Nojoto: Largest Storytelling Platform

میرے کندھوں پے خوابوں کے انبار ہیں. خالی جیبوں میں

میرے کندھوں پے خوابوں کے انبار ہیں.
خالی جیبوں میں حسرت کے بھنڈار ہیں.

راستے میری منزل کے تانے کسیں.
حوصلے نامکمل ہیں بیمار ہیں.

میں کسے راز دل کے حوالے کروں.
یار میرے سبھی ایک اخبار ہیں.

کیوں نا بگڑے مقدر یہ بگڑا ہوا.
ٹوٹے پھوٹے میرے پاس اوزار ہیں.

سچ کی عادت نے مجھ کو عطا یہ کیا.
دوست روٹھے ہیں رشتے بھی بیزار ہیں.

ان سے رشتے جڑے ہیں, جڑے ساتھ ہیں.
درمیاں تیرے میرے جو دیوار ہیں.

مجھ کو لکھنی ہے دنیا کی جادوگری.
جو لگیں سچے وہ جہوٹے درکار ہیں.

ریاض اسکو فرشتوں سی چاہت ملے.
پربتوں سے بھی اونچے یہ معیار ہیں.

©Riaz Mehmood #riazmehmoodriaz #Riazwrites 

#alone
میرے کندھوں پے خوابوں کے انبار ہیں.
خالی جیبوں میں حسرت کے بھنڈار ہیں.

راستے میری منزل کے تانے کسیں.
حوصلے نامکمل ہیں بیمار ہیں.

میں کسے راز دل کے حوالے کروں.
یار میرے سبھی ایک اخبار ہیں.

کیوں نا بگڑے مقدر یہ بگڑا ہوا.
ٹوٹے پھوٹے میرے پاس اوزار ہیں.

سچ کی عادت نے مجھ کو عطا یہ کیا.
دوست روٹھے ہیں رشتے بھی بیزار ہیں.

ان سے رشتے جڑے ہیں, جڑے ساتھ ہیں.
درمیاں تیرے میرے جو دیوار ہیں.

مجھ کو لکھنی ہے دنیا کی جادوگری.
جو لگیں سچے وہ جہوٹے درکار ہیں.

ریاض اسکو فرشتوں سی چاہت ملے.
پربتوں سے بھی اونچے یہ معیار ہیں.

©Riaz Mehmood #riazmehmoodriaz #Riazwrites 

#alone