Nojoto: Largest Storytelling Platform

مذہب کبھی ہے ہندو کبھی ہے اسلام مذہب میرا، بھگوان

مذہب

کبھی ہے ہندو کبھی ہے اسلام مذہب میرا،
بھگوان اگر میرا ہے, اللہ بھی تو  ہے میرا۔

مندر کی گھنٹیاں مجھ میں نو سنگیت ​​ بھرتی ہیں،
مسجد کی اذانوں سے کھلتا ہے جیون میرا۔

شیو کے جٹا کا ششی، ششانک، ہمکر میرا،
عید کا مبارک چاند، مینک، سدھاکر میرا۔

میرا ہے ہر پرو, ہر مذہب کا تیوہار میرا,
رمضان میں ہے رام چھپا, دیوالی کا ہے علی میرا.

ویرتا کا, تیاگ کا سوچک ہے رنگ کیسریا,
شردھا, وشواس اور سمریدھی کا ہرا رنگ ہے میرا.

نٹخٹ ہوں تو کرشن میرا، بھولا ہوں تو شنکر ہوں،
ویر ابراہیم میرا ہے، محمد ہے پیگمبر میرا .

© سمیر کول 'ساگر '

©Sagar Kaul
  #Shayar #urdu_poetry #ghazal #Poet #mazhab #sameerkaulsagar