Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best ضبط Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best ضبط Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about

  • 11 Followers
  • 11 Stories

آصف نعیم

#ضبط

read more
‏تم نے دیکھا ہی نہیں خواب کا مرنا لوگو
تم کو معلوم نہیں ضبط کی قیمت کیا ہے




،

©آصف نعیم #ضبط

ALi Khan Ali

Mulaqaat nahi hoti Hai

read more
یہ ملاقات ملاقات نہیں ہوتی ہے
بات ہوتی ہے مگر بات نہیں ہوتی ہے
باریابی کا برا ہو کہ اب ان کے در پر
اگلے وقتوں کی مدارات نہیں ہوتی ہے
غم تو گھنگھور گھٹاؤں کی طرح اٹھتے ہیں
ضبط کا دشت ہے برسات نہیں ہوتی ہے
یہ مرا تجربہ ہے حسن کوئی چال چلے
بازیٔ عشق کبھی مات نہیں ہوتی ہے
وصل ہے نام ہم آہنگی و یک رنگی کا
وصل میں کوئی بری بات نہیں ہوتی ہے
ہجر تنہائی ہے سورج ہے سوا نیزے پر
دن ہی رہتا ہے یہاں رات نہیں ہوتی ہے
ضبط گریہ کبھی کرتا ہوں تو فرماتے ہیں
آج کیا بات ہے برسات نہیں ہوتی ہے
مجھے اللہ کی قسم شعر میں تحسین بتاں
میں جو کرتا ہوں میری ذات نہیں ہوتی ہے Mulaqaat nahi hoti Hai

Ŵalèêd Ŵrites

#میرے #ضبط

read more
#ضبط ٹوٹا ہے ------------------ نہ ٹوٹے گا دل میرا۔۔! #میرے جذبات سے کھیلو گے------- تو تھک جاؤگے۔!!

Malik Sajid

#.کوئی اپنا ہی قاتل ھے یقینا ہماری لاش چھاوں میں پڑی ھے

read more
💔ساحل پہ لائی اور سفینے ڈبو دیے 
یوں زندگی نے ہم کو ہنسایا کہ رو دیے 

اہل چمن نے جشن بہاراں کے نام سے 
وہ داستاں سنائی کہ دامن بھگو دیے 

ضبط غم فراق کی مجبوریاں نہ پوچھ 
دل میں کسی کا نام لیا اور رو دیے 

فریاد کی ہے بات مگر اب سنے گا کون 
اک ناخدا نے کتنے سفینے ڈبو دیے 

اے وائے سعیٔ ضبط کہ اکثر ترے حضور 
ہنسنے کا اہتمام کیا اور رو دیے 

ان آنسوؤں کا دیکھنے والا کوئی نہ تھا 
جن آنسوؤں میں ہم نے تبسم سمو دیے 

راہ جنوں میں کام خرد سے لیا ہی تھا 
ضعف طلب نے پاؤں میں کانٹے چبھو دیے 

تجدید عہد عشق ہوئی آج یوں شمیمؔ 
نظریں ملیں سلام کیا اور رو دیے
Mahi #.کوئی اپنا ہی قاتل  ھے یقینا
ہماری لاش چھاوں میں پڑی ھے

Tasir Khan Karan Khan

read more
,زیادہ پی لی تھی جو کل شام کا منظر ناچا
یا  پھر  ایسا  ہے  کہ  اندر  کا  قلندر  ناچا۔۔

اب تلک چھنن چھنن کی  صدا آتی  ہے۔۔۔
کون بلھا تھا جو اس روح میں آکر ناچا۔۔

اس نے محفل میں جو یکبار اٹھاٸی آنکھیں
دستِ ساقی کبھی بوتل کبھی ساغر ناچا۔۔

دھڑکنیں وجد کناں ہوکہ ہوٸیں چپ ایسے
جب میرے دل میں میرے یار کا خنجر ناچا

کیا کہیں کتنی دراڑوں نے زباں کھولی ہے۔۔
دل کے شیشے پہ جو اک ہجر کا کنکر ناچا 

وقتِ رخصت میری آنکھوں سے لہو نچڑا تھا
پھر میرا ضبط میری آنکھوں میں آ کر ناچا۔۔

 دیکھ کر ضبط میرا دشت نے پاوں پکڑے تھے
پھر میری پیاس میں کہتے ہیں سمندر ناچا۔۔۔۔

Basim Aslam

Maha Khan Ain♥

read more
نمکین درد             (           باسم اسلم)
ضبط اور آنسوؤں کی جنگ میں
جب ضبط جیت جاتا ہے
تو
آنسو  آنکھوں سے نہیں چھلکتے
  اندر دل پر گرنے لگتے ہیں
تب احساسات
جذبات
درد           اور         آنسوؤں کا اک 
مرکب تیار کرتے ہیں
جس کا عکس چہرے پر
واضح دکھائی دیتا ہے
ایسا درد
نمکین درد کہلاتا ہے Maha Khan Ain♥

Shahrukh Tahir

#ضبط #zalim

read more

RJ Shahid Shah

مجھےاپنے #ضبط پہ ناز تھا،سر بزم رات یہ کیا ہوا۔ میری آنکھ کیسے چھلک گئی،مجھے رنج ہے یہ برا ہوا۔ میری زندگ کےچراغ کا یہ مزاج کوئ نیا نہیں ابھی روشنی،ابھی تیرگی،نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا۔ مجھے جوبھی دشمن جاں ملا،وہی پختہ کار جفا ملا۔ نہ کسی کی ضرب غلط پڑی ،نہ کسی کا تیر خطا ہوا #Shayari

read more
مجھےاپنے ضبط پہ ناز تھا،سر بزم رات یہ کیا ہوا۔
میری آنکھ کیسے چھلک گئی،مجھے رنج ہے یہ برا ہوا۔
میری زندگ کےچراغ کا یہ مزاج کوئ نیا نہیں
ابھی روشنی،ابھی تیرگی،نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا۔
مجھے جوبھی دشمن جاں ملا،وہی پختہ کار جفا ملا۔
نہ کسی کی ضرب غلط پڑی ،نہ کسی کا تیر خطا  ہوا مجھےاپنے #ضبط پہ ناز تھا،سر بزم رات یہ کیا ہوا۔
میری آنکھ کیسے چھلک گئی،مجھے رنج ہے یہ برا ہوا۔
میری زندگ کےچراغ کا یہ مزاج کوئ نیا نہیں
ابھی روشنی،ابھی تیرگی،نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا۔
مجھے جوبھی دشمن جاں ملا،وہی پختہ کار جفا ملا۔
نہ کسی کی ضرب غلط پڑی ،نہ کسی کا تیر خطا  ہوا

Eman Nisar

read more
ضبط کا ٹوٹ جانا بُری بات نہیں ہے ۔ کیونکہ ہم سب انسان ہیں اس لیے بعض اوقات ہم اس قدر ٹوٹ جاتے ہیں کہ ہم ضبط نہیں کر پاتے ۔ مگر ہم پھر بھی خود پر جبر کرتے ہیں اور دُنیا والوں کے سامنے مضبوط بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ دیکھو رونا بُری بات نہیں ہے ۔ ٹوٹ کر بکھر جانا بُری بات نہیں ہے ۔ مگر اپنی تکلیف کو،،،،،، کرب کو پی جانا بُری بات ہے ۔ ٹوٹتے بھی وہی ہیں جو مضبوط ہوتے ہیں ۔اس لیے خود کو تب تک توڑتے رہو جب تک اللّٰہ تک نہ پہنچ جاؤ ۔اور جب ضبط نہ کر پاؤ تب جی بھر کر رو لیا کرو۔ ❤"

Saba Tajir

#urdupoetry #urdulovepoetry #urdushairi #ضبط #اردوادب #اردوشاعری

read more
ناز ہے اسے اپنے ضبط پہ اگر
روبرو میرے اک بار آ کر تو دیکھے

صبا تاجر #urdupoetry #urdulovepoetry #urdushairi #ضبط #اردوادب #اردوشاعری
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile