Nojoto: Largest Storytelling Platform
talhaquraishi6888
  • 11Stories
  • 150Followers
  • 2.6KLove
    4.1KViews

talha Mismaar

MAI HU NA CHEEZ MERI KOI BHI TAREEF NAHI ( medical student at zvm Greek medical college ,pune.)

  • Popular
  • Latest
  • Video
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

ترے قلبِ ناز میں آگئے، تری خوشبوؤں میں سما گئے 
وہی چند روز تھی زندگی، ترے بازؤں میں لٹا گئے

کبھی عقل و ہوش کی منزلیں ، نہ انہیں ملی نہ مجھے ملی 
میں محبتوں میں فنا رہا ، وہ بھی ساتھ ساتھ نبھا گئے 

ترے شوق میں ترے عشق میں ، میں جو دل کی بات تھی کہہ گیا 
وہ حیا کی آڑ میں چُپ رہے، کبھی نرم پلکیں جھکا گئے 

ترے قلب سے مرے قلب تک ، ہیں خلاء کے باطنی راستے 
تری الفتوں کے جو نور تھے ، وہ اُفق کے نور پہ چھا گئے 

یہ جو زندگی کی تھپیڑ تھی ، مرے فلسفے کو اُلٹ گئی 
وہ جو لوگ آئینہ دل کا تھے ، وہی آئینہ بھی دکھا گئے

طلحہ مسماؔر

©talha Mismaar
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

White شہر میں وہی موسم ، ٹوپیاں جلانے کا 
مومنوں تقاضا ہے ، کھیتیاں جلانے کا 

ہے عوام کی منشا ، مسندِ حکومت پھر 
حق یہ کس نے بخشا ہے ، بستیاں جلانے کا

اُن سے کیسی اُمیدِ حرمتِ وجودِ زن
کھیل جن کا آبائی ، تتلیاں جلانے کا 

خواہشیں جلا بیٹھیں ، خوف جن کو ہوتا تھا 
گرم برتنوں سے بھی ، اُنگلیاں جلانے کا 

اُس کے خط ہے بے معنی، اب نہیں کوئی مطلب 
راکھ کو اڑانے کا ، پرچیاں جلانے کا

کیا خبر تھی منزل ہے ، ہے قرار سی راہیں
فیصلہ انوکھا تھا کشتیاں جلانے کا

 __طلحہ مسماؔر __

©talha Mismaar #sunset_time
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

White ہجومِ احباب ہو کہ یکجا ، جو برسوں مانندِ گھر رہے ہیں
ہمارے جسموں کے حصے ریزوں ، کی شکل لے کر بکھر رہے ہیں

کہیں سے آتی ہے اِک سواری ، جو آئی اور آ کہ لے چلی ہے
وہ ساری یادیں ،وہ سارے جذبے ، جو دوستی کا ثمر رہے ہیں

کہیں سفر کی ہیں مشکلیں تو ، کہیں پہ دل ہی بجھے ہیں سارے 
جدائیوں میں غروب ہو کر، حضورِ دنیا اُبھر رہے ہیں

وہ دوستوں کی ، وہ نسبتوں کی، خلا جو اِک عمر دل میں ہوگی
سبھی وہ مسماؔر اپنے دل میں ، ابھی سے محسوس کررہے ہیں

 __طلحہ مسماؔر__

©talha Mismaar #sad_quotes
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar






































....

©talha Mismaar
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar








































..







.

©talha Mismaar
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

نورِ ناقص سے اک ستارے کی
کوئی صورت نہیں گزارے کی
شوق ہے کھیل نازنینوں کا
جان جاتی ہے اِک بیچارے کی
ہم جو کتنوں کا ہے سہارا اب 
کہُن میں تھی غرض سہارے کی
تھک گئے تیر تیر کر بازو
اب خوشی بھی نہیں کنارے کی
ہو کہ مسماؔر گر گیا طائر
لی ہے موسم نے جان پیار کی 

طلحہ مسماؔر

©talha Mismaar
  #boat
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

شب تھی بے نور اور وہ سنّاٹے
کھڑکیاں بھی لرزتی جاتی تھیں
اپنی یادوں کے بکھرے پُرزے تھے
اور آنکھیں برستی جاتی تھیں
اسکا انکار کر نہیں سکتے
وصل کے دن بہت سہانے تھے
وہ جو رشتہ تھا ہوگیا معذور
اختلافات بس بہانے تھے
اِک سماں تھا کہ ہجرتوں کے گماں
من میں آنا بھی تھا گناہ کی طرح
اب تو اک دوسرے سے رخصت لی
ہم نے شیطان سے پناہ کی طرح
تھا تعلق سو ہے دعا اب یہ
بے قراری مجھی کو کھا جائے
جیسا باہوں میں میری ملتا تھا
ویسا تُجھکو قرار آجائے
عشق بننے لگے جو بیزاری
سارا سچ بن کے جھوٹ جاتا ہے 
جب محبت کی مار پڑتی ہے
آدمی ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے

طلحہ مسماؔر

©talha Mismaar
  #Sky
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

ہم نے یہ کہاں مانا، تم کو بھول جائیں گے 
ہاں مگر جو بچھڑے ہم، لوٹ کے نہ آئیں گے
مخلصی کہیں پر بھی ، ہے نہیں یہ جانا ہے
ہم بھی اب اصولوں پر ، عاشقی نبھائیں گے
ہم جو ہاتھ کو تھامے، پھر نظر چرا کر وہ
شرم کے تقدُس میں ، ہاتھ کو چھڑائیں گے
بے وفائی میں تیری ، عمر کا زیاں دیکھا
بے وفا تُجھے اب کیوں ، ہم گلے لگائیں گے
اب وجود میں اپنے ، پہلی سی کہاں شوخی
تم سے روٹھ جائیں گے ، تم سے مان جائیں گے
جو کبھی ہمارے تھے ، اب وہ اپنی دنیا میں
رفتہ رفتہ کھو کر کے ، ہم کو بھول جائیں گے
ہم یہ جانتے ہیں مسماؔر ہوگئی ہو تم
حُسنِ کی حویلی پر اور طوفاں آئیں گے

طلحہ مسماؔر

©talha Mismaar #snow
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

#ILoveCricket
ec8852d8d4ad77f16db2715151d71cdd

talha Mismaar

#noshame
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile