Nojoto: Largest Storytelling Platform
mariadoll7983
  • 93Stories
  • 114Followers
  • 685Love
    200Views

-Dua-

  • Popular
  • Latest
  • Video
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

بیکن سائنس کالج ظفروال

©-Dua-

39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

کل تلک تھی تو ملاقات نہ تھی
آج کرنے کی کوئی بات نہ تھی

وصل کی رات حسیں تھی لیکن
جو گنوائی تھی وہ یہ رات نہ تھی

ہم کو لے ڈوبیں انائیں اپنی
تیسری بیچ کوئی ذات نہ تھی

خود بگاڑی ہے بہت محنت سے
میری تقدیر میں تو مات نہ تھی

آخری بات یہی ہے ابرک
آخری بات کوئی بات نہ تھی

©-Dua- #NationalSimplicityDay
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

کیا اثاثہ ہے جسے کھو بھی نہیں سکتے ہیں
ہم ترے ہو کے ترے ہو بھی نہیں سکتے ہیں

سب کی نظریں مرے دامن پہ جمی رہتی ہیں
داغ دل کش ہے بہت دھو بھی نہیں سکتے ہیں

درد اتنا کہ پہاڑوں کو بھی تلپٹ کر دے
اور انا ایسی کہ ہم رو بھی نہیں سکتے ہیں

ٹوٹ جاتے ہیں جہاں جاگتا ہوں، خواب مرے
یعنی اب طے ہؤا ہم سو بھی نہیں سکتے ہیں

ایسا خود رو ہے شجر توبہ محبت ابرک
اس کو من چاہی جگہ بو بھی نہیں سکتے ہیں

©-Dua- #Rose
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

کسی سے بات کرنے کو دل چاہ رہا ہے؟؟؟ تو اس کا انتظار کرنے کی بجائے آپ اس سے بات کر لیں ... آپ خود فون کر لیں ... کہہ دیجئے آج آپ کے ساتھ چائے پینے کا دل ہے ...تا کہ بیٹھ کے باتیں کی جائیں.
کوئی چھوڑ گیا ہے؟؟؟ تو موو آن کرلیں .. اللہ نے آپ کو بیچ راہ میں چھوڑنے والوں سے بچا لیا ..
کوئی روٹھ گیا ہے؟؟؟ تو منا لیں⁦ ..
نہیں مان رہا ؟؟؟ تو ممکن ہے وہ ناراض نہ ہو ..آپ سے دور رہنا چاہتا ہو ... وقت دیں اور دیکھ لیں ... واپس آئے تو ٹھیک .. نہیں تو جان لیں یہ ناراضگی آپ سے دور جانے کا بہانہ تھی ..
زندگی اللّٰہ نے آپکو اسلیئے نہیں دی کہ آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا روگ پال کر اپنا وقت ضائع کرتے رہیں ... یہ زندگی جینے کیلئے ہے .. اللہ کی نعمت ہے .. واپس نا ملنے والی چیزوں میں سے ایک نعمت۔۔
مسکرائیں مثبت رہیں اور خوش رہیں ہر حال میں، ⁦
کہ اداس رہنے کیلئے زندگی میں کوئی دن نہیں ہے!!!

©-Dua- #colours
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

کیا اثاثہ ہے جسے کھو بھی نہیں سکتے ہیں
ہم ترے ہو کے ترے ہو بھی نہیں سکتے ہیں

سب کی نظریں مرے دامن پہ جمی رہتی ہیں
داغ دل کش ہے بہت دھو بھی نہیں سکتے ہیں

درد اتنا کہ پہاڑوں کو بھی تلپٹ کر دے
اور انا ایسی کہ ہم رو بھی نہیں سکتے ہیں

ٹوٹ جاتے ہیں جہاں جاگتا ہوں، خواب مرے
یعنی اب طے ہؤا ہم سو بھی نہیں سکتے ہیں

ایسا خود رو ہے شجر توبہ محبت ابرک
اس کو من چاہی جگہ بو بھی نہیں سکتے ہیں

©-Dua- #Rose
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

وہاں جہاں مرا سایہ بھی چھوڑ جاتا ہے
وہ ایک شخص مجھے راستہ دکھاتا ہے
     کسی کی یاد مری نبض کو چلاتی ہے
کوئی خیال مری ہمتیں بڑھاتا ہے
وہ کوئی جگنو کوئی دیپ چاند تارہ نہیں
وہ روشنی کے لئے صرف مسکراتا ہے
وہ یوں تو کوئی نہیں بس گمان ہے میرا
سبھی سے بڑھ کے تعلق مگر نبھاتا ہے
وہ غم گسار عجب ہے عجب ہے چارہ گر
جہاں میں ہنس دوں، وہیں مجھ کو بھول جاتا ہے
سنا ہے آج بھی گزری بہار کے قصے
چمن خزاں کو سناتا ہے، لہلہاتا ہے

©-Dua- #peace
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

مجھے وہ خواب مت دینا                                         حقیقت جس کی وحشت ہو                                   
  مجھے وہ درد مت دینا                                                     کہ جس میں بس اذیت ہو                                          
مجھے وہ نام مت دینا                                                      جسے لینا قیامت ہو                                                            
مجھے وہ نیند مت دینا      .                                                 جسے اڑنے کی عادت ہو                                                           
میرے بارے میں جب سوچو                                           توجہ خاص رکھنا تم                                                
 مجھے تم سے محبت ہے                                                         بس اس کا پاس رکھنا تم

©-Dua- #LostInCrowd
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

🔶میرے آقا ﷺ کی عظمت پہ لاکھوں سلام
آپ ﷺ کے حسن سیرت پہ لاکھوں سلام...
🔶آپ ﷺ کے ہی وسیلے سے دنیا بنی
آپ ﷺ کی بادشاہت پہ لاکھوں سلام.....
🔶اپنی امت کی بخشش کو روتے رہے
آپ ﷺ کی اس شفاعت پہ لاکھوں سلام.....
🔶جو فدا ہیں سبھی آپ ﷺ کی ذات پر
ان غلاموں کی چاہت پہ لاکھوں سلام.....
🔶جو ہے امت بنی آپ ﷺ کی ذات کی
ایسی امت کی قسمت پہ لاکھوں سلام.....
🔶آپ ﷺ کے نام سے ہی سلامت ہیں ہم
آپ ﷺ کی خاص نسبت پہ لاکھوں سلام.....
🔶جس کو کافر بھی تسلیم کرتے تھے حق
اس صداقت امانت پہ لاکھوں سلام....

©-Dua- #worldpostday
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

 #worldpostday
39515e922eaecfac28a3055f5b73133e

-Dua-

کبھی اللہ کے فیصلوں پر سوال نا اٹھائیں کہ یہ کیوں ہوا؟ وہ کیوں ہوا؟ میں ہی کیوں؟ میرے ساتھ ہی کیوں؟ کبھی اسکی حکمتوں کو شک کی نگاہ سے نا دیکھیں کیوں کہ اسکی حکمتیں آپکی سوچ سے کہیں زیادہ وسیع ہیں, اور آپکے انتخاب سے کہیں زیادہ بہتر بھی...! 
اور جب آپ ایمان رکھتے ہیں تب آپ ان چیزوں پر بھی یقین رکھتے ہیں جنہیں دوسرے نہیں دیکھ پاتے, جنہیں آپ معجزے کہتے ہیں, جسے آپ اللہ کی مدد کہتے ہیں, جب آپ یہ یقین رکھتے ہیں کے اللہ اس ذریعے سے مدد کرے گا جس سے کوئی واقف نہیں, آپ بھی نہیں, تو پھر معجزے بھی وہاں سے ہوتے ہیں جہاں آپ گمان بھی نہیں کرسکتے, اور انسان کو اسکا یقین ہی اللہ تک لے جاتا ہے...! 
جس کے ایک حکم سے سمندر دو حصوں میں بٹ گیا اسکے اختیارات کی نا تم کو خبر ہے نا علم...♥️

©maria doll #InspireThroughWriting
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile