Nojoto: Largest Storytelling Platform
azharashiq7202
  • 28Stories
  • 4Followers
  • 200Love
    78Views

Azhar Ashiq

  • Popular
  • Latest
  • Video
3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

درختوں  نے  پکارا  وقت  تھوڑا  رہ  گیا  ہے
ہمیں دیکھو   ہمارا    وقت تھوڑا   رہ گیا    ہے

اسے کہنا کہ سارے زخم بھرتے جا رہے ہیں
اسے    کہنا       کہ    یارا !    وقت  تھوڑا    رہ     گیا   ہے

رفاقت راضی













۔

©Azhar Ashiq #وقت_تھوڑا_رہ_گیا_ہے

#وقت_تھوڑا_رہ_گیا_ہے #Shayari

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

بوقت عصر جب اشیاء کے سائے بڑھنے لگے
 ہم اک گلی کی طرف سر جھکائے بڑھنے لگے
 کسی     گلی     میں   کر ا ئے     پہ   گھر     لیا     ا س    نے
 پھر اس گلی میں گھروں کے کرائے بڑھنے لگے

(عمیر نجمی)













۔

©Azhar Ashiq #گلی

#گلی #Shayari

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

رِیاضی دان اُسے فرض کر کے دیکھیں تو
رِیاضی بھول ہی جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

کہے جو فرض کریں ایکس ، وائے سے ہے بڑا
سب ایکس جشن منائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جذر بھی لے لیں اَگر دِلکشی کا دِلبر کی
جواب گن نہیں پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جو اُس کا مجنوں بنے ، اَرشمیدس اُس کو کہے
مجھے رِیاضی پڑھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

صفر ، صفر ہے فقط اِس لیے کہ کر نہ سکا
شمار اُس کی اَدائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

کمالِ حُسن کو ہم دو سے ضرب دیتے مگر
عدد کہاں سے منگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

رِیاضی میں جہاں ’’بے اِنتہا‘‘ بتانا ہو
دو آنکھیں اُس کی بنائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
شہزادقیس.












۔

©Azhar Ashiq #دلکشی 

#WalkingInWoods

#دلکشی #WalkingInWoods

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

آج تم یاد بے حساب آئے
        فیض







۔

©Azhar Ashiq #یاد

#یاد #Shayari

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

منافقت کا نصاب پڑھ کر محبتوں کی کتاب لکھنا 
بہت کٹھن ہے خزاں کے ماتھے پہ داستان گلاب لکھنا 

میں جب چلوں گا تو ریگزاروں میں الفتوں کے کنول کھلیں گے 
ہزار تم میرے راستوں میں محبتوں کے سراب لکھنا 

فراق موسم کی چلمنوں سے وصال لمحے چمک اٹھیں گے 
اداس شاموں میں کاغذ دل پہ گزرے وقتوں کے باب لکھنا 

وہ میری خواہش کی لوح تشنہ پہ زندگی کے سوال ابھرنا 
وہ اس کا حرف کرم سے اپنے قبولیت کے جواب لکھنا 

گئے زمانوں کی درد کجلائی بھولی بسری کتاب پڑھ کر 
جو ہو سکے تم سے آنے والے دنوں کے رنگین خواب لکھنا 
          ( آفتاب حسین)
......................








۔

©Azhar Ashiq #محبت

#محبت #Shayari

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

کچھ تو نازک مزاج ہیں ہم بھی 
اور یہ چوٹ بھی نئی ہے ابھی 
 
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا 
جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی  

یاد کے بے نشاں جزیروں سے 
تیری آواز آ رہی ہے ابھی 

شہر کی بے چراغ گلیوں میں 
زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی
(ناصر کاظمی)




۔

©Azhar Ashiq #یاد 
#fog

#یاد #fog

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

وفا تم سے کریں گے دکھ سہیں گے ناز اٹھائیں گے 
  جسے    آتا    ہے   دل    دینا    اسے    ہر     کام    آتا    ہے

آرزو لکھنوی







.

©Azhar Ashiq #دل

#دل #Shayari

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی 
وہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی 

گو ہوائے گلستاں نے مرے دل کی لاج رکھ لی 
وہ نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی 

یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے 
مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی 

گو حرم کے راستے سے وہ پہنچ گئے خدا تک 
تری رہ گزر سے جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

(آغا    حشر       کاشمیری)





۔

©Azhar Ashiq #کچھ_اور_بات_ہوتی

#کچھ_اور_بات_ہوتی #Shayari

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

وہ غزل والوں کا اسلوب سمجھتے ہوں گے
چاند کہتے ہیں کسے خوب سمجھتے ہوں گے
اتنی ملتی ہے مری غزلوں سے صورت تیری
لوگ تجھ کو میرا محبوب سمجھتے ہوں گے  

بشیر بدر




۔

©Azhar Ashiq #محبوب

#محبوب

3bc48af4b1c0c23ec0b4a3f48f2042d0

Azhar Ashiq

مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا وہی پختہ کارِ جفا ملا
نہ کسی کی ضرب غلط پڑی، نہ کسی کا تیر خط ہوا

مرے ایک گوشۂ فکر میں، میری زندگی سے عزیز تر
مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا

مجھے ایک گلی میں پڑا ہوا کسی بدنصیب کا خط ملا
کہیں خونِ دل سے لکھا ہوا، کہیں آنسوؤں سے مٹاہوا

مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال مری طرح
کئی منزلوں کا تھکا ہوا، کہیں راستے میں لٹا ہوا

اقبال عظیم




۔

©Azhar Ashiq #ہمسفر

#ہمسفر

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile