Find the Best ayamehussain Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about
Jan_alian
حُســـین تم نہیں رہے تمـہارا گھــــر نہــیں رہا مـــگر تمــہارے بعد ظالمـــوں کا ڈر نہــیں رہا مــدینہ و نجــف سے کــربلا تک ایک ســــلسلہ ادھـــر جو آ گیا وہ پھـر اِدھـر اُدھـــر نہیں رہا صـــدائے اســــتغاثہ حسُـــین کے جــواب مـیں جـو حـــرف بھی رقــم ہوا وہ بے اثر نہـیں رہا صفیں جمیں تو کربلا مـیں بات کھُــل کے آگئی کــوئی بھی حـــیلہِ نفــــــاق کارگــر نہــــیں رہا بـــس ایک نام اُن کا نام ، اور اُن کی نســـبتیں جز اُن کے پھر کسی کا دھیان عمر بھر نہیں رہا کوئی بھی ہو کسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو جـــو تم سے مـــنحرف ہوا وہ معــتبر نہــیں رہا ~ افتخار عارف #urdupoetry #ayamehussain #hussain #yahussain #islamic #islamicquotes #islam
About Nojoto | Team Nojoto | Contact Us
Creator Monetization | Creator Academy | Get Famous & Awards | Leaderboard
Terms & Conditions | Privacy Policy | Purchase & Payment Policy Guidelines | DMCA Policy | Directory | Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited