Nojoto: Largest Storytelling Platform

خوابوں کی دُھند میں دھندلائے ہوئے لوگ ایک دوجے کے

خوابوں کی دُھند میں دھندلائے ہوئے لوگ 
ایک دوجے کے ستم سے  ستائے  ہوئے لوگ

ایک  مسکراہٹ  چھپا   لیتی  ہے  ہزار  غم
باہر سے خوش اندر سے مرجھائے ہوئے لوگ

جینے کی خواہش میں   روز مر جاتے ہیں
چلتی پھرتی لاشوں میں دفنائے ہوئے لوگ

وقت  کی  آندھی   اڑا  لے  گئی  سب جسم
زمیں سے آسماں کی جانب اٹھائے ہوئے لوگ

یادِ ماضی  کے  ہر ورق  میں  ہیں  موجود
ہم نے دل میں ہیں کچھ چھپائے ہوئے لوگ

بولیں  فرش  پر  صدا جاتی ہے  عرش  تک 
کچھ ایسے بھی ہیں فلک سے آئے ہوئے لوگ

کس شہرِ آسیب  میں  زندہ  ہوں  میں  یاسر
یہاں تو خود سے بھی ہیں گھبرائے ہوئے لوگ

©Yasir Stars #mountain #Yasir #Diary #Book #Nojoto #Y2022
خوابوں کی دُھند میں دھندلائے ہوئے لوگ 
ایک دوجے کے ستم سے  ستائے  ہوئے لوگ

ایک  مسکراہٹ  چھپا   لیتی  ہے  ہزار  غم
باہر سے خوش اندر سے مرجھائے ہوئے لوگ

جینے کی خواہش میں   روز مر جاتے ہیں
چلتی پھرتی لاشوں میں دفنائے ہوئے لوگ

وقت  کی  آندھی   اڑا  لے  گئی  سب جسم
زمیں سے آسماں کی جانب اٹھائے ہوئے لوگ

یادِ ماضی  کے  ہر ورق  میں  ہیں  موجود
ہم نے دل میں ہیں کچھ چھپائے ہوئے لوگ

بولیں  فرش  پر  صدا جاتی ہے  عرش  تک 
کچھ ایسے بھی ہیں فلک سے آئے ہوئے لوگ

کس شہرِ آسیب  میں  زندہ  ہوں  میں  یاسر
یہاں تو خود سے بھی ہیں گھبرائے ہوئے لوگ

©Yasir Stars #mountain #Yasir #Diary #Book #Nojoto #Y2022