Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser9858768943
  • 2Stories
  • 48Followers
  • 137Love
    872Views

Raees Mann Tilhari

  • Popular
  • Latest
  • Video
23a6da2bd1bb4a3093accc2ba44b4e14

Raees Mann Tilhari

جب اسکی یادوں کے شانِ لگتے ہیں ۔
تب جا کر کچھ ہوش ٹھکانے لگتے ہیں۔

اسکی اک تصویر لگا کر کمرے میں۔
درد بھرے ہم شعر سنانے لگتے ہیں ۔

باز کہاں اتے ہیں ہم جیسے عاشق۔
ٹوٹے دل کو پھر جڑوانے لگتے ہیں۔

سن میرے احوال میری رودادِ غم 
پتھر بھی آنسو چھلکانے لگتے ہیں ۔

نفرت کی دیوار اٹھانے والے لوگ 
مجھکو تو پاگل دیوانے لگتے ہیں ۔

تنہائی میں ہم گھر کی دیواروں کو 
اپنے  من کا حال بتانے لگتے ہیں۔

رئیس" من "تلہری

©Raees Mann Tilhari #Mann tilhari
23a6da2bd1bb4a3093accc2ba44b4e14

Raees Mann Tilhari

غزل

 محبتوں کے حسیں دور ہم نے ہارے ہیں۔
کسی کی یاد میں رو رو کے دن گزارے ہیں۔

مجھے تو جو بھی ملا اس نے یہ کہا مجھ سے۔
تمہیں نہیں ہو فقط ہم بھی غم کے مارے ہیں۔

تمہارے بعد کئی حادثے ہوئے لیکن ۔
کسی بھی حال میں ہم حوصلہ نہ ہارے ہیں ۔

ہمارے شہر میں برسات تک نہیں ہوتی۔
تمہارے گاؤں کے کتنے حسیں نظارے ہیں۔

انہیں کسی کی محبت پہ اعتبار نہیں۔
وہ سارے رند فقط جام کے سہارے ہیں۔

تمہاری سمت کے تارے چمک رہے ہیں "من"۔
ہماری سمت کے بے نور سب ستارے ہیں ۔

رئیس "من" تلہری

©Raees Mann Tilhari
  #ग़ज़ल

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile