Find the Latest Status about hayat and murat cast from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, hayat and murat cast.
Ashraf Qureshi
pher mae jalta hu diya ki tarah kuch sulagte aansh k sarh پھر میں جلتا ہوں دیا کی طرح کچھ سلگتے آنسوؤں کے ساتھ ©Ashraf Qureshi #Apocalypse Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
تیرا وجود میرے جسم میں بسا تیرے نام سے ہی میں زندہ ہوں تو نہیں الگ مجھ سے یہ احساس بس دنیا کی قید میں پرندہ ہوں ©Ashraf Qureshi #bachpan Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
ہم نے غزلوں میں تمہیں ایسے پکارا محسن جیسے تم ہو کوئی قسمت کا ستارا محسن اب تو خود کو بھی نکھارا نہیں جاتا ہم سے وہ بھی کیا دن تھے کہ تجھ کو بھی سنوارا محسن اپنے خوابوں کو اندھیروں کے حوالے کر کے ہم نے صدقہ تیری آنکھوں کا اتارا محسن محسن نقوی، ©Ashraf Qureshi #Holi Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
Blue Moon نیت شوق بھر نہ جائے کہیں تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد آج کا دن گزر نہ جائے کہیں نہ ملا کر اداس لوگوں سے حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں آرزو ہے کہ تو یہاں آئے اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں کلام : ناصر کاظمی ©Ashraf Qureshi #bluemoon Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
ہمیں نہیں قبول کسی اور سے تیرا تعلق نفرت بھی کیجئے تو فقط ہم سے کیجئے ۔ ©Ashraf Qureshi #raindrops Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
اے دوست اب سہاروں کی عادت نہیں رہی تیری تو کیا کسی کی ضرورت نہیں رہی اب کے ہماری جنگ ہے خود اپنے آپ سے یعنی کہ جیت ہار کی وقعت نہیں رہی اک بات پوچھنی ہے خدا سے بروزِ حشر کیا آپ کو بھی ہم سے محبت نہیں رہی؟ آسان تو نہیں ہے نا عورت پہ شاعری عورت بھی وہ جو ٹوٹ کے عورت نہیں رہی عادت اکیلے پن کی جو پہلے عذاب تھی اب لطف بن گئی ہے اذیت نہیں رہی نادیہ گیلانی ©Ashraf Qureshi #raindrops Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
آنکھوں سے اس لئے میری لالی نہیں جاتی یادوں سے تیری رات کوئی خالی نہیں جاتی اب عمر نہ موسم نہ ہی وہ رستے کہ تو پلٹے پر اس دل کی یہ خام خیالی نہیں جاتی ہمراہ تیرے جو پھول کھلاتی تھی جو دل میں اب شام وہی درد سے خالی نہیں جاتی۔ وصی شاہ) ©Ashraf Qureshi #Tulips Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
عین ممکن ہے کسی روز قیامت کر دیں کیا خبر ہم تجھے دیکھیں تو بغاوت کر دیں مونسِ غم ہے ہمارا سو کہاں ممکن ہے تجھکو دیکھیں تو ترے ہجر کو رخصت کر دیں پیش گوئی کسی انجام کی جب ملتی ہے زندگی!! کیسے تجھے وقفِ محبت کر دیں اس کو احساسِ ندامت ہے تو پھر لوٹ آئے شاید اس بار بھی ہم اس سے رعایت کر دیں صوفئ عشق کی مسند مرے ہاتھ آ جائے میرے احباب اگر مجھ کو ملامت کر دیں موسم ہجر بھی ہنس دیتا ہے جس وقت تری یاد کے پھول خیالوں سے شرارت کر دیں آخری بار اسے اس لیے دیکھا شاید اس کی آنکھیں مری الجھن کی وضاحت کر دیں شگفتہ الطاف ©Ashraf Qureshi #womeninternational Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
بہت کوشش رہی ڈھونڈ نے کی پھر میری امیدوں کو کوئی راستہ نہ ملا ہر اک چاہ کا علاج ڈھونڈتا ہی رہا یوں پھر دل کے دایرے تک پتہ نہ ملا یہ کس سوچ میں الجھ گیا بے وجہ ذہن کی تیز ہواوں میں فیصلہ نہ ملا وہ ٹوٹی تسبیح کے دانوں کی طرح بکھر گئے وہ سب خواب سلسلہ نہ ملا سکون زندگی کے چند پل کہاں گئے ہیں بہہ کے لے ڈوب گیا مگر وہ دریا نہ ملا اگرچہ دل کے خوف کا ہوا علاج بہتر الجھتے لکیروں کا کوئی وسوسہ نہ ملا یہ کس تجسس میں رہا بے خبر اب تک میرے جلتے گناہوں کا کوئی دایرہ نہ ملا وہ ریت کے پہاڑ سامنے دکھائی دیتے ہیں راحت دل کے فریب کو کوئی سہرا نہ ملا ©Ashraf Qureshi #watchtower Adhuri Hayat
Ashraf Qureshi
آنکھ برسی ہے تیرے نام پہ ساون کی طرح جسم سلگا ہے تری یاد میں ایندھن کی طرح لوریاں دی ہیں کسی قُرب کی خواہش نےمجھے کچھ جوانی کےبھی دن گزرےہیں بچپن کی طرح اس بلندی سے مجھے تو نے نوازا کیوں تھا؟ گر کے میں ٹوٹ گیا، کانچ کے برتن کی طرح مجھ سے ملتے ہوئے یہ بات تو سوچی ہوتی میں ترے دل میں سما جاﺅں گا، دھڑکن کی طرح اب زلیخا کو نہ بدنام کرے گا کوئی اس کا دامن بھی دریدہ، مرے دامن کی طرح منتظر ہے کسی مخصوص سی آہٹ کے لئے زندگی بیٹھی ہے دہلیز پہ برہن کی طرح نہ کوئی راہ اجالی، نہ شبستان جلا ٹمٹماتا ہوں چراغ سرِ مدفن کی طرح مرتضیٰ برلاس بیگ...... ©Ashraf Qureshi #traintrack Adhuri Hayat