Nojoto: Largest Storytelling Platform
riazmehmood5498
  • 70Stories
  • 139Followers
  • 384Love
    0Views

Riaz Mehmood

Engineer | Writer | Poet | DevOp

  • Popular
  • Latest
  • Video
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

تھک گیا ہوں میں قسم سے.
ٹوٹے سب رشتے دھڑم سے.
مینے بھی  پھر روند ڈالی.
جب وفا لپٹی قدم سے.
 جب بھی دشمن کا ہے سوچا. 
دل بنا ڈالا  قلم سے.
خواب مینے اونچے دیکھے.
ہوں تباھ ان کے کرم سے.
ریاض پنڈت نے بتایا.
ہے شنی تجھ پر جنم سے.

©Riaz Mehmood #Riazwrites #riazmehmoodriaz  #sadpoetry #Broken 

#Time
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

سہہ سہہ کر میں غم کو اپنے, غم کو پرکھنا بھول گیا.
 سب میں بانٹا جامِ محبت خود ہی چکھنا بھول گیا.
رکھ وہ گیا ہے ہوکہ جدا تحفے سارے خط سارے بھی.
دل جو چرایا تھا ظالم نے وہ واپس رکھنا بھول گیا.
سب لکھ ڈالا کاغذ پر احوال سبھی ساری یادیں.
تھی جو شکایت اس سے کب سے وہ ہی لکھنا بھول گیا.
مجھ کو پرو کر سانس میں رکھتا تھا, تھا میں اس کا جیون.
وہ شھزادہ مجھ ہی کو اک دن میرا مکھنا بھول گیا.
جھوم گیا جب دید جو پائی پاگل دل بیچین ہوا.
ریاض میں سمجھا دھوکا کھا کر دل ہے کھنکھنا بھول گیا.

©Riaz Mehmood #Riazwrites #riazmehmoodriaz  #shairy 

#selflove
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

بارش کی بوندوں نے شعلوں کو ہوا دی ہے۔
ان بوندوں نے مل کر بستی ہی جلا دی ہے۔
 اپنے آپ کو پہچانوں گا کیسے اب  میں.
اک تصویر پرانی تھی جو مینے  گنوا دی ہے۔
اس جوکر میں گہری ویرانی بستی ہے۔
جس نے ہنستے ہنستے محفل ہی رلا دی ہے۔
اس نے پائی شہرت جو مٹ نا پائے گی۔
جس نے شہرت اپنی مٹی میں ملا دی ہے۔
 چین سکوں لوٹا ہے نگر نے خوابوں کی۔
مینے خوابوں کی ہنستے وہ نگری جلا دی ہے۔
 میں نے ریاض یہ  اپنے جذبوں کو زباں دی ہے۔
 دردوں کو چن چن کر مینے غزل بنا دی ہے۔

©Riaz Mehmood #Riazwrites #riazmehmoodriaz 
#shairy
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

جوڑ کے رکھنا ٹوٹی وفا کو, بیڑیاں ڈالوں کیسے ہوا کو.
چھوڑ دے مجھ کو توڑ دے مجھ کو, تسکین آئے تیری انا کو.
کھوکلی چاہت تیری عطائیں, سینے لگایا تیری عطا کو.
میں پاگل تھا جو کچھ بھی نا سمجھا, سمجھا محبت تیری جفا کو.
 بوندیں یہ دیکر اپنے لہو کی, رنگیں بنایا ہے تیری حنا کو.
روپ ہے بدلا زمانے سے مل کر, کر دیا رسوا میری وفا کو.
پیار جو مانگے وہ ہاتھ کٹائے, ہاتھ اٹھائے نا کوئی دعا کو.
چھانوگے سحرا تلاش میں میری, دیگا صدائیں تو میری صدا کو.
آخر شمعِ ریاض بجھا دی, زھر اس نے ہے بنایا دوا کو.

©Riaz Mehmood #riazmehmoodriaz #Riazwrites 

#udas
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

میرے کندھوں پے خوابوں کے انبار ہیں.
خالی جیبوں میں حسرت کے بھنڈار ہیں.

راستے میری منزل کے تانے کسیں.
حوصلے نامکمل ہیں بیمار ہیں.

میں کسے راز دل کے حوالے کروں.
یار میرے سبھی ایک اخبار ہیں.

کیوں نا بگڑے مقدر یہ بگڑا ہوا.
ٹوٹے پھوٹے میرے پاس اوزار ہیں.

سچ کی عادت نے مجھ کو عطا یہ کیا.
دوست روٹھے ہیں رشتے بھی بیزار ہیں.

ان سے رشتے جڑے ہیں, جڑے ساتھ ہیں.
درمیاں تیرے میرے جو دیوار ہیں.

مجھ کو لکھنی ہے دنیا کی جادوگری.
جو لگیں سچے وہ جہوٹے درکار ہیں.

ریاض اسکو فرشتوں سی چاہت ملے.
پربتوں سے بھی اونچے یہ معیار ہیں.

©Riaz Mehmood #riazmehmoodriaz #Riazwrites 

#alone
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

خواب پلکوں تلے دب کہ مرتے رہے.
آنسو گرتے رہے مجھ پہ ہنستے رہے.

پھول کلیاں مقدر میں میرے نا تھیں.
عمر بھر کانٹے پاؤں میں چبھتے رہے.

لوگ دردوں سے دامن چھڑاتے رہے.
ہم ہی دردوں سے دامن کو بھرتے رہے.

شہرِ مجبور میں خواب ارماں لئے.
جنگ جیون مسلسل ہی لڑتے رہے.

دھوکے کھاتے وفائیں نبھاتے رہے.
ہم یوں گرتے رہے پھر سنبھلتے رہے.

دل جنونی رہا اس نے اک نا سنی.
منتیں ہم ہزاروں تو کرتے رہے.

مخلصی میں قدم ریاض نے جو رکھا.
لوگ لڑتے رہے لوگ جلتے رہے.

©Riaz Mehmood #riazmehmoodriaz 

#SunSet
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

جن کے لئے تم خوشیاں قربان کروگے.
دل انکے محبت سے ویران کروگے.
اب ہے جو میسر تو جی لیں آ چاہت کو.
کھو دوگے تو حاصل کا ارمان کروگے.
جیون کی سواری کو مہیا کریں کندھا۔
مرنے پہ سبھی دوگے احسان کروگے.
میں نے تو لٹا دی ہے تجھ پر یہ جوانی.
کھو کر مجھے تم اپنا نقصان کروگے.
 ہونٹوں کی ہنسی لوٹی اور آنکھ سے سپنے.
اور کتنے کرم مجھ پر مھربان کروگے؟

©Riaz Mehmood #eveningtea
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

میں محو ہوں کھڑا یار میزان پر.
جرم بھاری ہوئے سارے احسان پر.
میرے ہمدم ہزاروں کروڑوں بنے.
جم رہی گرد کیوں میرے دیوان پر.
جان پہچان گر ہے بڑھانی تمہیں.
راستے پے چلیں سنگ انجان پر.
لاکھ چھرے حسیں روز تکتا ہوں پر.
ایک چھرہ بسے ہے مرے دھیان پر.
سن ریاضِ جنوں ہم کریں التجا.
کردے کیفِ نظر دلِ ویران پر.

©Riaz Mehmood
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

میں اشک کے اندر بستا ہوں.
میں موتی ہوں اُن خوابوں کا.
جو ٹوٹے بھی تو آنکھوں سے.
جو روٹھے بھی تو آنکھوں سے.
اک اشک سمندر بہتا ہے.
اور ہچکی کنارا بنتی ہیں.
پھر سسکی تیز ھواؤں سی.
اُس خواب کو لیکر اُڑ جاتی.
میں پاگل پاگل ڈھونڈ اُسے.
اک خواب کی نگری میں جاتا.
جہاں زخمی وفاؤں کی چیخیں.
سب چین سکوں کی قاتل ہیں.
وہ رو رو کر پھر روتی ہیں.
پھر اشک سمندر کی موجیں.
اُس آنکھ سے باہر آتی ہیں.
پھر چپک چپک کر گالوں سے.
ہونٹوں کے کناروں تک بوندیں.
بہت مشقت سے جا پاتی ہیں.
ان چاہت کے سب اشکوں سے.
جو گالوں پہ بنتا ہے ریاض.
میں وہ گیلا رستہ ہوں.
میں اشک کے اندر بستا ہوں.

©Riaz Mehmood
d87f8a4533b53ee19aaf5bd4872dd691

Riaz Mehmood

زندگی کے جھٹکوں نے بہت رشتے چھانے ہیں.
اپنوں کے لبادوں میں غیر بھی پہچانے ہیں.
توڑ ہی دیا آخر میرا ہر بھرم اُس نے.
جس کی خاطر ٹھکرائے مینے کئی خزانے ہیں.
شاعرانہ فطرت نے ریاض یہ ہنر بخشا.
میرے دل میں نالے ہیں ہونٹوں پے ترانے ہیں.

©Riaz Mehmood #JusticeForNikitaTomar
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile