Nojoto: Largest Storytelling Platform
sabiralibeenai3500
  • 449Stories
  • 6.6KFollowers
  • 5.2KLove
    1.5LacViews

Sabir Ali Beenai

میری ذات ذرہ بے نشاں

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

Autumn خود غرض ( Selfish ) انسان
 جوتے میں لگی اس گندگی کی مانند ہے
 جس کی صفائی کے بغیر 
چند قدم چلنا بھی دوبھر معلوم ہوتا ہے.

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai #خود غرض Selfish انسان

#خود غرض Selfish انسان #خیالات

11 Love

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

بدترین نشہ تقوی کا نشہ ہے.

ممبئی کی لوکل ٹرین ہے 
پوری بوگی تلک دھاریوں سے بھری ہوئی ہے 
 کچھ لوگوں نے ایئرفون لگا رہے ہیں اور کچھ اونگھ رہے ہیں کچھ موبائل کی اسکرین پر انگلیاں پھیر رہے ہیں. اسی بوگی میں سامنے والی سیٹ پر ایک مولوی صاحب دنیا و مافیہا سے بے خبر بآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کررہے ہیں 
جس کی آواز کم و بیش پوری بوگی میں سنائی دے رہی ہے ٫ جس کے سبب لوگوں کی نگاہیں گاہے بگاہے آواز کا تعاقب کرتے ہوئے ان تک پہنچ رہی ہیں 
مولوی صاحب کی بھنبھناہٹ بھری وہ بے سری آواز لوگوں پر گراں گزر رہی ہے لیکن مولوی صاحب کو اس بات کا بالکل  اندازہ نہیں ٫ وہ اپنی تلاوت میں مست و مگن گویا زبان حال سے کہہ رہے ہوں کہ آج میں تم سب کو قرآن کی آیتیں سنا سنا کر مجبور کردوں گا کہ تم مشرف باسلام ہو جاؤ جیسے جنوں کی جماعت نے اسلام قبول کیا تھا  .
انہیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ جن آیات کو سن کر جن حلقہ بگوشان اسلام ہوئے تھے وہ رمضانی نصاب کا حصہ نہیں تھا جسے پورا کرنے کی ہوڑ میں آپ لگے ہوئے ہیں .

©Sabir Ali Beenai نصاب رمضانی

نصاب رمضانی #خیالات

13 Love

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

باطل سے دنبے والے اے آسماں نہیں ہم

باطل سے دنبے والے اے آسماں نہیں ہم #خیالات

108 Views

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

میرے پیارو !

مشتعل نہ ہونا ٫ بھڑکنا نہیں ٫
ممکن ہے رذیلوں کا جھنڈ تمہیں بھڑکانے کی کوشش کرے 
 منہ چڑھائے ٫ تمہارے سامنے کولہے تھرکائے 
 اشتعال انگیز نعرے بلند کرے 
لیکن نہیں ٫ ہر گز نہیں !
تم بھڑکنا نہیں
اپنے اقدار کا خیال رکھنا 
حکمت سے کام لینا 
سوشل میڈیا کا استعمال سنبھل کر کرنا 
تبصروں سے باز رہنا 

اللّٰہ تم سب کا حامی و ناصر ہو
آمین

©Sabir Ali Beenai
  #SAD بابری مسجد

#SAD بابری مسجد #خیالات

162 Views

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

جب زبان  آزار کی عادی ہوجائے
لہجہ میں کڑواہٹ  ہو
انانیت حاوی ہو 
رشتوں کا پاس و لحاظ بالائے طاق رکھ دیا گیا ہو
تو پھر آلام و آفات ہی مقدر ٹھہرے گا
اس میں قصور آپ کا اپنا ہے 
تقدیر کا شکوہ بیجا ہے .

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai جب زبان  آزار کی عادی ہوجائے
لہجہ میں کڑواہٹ  ہو
انانیت  ذات سے آگے چل رہی ہو 
رشتوں کا پاس و لحاظ بالائے طاق رکھ دیا گیا ہو
تو پھر آلام و آفات ہی مقدر ٹھہرے گا
اس میں قصور آپ کا اپنا ہے 
تقدیر کا شکوہ بیجا ہے .

جب زبان آزار کی عادی ہوجائے لہجہ میں کڑواہٹ ہو انانیت ذات سے آگے چل رہی ہو رشتوں کا پاس و لحاظ بالائے طاق رکھ دیا گیا ہو تو پھر آلام و آفات ہی مقدر ٹھہرے گا اس میں قصور آپ کا اپنا ہے تقدیر کا شکوہ بیجا ہے . #خیالات

12 Love

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں ۔۔۔

عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں ۔۔۔ #شاعری

45 Views

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

کیا آپ استاد ہیں ؟

میرا چھ سالہ بھانجہ بہت ہی متفکر سر جھکائے بیٹھا تھا ٫
جب اس نے محسوس کیا کہ میں اسے دیکھ رہا ہوں تو وہ اچانک میری طرف لپکا اور بڑے ہی عاجزانہ لہجے  میں کہنے لگا 
" ماما ! آپ کے پاس کوئی اچھا سا قلم ہے ؟ " _______میں نے کہا نہیں .
   منفی جواب سنتے ہی وہ روہانسا ہو گیا اور پھر میری چھوٹی بہن سے چمٹ کر زور زور سے رونے لگا ٫
 روتے ہوئے اس نے کہا کہ " مجھے کل میم کو گفٹ دینا ہے ٫ سارے بچوں نے گفٹ دیا ہے ٫ 
اگر میں نہیں دوں گا تو میم مجھے غریب سمجھ لے گی " .
اس کے اس جملے پر میں ٹھٹک گیا اور پھر میں نے اپنی بہن سے پوچھا کہ
 آخر ہوا کیا ہے جو یہ اس طرح کی باتیں کررہا ہے . بہن نے بتایا کہ " Teacher's Day " پر درجے کے جن بچوں نے
 میم کو گفٹ دیا تھا ٫ میم نے ان بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر انہیں میں تقسیم کردیا ٫ 
جن بچوں نے گفٹ نہیں دیا تھا انہیں کچھ نہیں دیا گیا٫ 
اتفاق ایسا کہ اسے یوم آزادی پر بھی لڈو نہیں ملا ٫
 انہیں باتوں کو لے کر یہ پریشان اور ہم سب کو پریشان کئے ہوئے ہے.

بحیثیت سرپرست میں اساتذہ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ 
اگر مذکورہ رویہ آپ نے اپنایا ہے تو پھر یوم اساتذہ منانے کا حق آپ کو کس نے دیا ؟
 کیا آپ یا آپ کا اسٹاف بچوں کےلئے رول ماڈل ہو سکتا ہے ؟ 
کیا آپ کو اندازہ  بھی ہے کہ آپ کے اس رویے سے بچوں کے ذہن پر کس طرح کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ؟

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai teacher day

teacher day #خیالات

11 Love

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

بقول خلیل الرحمٰن اعظمی :
" فکشن ہو یا شاعری فن کار کی اصل تصویر کشی
 اس کے فن کے دائرے میں طے کی جاتی ہے ۔
 فنون لطیفہ میں شعر و شاعری کا مزاج خوش ذوقی کی علامت ہے ۔ "

©Sabir Ali Beenai خلیل الرحمٰن اعظمی

خلیل الرحمٰن اعظمی #خیالات

9 Love

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

امت مسلمہ کی تقدیر اسی صورت میں بدل سکتی ہے
 جب اس کی نوجوان نسل کثیر الجہات اور وسیع الاطراف علم سے آراستہ ہو 
اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک ہم سخت جدوجہد 
اور انتھک کوششوں کو اپنا شعار نہ بنا لیں .


شمشاد حسین فلاحی

©Sabir Ali Beenai شمشاد حسین فلاحی

شمشاد حسین فلاحی #خیالات

10 Love

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

نظام میکدہ

نظام میکدہ #خیالات

371 Views

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile