پھر بھی کیوں ہے یہ خاموش، مضطرب ، ناراض کراچی
کہنے کو تو بحیرہ عرب کے دامن سے ہے وابستہ کراچی
ہائے کہ بوند بوند پانی کو ترستا ہے یہ پورا شہر کراچی
لوٹنے کو لگان، ووٹ، سیاستدانوں کا پسندیدہ ہے کراچی
نہیں معیسر اسے باغباں مگر ایسا ہے یہ بدنصیب کراچی
ٹوٹی سڑکیں، بدبو، نالے، کوڑے کا ڈھیر نہیں تھا کراچی
اپنی آغوش میں رہزنوں کو پالنے کا یہ قصوروار کراچی
اس شہر کے وارثوں، تمہاری راہ تکتا ہے تمہارا یہ کراچی
گریباں چاک کرو سب کے، رہبری کرو، تمہارا ہے یہ کراچی
آباد و شادماں رہے ، روشنیاں بکھیرے، ہر دم جئے کراچی
میں دخترِ پنجاب ہوں، مگر دعاگو ہوں تمہارے لیے کراچی

©Teeba Syed #teebasyed #karachi #Poetry #shyari 
#Sea

Teeba Syed

خالی پن
خالی پن وہ کیفیت ہے جو خیالات کے ہجوم میں کسی ایک خیال کو خود پہ اتنا حاوی کر لینا کہ شور، ہنگامے ، ہلچل میں بھی سکوت ہی سکوت نظر آنے لگے، گھڑی کی ٹک ٹک کا درمیانی فاصلہ صدیوں پہ محیط ہونے لگے اور ریل کی پٹڑی پہ ریل کے پہیوں کی رفتار چیونٹی کی رفتار کے برابر آن ٹھہرے ، سورج کی روشنی زیرو واٹ کے بلب کی مانند پھیکی پڑنے لگے اور چاندنی محض ایک پرانے سفید ململ کا ٹکڑا نظر آئے ، تو کبھی ہواؤں کی سانسیں مقید ہونے پہ آ جائے اور سنگِ مرمر کی دیواریں یرقان زدہ اور نیلا آسماں بیوگی کی ساڑھی باندھے شکوہ کن دکھے تو کبھی آنکھیں بصارت کے بوجھ سے آشوب زدہ ہو جائیں ۔  یہ علامتیں ہیں کہ کوئی روح شکن تمہاری روح کو دو حصوں میں چیر گیا ہے جسے ہزار ہا مرحم لگانے کے بعد بھی خلا رہ گئی ہے ، اور یہی خلا ہے وہ خالی پن!

©Teeba Syed #teebasyed #emptiness #urdu #urduadab 
#Moon

Teeba Syed

یہ بس تیرے عشق کے معجزے ہیں 
جہانِ تعشق میں کشکول ہوئے ہیں 
محبت میں جس تن لگے وہ تن جانے والا اصول عشق میں الٹے پھیرے لیتا ہے ۔ عشق کے ع تک پہنچنے والے سارے تن اک جہانِ ارواح کے باسی ہو جاتے ہیں ، اور اک تن کی خبر ساری لڑی تک پہنچتی ہے ۔ عشق کا نیٹورک معرفت ہے اور اس کی معراج فنا ہے ۔  محبت کی مثال ایسے ہے کہ جب مٹی اور پانی ایک دوسرے میں ضم ہوں اور عشق کی ایسے کہ جیسے آگ اور پانی کا ملاپ ہو اور دم مستم سر مستم ہو جائے ۔

©Teeba Syed #teebasyed #ishq #Ishq❤ #urdu 

#sagarkinare

Teeba Syed

#teebasyed #Rose

read more
میں اپنے دل کی لاش کو کسی احرامِ مصر میں دفن کرنا
 چاہتی ہوں ، وگرنہ دل کی دنیا میں رواج ہے لاشوں کو زندہ کرنے کا اور پھر مار دینے کا۔ 
میں نہیں چاہتی کہ کوئی میرے دل کی لاش پہ گھوڑے دوڑائے کیونکہ یہاں جسم کی لاش کو مسخ کرنے سے منع کرتے ہیں لیکن دل کو مسخ کرنے کی کھلم کھلا روایت ہے ۔ 
میں نہیں چاہتی کہ میری آنکھوں سے اک بار پھر نیلے ستارے غروب ہونے لگیں ، اور ڈوبتی آنکھوں کے ساحل کو کنارہ دینے کیلئے کوئی روح شکن آ کھڑا ہو ۔
آپ اپنی آنکھوں میں بیک وقت خواب اور محبت نہیں رکھ سکتے کیونکہ محبت خواب نہیں ہوتی ، محبت آزمائش ہوتی ہے ۔۔۔۔
اور جانتے ہیں کہ خوابوں کی قیمت کیا ہے ؟؟؟
محبت کو ترک کر دینا ، تہی دامن رہنا، اپنے درد پہ مرہم کو ہٹانا اور اس پہ نمک چھڑکنا اور آگے بڑھ جانا۔
سنو میں خواب دیکھتی ہوں ، محبت مقدر نہیں میرا، مجھے مخملی تخیلات نہیں بننے مجھے کانٹوں پہ چلنا ہے ، سنو مجھے کانٹوں پہ چلنا ہے ۔
طیبا سید
"الفاتحہ" سے ماخوذ
جلد آ رہا ہے

©Teeba Syed #teebasyed 

#Rose

Teeba Syed

#teebasyed #Broken Love #urdu #SAD Poetry #shyari #Hair

read more
اس کا بناوٹی اطمینان اس کے دل پہ پڑے شگافوں کو عیاں کرتا ہے ۔۔۔۔ اور اس کے ہر اک شگاف پہ کسی اناپرست کی عزتِ نفس کی دھجیاں بکھری پڑی ہیں ۔۔۔
وہ راز جسے وہ اپنے سینے میں مدفون کئے ہوئے ہے ، اس کے سو جانے کے بعد روز کوئی چپکے سے اس کے دل میں گڑھے قبرستان میں قبرکشائی کرتا ہے ۔۔۔ اور اس راز کی لاش سے تازہ کافور کی مہک اٹھتی ہے ۔۔۔ اور قبرکشائی کرنے والا چپ چاپ اس کو سونگھ کر پھر سے اس راز پہ مٹی ڈال دیتا ہے کہ۔۔۔۔بھرم رہتا ہے تو رہا جانے دیا جائے ۔۔اور وہ زود پیشماں سمجھتا ہے کہ وہ اپنے رازوں کا اکلوتا وارث ہے ۔۔۔۔۔ کوئی اس ناداں کو سمجھائے کہ محبت الہامی جذبہ ہے ۔۔۔ جس میں ایک دل دوسرے دل کو اپنی آنکھ سے پڑھ سکتا ہے ۔۔۔ اسے اختیار کہتے ہیں ۔۔۔ اور یہ اختیار عطاء خداوندی ہے ۔۔۔۔۔

©Teeba Syed #teebasyed #Broken #Love #urdu #SAD #Poetry #shyari 

#Hair

Teeba Syed

عشق ذات کا قلزم، عشق حق کا کلمہ
عشق استادِ محترم، عشق علم کا جلوہ

©Teeba Syed #teebasyed #poetry #urdu #urduadab #shyari #nojato 

#SunSet

Teeba Syed

کئے عشق غالب نے۔۔۔۔۔۔
اور آثار ہم پہ آن ٹھہرے

©Teeba Syed #teebasyed #Galib #shyari #urdu 

#fullmoon

Teeba Syed

کچا پکا ، پکا کچا کر کر پختہ کرتا ہے ۔۔۔
توڑ توڑ کر جوڑے جو وہی تماشا کرتا ہے

©Teeba Syed #teebasyed #urdu 
#doubleface


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile