Nojoto: Largest Storytelling Platform
dilzak3610890795705
  • 111Stories
  • 17Followers
  • 987Love
    328Views

Teri nafraton ko piyar ki khushbu bana deta Mere bas me hota agar tujhay Urdu sikha deta

  • Popular
  • Latest
  • Video
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

White تیری آرزو تیری جستجو نہیں باقی
کوچہءِ دل میں کہیں ہاؤ ہو نہیں باقی

ساقی کی آنکھیں بھی بنجر ہو چکیں
مئےکدے میں کہیں جام و سبو نہیں باقی

تیرا چہرہ دل کو قرار نہیں دیتا
تیری زلفوں میں وہ خوشبو نہیں باقی

بہشت و دنیا کسی کی تمنا ہی نہیں
کسی ناکام خواہش کی جستجو نہیں باقی

اک زہر سا گھومتا پھرتا ہے جسم میں
میری ان رگوں میں اب لہو نہیں باقی


اویسؔ

©❤ #sad_quotes
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

سنا رہا ہوں قصہِ شبِ ہجراں
آئے نہ کہیں سے بھی میرے چارہ گراں

سر کو اپنے سجدے میں جھکا دیتا ہوں
تو نظر آتا ہے مجھ کو جہاں

منہ سے میرے کچھ اور نکلتا ہی نہیں
لب پہ رہتی ہے صدا آہ و فغاں

دیر سے اپنا انتطار ہے مجھ کو
جانے میں کھو گیا ہوں کہاں

وحشتِ تنہائ اتنی بڑھ گئ ہے
خوف کھاتے ہیں مجھ سے دشت و بیاباں

اتنی خاموشی سے جلا ہے دل میرا
نا کوئ شور شرابا اور نا کوئ دھواں

چاک ہے آج اپنا گریباں تو کیا
ہاتھ آئے گا کبھی تو دامنِ یزداں

اویسؔ

©❤
  #mountainsnearme
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

نا فسردگی ہے نا خوشی ہے ان دنوں
کتنی عجیب سی زندگی ہے ان دنوں

سامنے ہے جام مگر ہاتھ نہیں بڑھتے
سوکھے لبوں کی ایسی تشنگی ہے ان دنوں

وہ ہے پہلو میں پھر بھی ہے جی اداس
جانے کس چیز کی کمی ہے ان دنوں

کچھ ان کو بھی پسند نہیں ہے ہم سے ملنا
کچھ ہمارے شوقِ دید میں بھی کمی ہے ان دنوں

اویسؔ خان

©❤
  #Aansu
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

میری زندگی ہی میرا روگ ہے
زہر دے دےمجھے دوا دینے والے

اویسؔ خان

©❤
  #Wochaand
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

میری منزل نئ ہے بت خانے نئے ہیں
ساقی بھی شراب بھی اور مئے خانے نئے ہیں

کون سنوارے گا تری پریشاں زلفوں کو
میری جان! اب یہ لوگ اور زمانے نئے ہیں

سنا تھا کل شیخ کو اللہ اللہ کرتے
آج ان کی زباں پر ترانے نئے ہیں

سمجھیں کسطرح اسکے فطور کو ہم
کہ اسکے نا ملنے کے بہانے نئے ہیں

بھول گیا میں تیرا نام, تیری خوشبو
اب میری زبان پر بھی فسانے نئے ہیں
اویسؔ

©❤
  #Butterfly
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

ہم تیرا ہر ظلم سہتے رہیں گے
اور اسکا گلہ بھی نہ کریں گے

یہ محبت وحبت کرنے والے
اسکا حق ادا بھی نہ کریں گے

خواب ٹوٹ جایا کرتے ہیں
خواب دیکھا بھی نہ کریں گے

اسے گراں گزرے ہے بات میری
اب اسے پکارا بھی نہ کریں گے

جلتا ہے سو جل جائے دامن سارا
اب آگ سے کنارہ بھی نہ کریں گے

ناخدا تو دیکھنا ڈوبتے وقت
ہم خدا خدا بھی نہ کریں گے

وہ جا چکا ہے اویسؔ سو اب ہم
جینے کا بہانہ بھی نہ کریں گے

©❤ #phool
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

تیری آرزو تیری جستجو نہیں باقی
کوچہ دل میں کہیں ہاؤ ہو نہیں باقی

ساقی کی آنکھیں بھی بنجر ہو چکیں
مئے کدے میں کہیں جام سو سبو نہیں باقی

تیرا چہرا دل کو سکون نہیں دیتا
تیری زلفوں میں اب وہ خوشبو نہیں باقی

زہر سا گھومتا پھرتا ہے میرے جسم میں
میری رگوں میں اب لہو نہیں باقی

بہشت و دنیا کسی کی تمنا ہی نہیں
کسی ناکام خواہش کی جستجو نہیں باقی

اویسؔ

©❤ #chaand
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

آرہے ہیں ان سے نباہ کر کے
جان و دل کو تباہ کر کے

سمجھے تھے کہ کم ہوگا
درد بڑھ گیا دوا کر کے

ہم نے محبت کا قرض ادا کیا
ایک بےوفا سے وفا کر کے

اب وہ روشنیوں میں رہتے ہیں
میری زندگی میں اندھیرا کر کے

دل نے عشق کا سرور پایا
روح کو جسم سے جدا کر کے

سکوں تلاش کرتے پھرتے ہو
نمازِ عشق قضا کر کے

کعبہ و دیر میں دل نہیں لگتا
اویسؔ مئے کدے سے کنارہ کر کے

©❤ #moonlight
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

پھر کیسے وہ اپنا غم چھپائیں
مسکرانا بھی جن کے لیے محال ہو جائے

©❤ #Rose
7b717cce6ef85f2a4973aa4c07f2986e

شام آئے اور گھر کے لیے دل مچل اٹھے 
شام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو

©❤ #SunSet
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile