غزل
۔
قہقہے بزم میں کھلکھلا کر لگے، بام پر زندگی رقص کرتی رہی
دل کے اعراف میں، میرے اطراف میں ایک گہری کمی رقص کرتی رہی
۔
صرف میں ہی نہیں تھا جو ہر بزم میں داد پاتا رہا، جھلملاتا رہا
ایک گمبھیر چپ تھی مری ذات میں، شعر کہتی رہی، رقص کرتی رہی
۔ #ghazal#poem#Flute#urdu#urdu_poetry#urduadab#urdu_gazals#شاعری۔#AmeerSukhan