Find the Best جنسی Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos aboutجنسیس کوپه 2020, جنسیس کوپه Û²Û°Û±Û¹, جنسیس کوپه Û²Û°Û±Û³, جنسیس کوپه, جنسینگ,
Mehwish Malik
واہ! یہ کیسا جادو ہے جو تیری ہر بات میں گُھل سا جاتا ہے....؟ تُو میرے نام کی تسبیح ساز میں شامل کرے اور میں تیرے ہر لفظ کو اپنے دل کے مندر میں جلتے دیے کی لو نہ بنا دوں؟ تیرے گِٹار کی تاریں اگر درگاہ کے دھاگے ہیں تو میرے جذبے وہ دعائیں ہیں جو ہر صوفی کی سانس میں بسی ہوتی ہیں تُو قلندروں کے مقام طے کرے اور میں اپنی پلکوں پر وہ راہ سجا دوں جہاں سے گزر کر تُو فنا سے بقا تک پہنچے اور تیرے زخمی ہاتھ…! اے ساز کے مجذوب! اگر تیری انگلیوں میں زخم ہیں،تو کیا ہوا۔۔۔؟؟؟ میری ہتھیلیاں وہ مرہم ہیں،جو تیرے ساز کی ہر فریاد کو گیت بنا دیں اگر تُو میرے گال چھولے اور میرا چہرہ کربلا کی تپتی زمین بن بھی جائے، تو جان لے، میری روح وہ ابر ہے جو تیرے لمس سے برسنے کو بےقرار ہے۔۔۔۔! تُو میرا شاعر ہے،تُو میرا سازندہ ہے اور میں تیری ہر تخلیق میں بسنے والا وہ سُر،جو تیرے بغیر ادھورا ہے! ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking
Mehwish Malik
نظم پیکر غضب یہ کہ تُو پیکرِ تجلّی ہے اور میں تلاشِ فنا تُو موجوں کا تھپیڑا،میں ساحل کی تھرتھراہٹ تُو وہ بدن جو شبنم کے قطرے کی طرح چمکتا ہے اور میں وہ پیاسی،جو سراب میں راستے ڈھونڈتی ہے تُو اپنی جسمانیت کے بہاؤ میں بہتا ہوا سمندر، اور میں وہ ناؤ،جو کھوئی ہوئی سمت کی گواہ ہے میرے ہاتھوں کی لرزش تیرے بالوں کو سہلاتی ہے یوں جیسے کوئی عابد،محرابِ گناہ سے پردہ ہٹاتا ہو حسرت یہ کہ تیرے بدن کی سلوٹیں میرے خوابوں کے صحرا کی سرحد ہیں میں ننگے پاؤں ان راہوں پر چلتی ہوں یوں جیسے کوئی خاکستر پر چل کر خود کو پا لینے کی تگ و دو کرتا ہو تجھے مہوش کی محبت کی قسم۔۔۔۔۔۔ اپنے بدن کی تجلی کو کہیں دفنا دے کہ کہیں یہ روشنی بنی نوعِ انسان کے لیے جنگ کا سبب نہ بن جائے کہیں یہ کھرے سونے کا بدن تاریخ کے صفحات پر خون کے نشان نہ چھوڑ جائے تیرا وجود تو وہ آئینہ ہے جس میں کائنات اپنی جھلک دیکھ کر حسد کرے تُو وہ پیکر ہے،جسے دیکھ کر خود وقت ٹھہر جائے تُو وہ راز ہے،جو اگر افشا ہو جائے تو عاشق اپنی محبت کا مفہوم کھو بیٹھیں تُو بدن نہیں،ایک مقام ہے تُو لمس نہیں،ایک دعا ہے تُو محبت کی آخری حد ہے اور میں اس حد کو چھونے کی جرات کرتی ہوئی گناہگار ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik
Mehwish Malik
اے پری وش تم حسن کی وہ نظم ہو جو قدرت نے اپنی سب سے لطیف سوچ سے تخلیق کی تمہارے لبوں کی نرمی جیسے گلاب کی پتیوں پر گرتی ہوئی شبنم تمہاری پلکوں کی جھلک جیسے آسمان پر رقص کرتی شام کی روشنی اور تمہارے وجود کی خوشبو جیسے چمن میں کھلا کوئی نایاب پھول تمہیں چاند سے تشبیہ دینا کم ہے کیونکہ تمہارا حسن چاند کی روشنی میں بھی چمک پیدا کرتا ہے تمہارے قدموں کی آہٹ جیسے بہار کے پہلے جھونکے تمہارے لمس کی نرمی جیسے بارش کی پہلی بوند تم فقط جمال نہیں،تم روشنی ہو تم زندگی ہو تم وہ خواب ہو جو نیند سے زیادہ جاگتی آنکھوں کو عزیز ہے تمہاری ہنسی میں کہکشاؤں کی گونج ہے تمہاری خاموشی میں پوری دنیا کی کہانی پوشیدہ ہے تمہاری محبت وہ چراغ ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتا ہے تمہارے آنسو وہ موتی ہیں جن سے سمندر بھی شرمندہ ہو تم آسمان کی بلندیوں سے بھی بلند اور زمین کی وسعتوں سے بھی وسیع ہو اے حسین لڑکی تم قدرت کا سب سے حسین شاہکار ہو تم خوابوں کی ملکہ محبت کی دیوی اور ہر دل کی دھڑکن ہو تمہارے حسن کی تعریف میں الفاظ ہمیشہ کم پڑ جاتے ہیں کیونکہ تم اس حسن کی مالک ہو جو کسی تعریف کا محتاج نہیں ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read moreMehwish Malik
وہ شہزادہ، جس کے قدموں کی چاپ سے زمین گونجتی ہے جیسے کوئی ساز ہو جو دور سے سنائی دے ہر قدم میں ایک ٹھہراؤ،اور وقار جیسے کوئی بادشاہ اپنی سلطنت کے کنگنوں پر چل رہا ہو اس کی چال میں اک الگ سی جادوگری ہے نہایت پر وقار اور محکم جیسے ہر قدم سے وقت کو پیچھے چھوڑتا ہوا آگے بڑھ رہا ہو اس کی گہری آنکھیں جن میں کہیں نہ کہیں اداسی کے چھپے رنگ اور سمندر کی گہرائیاں جن میں دیکھنے والے کو اپنے اندر اتار لینے کی قدرت ہو اس کی آنکھیں،اک خاموش گہرے پرانے راز جیسی ہیں اس کے بازو،مضبوط اور توانا جیسے کوئی پناہ گاہ ہو جن کا گھیراؤ ایسی پناہ دے کہ دنیا کی ہر مشکل بھلا دی جائے وہ بازوؤں میں سمیٹ لے تو سارے عالم کی گرفت جیسا سکون ایک احساسِ تحفظ ہونے لگتا ہے وہ خوبرو شخصیت کا مالک میرے خوابوں میں بستا ہے جس کی ہر بات،ہر حرکت، دل کو اپنے قابو میں کر لینے والی ہے وہ شہزادہ، میرے دل کی سلطنت کا حاکم ہے جو اپنی موجودگی سے ہر لمحے کو روشن کر دیتا ہے مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read moreMehwish Malik
سنو، اے میرے دل کے شہزادے جب آپ اپنی قمیض کے آستین چڑھاتے ہو میں ٹکٹکی باندھے دیکھتی رہ جاتی ہوں اور جب اپنی کلائی پر گھڑی باندھتے ہو میرا دل ایک بے قابو ساز کی طرح دھڑکنے لگتا ہے آپ کے ہاتھوں کی نرم و نازک رگیں گھڑی کے گرد لپٹی ہوئی،جیسے کسی تحت کی دستار معلوم ہوتی ہیں یہ منظر،یہ شان و وقار مجھے آپ کی دیوانی بنا دیتے ہیں آپ کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے وقت رک گیا ہو وہ گھڑی جو آپ باندھتے ہو مجھے بے حد انمول لگتی ہے اے میری زندگی کے خوبصورت ترین شخص آپ کی ہر ادا، ہر انداز مجھے اور میرے دل کو سرشار کرتے ہیں میرے خوابوں کے شہزادے آپ کےعشق میں سب کچھ فنا کر دینے کو جی چاہتا ہے مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read moreMehwish Malik
شام کا وقت ڈھلتے ہی میرا دل بے چین ہونے لگتا ہے جیسے کوئی بے سکونی سی ہو آنکھیں بار بار گھڑی کی سوئیوں پر جمتی ہیں ہر لمحہ قدموں کی آہٹ سننے کے لیے بےتاب ہے آج وہ آئیں گے۔۔۔! یہ سوچ جیسے دل کی ہر دھڑکن میں اترتی جاتی ہے میں نے کمرے کو ان کی پسند کی خوشبو سے مہکایا شام کے رنگ جیسا لباس پہنا جیسے خود کو بس انہی کی نظروں کے لیے سجایا ہو دل میں ایک خواب جیسی کیفیت کہ جب وہ آئیں گے تو پہلی نظر میں کیا دیکھیں گے؟ کیا میرے چہرے پر انتظار کی کہانی پڑھ لیں گے؟ آاااہ دروازے کی طرف ہر پل اٹھتی ہوئی نظریں ہوا میں ان کے قدموں کی ہلکی سی چاپ سننے کا وہ لمحہ دل میں بجتے ہوئے کسی دُھن کا ساز اُف۔۔۔۔! جیسے پورا وجود ان کے سامنے جانے کو بےتاب ہو مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read moreMehwish Malik
شام کے گہرے ہوتے ہوئے سائے میرے دل کی دھڑکنوں کو مزید تیز کر رہے ہیں میرے دل کے مالک میری زندگی کی روشنی دروازے کی طرف میری نگاہیں ٹِکی ہوئی ہیں ہواؤں میں آپ کی خوشبو مہک رہی ہے میری سانسوں میں آپ کا لمس پہلی ملاقات سے بسا ہوا ہے ہر لمحہ،جیسے ایک نئی امید کی لہر بن کر مجھ پر گزر رہا ہے کمرے میں ہلکی سی روشنی ہے لیکن میری آںکھیں جو صرف آپ کے سامنے آنے پر جاگیں گی ہونٹوں پر ایک ہلکی سی مسکان اور دل میں ہزاروں آرزوئیں مچل رہی ہیں اندر داخل ہوتے ہی آپ کی پہلی نظر مجھ پر پڑے گی وہ لمحہ کس قدر حسین ہوگا مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read moreMehwish Malik
تلخ تاروں کی طرح چمکتی ہوئی آنکھیں اندھیرے سائے میں ڈھل گئیں ہنستی مسکراتی گڑیا کو زمین میں دفن کیا گیا کسی کو پرواہ نہ ہوئی کہ اس کا خواب ٹوٹ گیا رات کی تنہائی میں درندوں کے قہقہے گونجتے رہے اور معصومیت چیختی رہ گئی ،کسی نے نہیں سنا جن ہاتھوں کو گڑیوں سے کھیلنا تھا وہ ہاتھ قبر کی مٹی میں دبے رہ گئے وہ جسم،جنہیں تحفظ کا حق تھا ظلم کے ناخنوں سے چیرے گئے زندگی ابھی شروع بھی نہ ہوئی تھی کہ درد کا سفر ہمیشہ کے لیے طویل ہو گیا مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read more