Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best Yasir Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best Yasir Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about yasir name meaning in urdu, iqra and yasir, yasir broast grill and gravy, yasir qadhi quotes, suffuse by sana yasir,

  • 14 Followers
  • 76 Stories

Yasir Sardar

کچھ  سفر  آسان  ہوتے  ہیں 
حد سے زیادہ مہربان ہوتے ہیں

 اب  میں  تنہا  کہاں چلتا  ہوں
 ‏ساتھ یادوں کے کاروان ہوتے ہیں
 ‏
 بنانا   گھر   تو   دل  میں   بنانا
مکان  اکثر   ‏ویران   ہوتے   ہیں
 ‏
 گُم ہو جاتے ہیں باہر  کی دنیا میں
 ‏اندر کی دنیا سے جو انجان ہوتے ہیں
 ‏
زبان  زہر  اُگلتی  ہے  صبح و  شام
دل  جن  کے   بےایمان   ہوتے  ہیں
 ‏
 دیکھی ہیں میں نے چلتی پھرتی لاشیں
 ‏کاندھوں  پر  غم  کے  سامان  ہوتے  ہیں
 ‏
 میں نے"جانور" کو جانور کہا ہےصاحب 
 ‏آپ   کیوں   اتنا   حیران   ہوتے   ہیں
 ‏
یہاں آدمی کو آدمی سے ہی خطرہ یاسر
کسی  اور  سیارے  پر  انسان  ہوتے  ہیں

©Yasir Stars #isb_writers_club #Yasir
#urdu_poetry #Y2023

Yasir Sardar

پہن کر غلامی کی زنجیریں کیا تم نے سرداری کی
خود کو بیچ کر اپنے آقاؤں کی خوب تابعداری کی

اے عرض وطن تیرے لیے لکھوں بھی تو کیا لکھوں
میرے محافظوں نے ہی میری دھرتی سے غداری کی

اپنی سرزمیں کو اجڑتا دیکھوں تو کیسے دیکھوں
 لہو دے کر میرے آباء نے اِس چمن کی آبیاری کی

 پروں  کو  کاٹ  کر  پھر  پنجروں  کو  کھولا  ہے 
 ‏آزادی  کے  نام  پر  کیا  خوب  تم نے فنکاری کی

 قانون  بِکا،   انصاف  بِکا،   جسم  بِکے،   ضمیر  بِکے
غیروں نے  سرِ  بازار  میرے اپنوں کی  خریداری کی

 زمینی  خداؤں  کے  سامنے  تن  جھکا  نہ  من
 ‏سر کٹتا ہے کٹ جائے یہ قیمت ہے خودداری کی

بدن چھلنی چھلنی ہے مگر سانسیں اب بھی باقی ہیں
عدل و انصاف ہے واحد دوا اس جان لیوا بیماری کی

©Yasir Stars #IndependenceDay #poetry #yasir #y2023

Yasir Sardar

سفر ہی ہے اپنا مقصد منزل کا پتہ نہیں
میں چلتا رہا عمر بھر تنہا مگر رکا نہیں
 ‏
میرے آئینے میں موجود رہا کسی کا عکس
اس اجنبی شخص سے میں کبھی ملا نہیں

 میں وہ سمندر جو تیرے کناروں سے آزاد 
 سمندر کبھی دریا میں بہہ سکتا نہیں

 عمر بھر کی محنت سے کمائے ہیں یہ غم 
 ‏دل مطمئن ہے اتنا کہ کوئی گلہ نہیں

ایک پنچھی جو اپنی فطرت میں ہے ازاد
 کسی زنجیر سےکبھی میں بندھا نہیں
 ‏
 اپنے پرائے کئی فنکار آس پاس لیکن
 اداکاری کو کوئی اثر مجھ پر ہوا نہیں

 میں بندہ ہوں جس کا بندگی اُسی کی
 ‏یاسر کوئی شخص میرا خدا نہیں

©Yasir Stars #Journey #nojoto #viral #Trending #Yasir #book #diary #Y2023

Yasir Sardar

#nightsky #viral nojoto #Yasir poetry #Y2023

read more
شہرِ سنگ دل میں سمجھاتے ہو پتھروں کو
خراب جن کی فطرت ہو وہ سنوارے نہیں جاتے

خوف آتا ہے اب ساحل کے فریبوں سے 
 سمندر میں رهتے ہیں کنارے نہیں جاتے
 
یاد  چلتی  ہے  ساتھ   عکس  رہتا  ہے  باقی 
دور جا کر بھی ہم سارے کے سارے نہیں جاتے

اک عمر بسر کر دی کسی اور نام کے ساتھ 
اپنی پہچان کے بعد نام سے پکارے نہیں جاتے

فضاہیں مھطّر رہتی ہیں پھولوں کی مہک سے
لوگ چلے بھی جائيں تو اشارے نہیں جاتے

ہیں  وہیں موجود، تم ہو دیکھنے سے قاصر
دن آ بھی جائے تو ستارے نہیں جاتے 

دیکھا کرو مگر اِن میں رہا نہ کرو یاسر 
خواب آنکھوں کے دل میں اتارے نہیں جاتے

©Yasir Stars #nightsky #viral #nojoto #yasir #poetry #y2023

Yasir Sardar

#viral nojoto #Poetry #Yasir #Y2023

read more
شب بھر اڑتا رہا میں بھی اپنی دعا کے ساتھ
اپنے اندر اترا تو لگا موجود ہوں خدا کے ساتھ

فقط یہی کافی ہے کہ اپنا اصل چہرہ دیکھ لیں
خدایا ائینہ بھی دیکھانا ہر ظالم کو سزا کے ساتھ
 ‏
 یوں تو ہر ہاتھ ملانے والا ملا اپنے مطلب سے
 ‏ایک ہم تھے کہ چلتے رہے بے غرض وفا کے ساتھ
 ‏
 سب کچھ مل کر بھی گھڑی کی قید میں ہیں ہم
 ‏گرتے ہیں مضبوط شجر بھی وقت کی ہوا کے ساتھ
 ‏
قاضیِ وقت کا فیصلہ ہے مجرم کو سنگسار کیا جائے
پہلا پتھر وہ اٹھائے جو موجود نہ ہو خطا کے ساتھ

 زخم  اتنے  کے  زخم  ہی  ہے  ہر  زخم  کا  مرہم
 ‏کچھ  نئے  غم  بھی  دینا  ہمیں  دوا  کے  ساتھ
 ‏
 یاسر  خود  سے  مل کر  بچھڑنا  ایسا  ہے  جیسے
 ‏ایک  ساتھ  چل  رہا  ہو  دریا  صحرا  کے  ساتھ

©Yasir Stars #viral #nojoto #poetry #yasir #y2023

Yasir Sardar

جو کچھ بھی ملا  تیرا رہے گا  ہی نہیں
جو کچھ بھی کھویا وہ تیرا تھا ہی نہیں

 خواہشات کے جنگل میں ہے  وقت کی قید
 یہ وہ  دوڑ  ہے جس کا کوئی سِرا ہی نہیں

 ہم کسی اور دنیا کی خوشبو سے ہیں مُعتّر
 ‏تم وہ پھول  جو  آنگن میں کِھلا ہی نہیں
 ‏
 ‏یوں تو  ہر آئینے  سے  شناسائی رہی  مگر 
 ‏یہ ہے سانحہ کے تو خود سے ملا ہی نہیں
 ‏
 لہجوں کے جال  اور  پھر لفظوں کے تیر
 ‏زخم بھر بھی جاۓ تو نشان مٹتا ہی نہیں
 ‏
 اِن دیمک زدہ کرسیوں سے چمٹے چند بونے
خدا بنے ہیں ایسے جیسے کوئی خدا ہی نہیں

 شکر کی سر زمیں پر بڑے دور نکل آئے ہم
 ‏یاسر دل مطمئن اتنا کے کوئی گِلہ ہی نہیں

©Yasir Stars #Yasir #Nojoto #viral #poetry #Poet #poem #y2023 #book #diary

Yasir Sardar

سامنے  پھر کھڑی تھی  تھکن آرام کے بعد
تیرے شہر سے جا نہ سکے ہم قیام کے بعد

 تو بھی شامل ہے میرے اُن ہی دوستوں میں
 ‏جو  حال  پوچھتے ہیں رسماً سلام کے بعد
 ‏
 ملنا ہو تو  اترنا دل میں شام سے پہلے
 ‏میں پھر میں نہیں رہتا شام کے بعد

 ایک مدت سے خود کو جوڑنے میں ہوں مصروف
 خود کو بھی سمیٹنا ہوتا ہے مجھے کام کے بعد

 زمینی خداؤں کے سامنے دل جھکا نہ سر
 ‏سب کا احترام ہے لازم خدا کے احترام کے بعد
 ‏
 لمبی اڑان کے بعد بھی  ٹھکانہ ہے خاک
 سب کا یہی انجام  ہر انجام کے بعد
 ‏
 ہم اہلِ دل  مخاطب ہیں پتھروں سے یاسر
خاموشی بولتی ہے ہماری تمہارے کلام کے بعد

©Yasir Stars #yasir #poetry #viral #nojoto #y2023 #book #diary

Yasir Sardar

#Yasir #viral #Y2023 poetry #diary #Book

read more
تمام  عمر  کسی  مکان  میں  رہا  ہوں
کب  میں  اپنے  اصل   گھر   گیا  ہوں
  ‏
 تم نے رکھا تھا پلکوں کی دہلیز تک
 ‏اور  میں  دل  میں  اتر  گیا  ہوں
 ‏
 دشمنوں  سے  تو  شناسا  رہا  عمر  بھر
 ‏اے دوست تیری دوستی سے ڈر گیا ہوں
 ‏
 اداسی سایہ  بن  کر   ملی ہے مجھے
 ‏غم کی بارش سے  اور نکھر گیا ہوں

چہرے  پر  چہرہ  اوڑھے  ملنے  آیا  کوئی 
میں بھی کچھ دیر کے لیے سنور گیا ہوں

 ڑکوں پر ہیں سب چلتی پھرتی لاشیں
 ‏منظر   دیکھ   کر   ہی   مر   گیا   ہوں
 ‏
 خزاں کی پہنچ سے دور بہت دور یاسر
 ‏بہار  کے رنگ رنگ  میں  بکھر گیا ہوں

©Yasir Stars #yasir #Nojoto #viral #y2023 #poetry #diary #Book

Yasir Sardar

اثر باقی نہیں ہے اِن جعلی دعاؤں میں
ثواب چھپ گئے ہیں سارے گناہوں میں
 ‏
اک  تماشہ  اور شور و غُل ہے  چاروں  سمت
اپنی آواز سنائی نہیں دیتی اِن صداؤں میں

 لفظوں کے جال  اور  لہجوں  کے  ہیں  تیر
 ‏کچھ  نہیں  رکھا  ان  شاطر  اداؤں  میں
 ‏
 عمر چند برس کی اور منصوبے صدیوں کے
 ‏وقت کی  زنجیر  ہے تیرے دونوں پاؤں میں
 ‏
ستاروں کی انجمن اور خوابوں کا موسم
ایک عکس چھپا ہے تصویر کی پناہوں میں
 ‏
 شہر  کے  شہر  جل کر  ہوئے  ہیں  خاک
 اب  آگ  پہنچ  چکی  ہے  ہر  گاؤں میں

شجر کاٹنے والوں کو بھی دھوپ سے گِلہ یاسر
چلتے ہیں اب کَڑی دُھوپ کی تپتی چھاؤں میں

©Yasir Stars #yasir #viral #nojoto #Y2023
#poetry #urdu #hindi #diary #book

Yasir Sardar

مسکراہٹوں کے پردے میں جذبات نہیں کوئی
کڑی دھوپ کا سیاہ  دن  اور  رات نہیں کوئی

عمارتوں کا جنگل اور اس میں چیختی سڑکیں
شہر ہی شہر چاروں سمت مضافات نہیں کوئی

ظالم کو ہر ظلم کی سہولت مظلوم کے لئے بس دعا
حشر  میں  ہی  ہے ، زمین پر  مکافات  نہیں  کوئی

 لاکھوں کے درمیاں ہو کر بھی تنہا حضرتِ انساں
 ‏ہزاروں سے ملتے ہیں خود سے ملاقات نہیں کوئی

 خوشی  ہو  یا  غم  ہر احساس  ایک  سا  ہے
 ‏دھڑکتے پتھروں میں موجود خیالات نہیں کوئی

 شہرِ آسیب  کی سڑکوں پر چلتی پھرتی لاشیں
 ‏خود غرضی و انا کے بُت ہیں جذبات نہیں کوئی

 چہرے پر چہرہ اوڑھے رہتے ہیں سب اداکار یاسر
 ‏باتوں  کا  ہیر پھیر  اور  سچی  بات  نہیں  کوئی

©Yasir Stars #DarkCity #viral #Nojoto #Yasir #Y2023 #Poetry #urdu
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile