Nojoto: Largest Storytelling Platform

New danish sait Quotes, Status, Photo, Video

Find the Latest Status about danish sait from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, danish sait.

    LatestPopularVideo

Saith Naveed

Sait tnha #شاعری

read more
Dewar kya giri Mery kachy makan ki
Logo ny Mery gahr sy rasta hi Bana Lia Sait tnha

kapil kumar

sait video #Sports

read more

Kalu Mishra

love my frast sait #शायरी

read more

Prajapati Nikunj

One sait love

read more
પ્રેમ બધા સાથે નથી થતો 
પરંતુ જેની સાથે થાય છેઃ 






તે વ્યક્તિ જ આપણા થી 
દૂર થતાં જય છેઃ 

 #NojotoQuote One sait love

Pushpa Taggeydeyley

hahah 😂😂😂 ram ram sait ji #కామెడీ

read more

yuvraj photo editor

Danish zehen #Danish #Life

read more

VJ Veer Ashok

happy birthday Danish #Danish

read more

Danish Haseeb

Danish Haseeb Danish #cloud #شایری

read more
___نعتِ رسولِ مقبولﷺ___

متاعِ عیش و عشرت کی طلب نہ مال و زر دے دے
الٰہی مجھ کو بس خاکِ مدینہ مٹھی بھر دے دے

جہاں پر ابرِ بارانِ کرم ہر وقت نازل ہوں
وہی طیبہ کی رعنائی وہی شام و سحر دے دے

مری تقدیرِ برہم میں مدینے کا سفر لکھ کر
مجھ شوقِ زیارت دے مجھے رختِ سفر دے دے

سکونِ دل  میسر ہوں ، طبیعت مسکرا اٹھے
رسولِ اللہ سے الفت کا گر مجھ کو ثمر دے دے

غریبوں اور یتیموں کو جو دیکھوں تو ترس کھاؤں
مری چشمِ تمنا کو عقیدت کی نظر دے دے

لبوں پہ مدحتِ شاہِ عرب کے گل کھلیں پیہم
فروزاں آپ کی یادیں ہوں جس میں وہ جگر دے دے

 کبھی طائف ، کبھی بدر و احد کا تذکرہ چھیڑوں
مجھے نعتِ نبی لکھنے کا یارب تو ہنر دے دے

دلِ دانش میں مدت سے یہی ارماں مچلتے ہیں
مجھے کوئے نبی میں صرف اِک چھوٹا سا گھر دے دے

ازقلم:-دانش حسیب دانش

©Danish Haseeb Danish Haseeb Danish

#cloud

Danish Haseeb

Danish Haseeb Danish #Light #شایری

read more
کاروانِ شعر و ادب میں اس خاک سار کی ادنیٰ سی کاوِش

آ غمِ   یار  مرے  دل  کو   جلا لے  تُو بھی!!!
سانس باقی ہیں ابھی اور ستا لے تُو بھی!!!

اس  زمانے  نے  دیۓ   درد  مجھے   تو  اکثر!!!
کچھ گلہ تجھ سے نہیں ہے کہ رلالےتُو بھی!!!

میں جو خاموش رہا ہوں تو فقط تیرے  لیۓ!!!
رہ  گئی  ہو کوئی  تہمت  تو  لگا لے  تُو بھی!!!

پی  گئے خون   جگر   کا  یہ  فریبی  رشتے!!!
جاں  ہتھیلی پہ پڑی ہے  لے چرا لے تُو بھی!!!

کھو کھلی سی یہ  ہنسی، اور ہنسے گا کب تک؟؟؟
"چھپ کے تنہائی میں کچھ اشک بہالے تُو بھی"!!!

ہر ستم  بھول  کے تجھ  کو  ہے  پکارا  دل نے!!!
جاں بلب  ہوں میں گلے آ کے  لگا  لے  تُو  بھی!!!

میرے  محبوب  خدا تجھ  کو  سلامت  رکّھے!!!
زندگی میں سبھی خوشیوں کا مزا لے تُو بھی!!!

تجھ  کو  امجد یہ  سمجھتا  ہے ہمیشہ  اپنا!!!
اتنی  خواہش  ہے  کہ اب اپنا  بنا لے تُو بھی!!!

(امجد علی امجد)

©Danish Haseeb Danish Haseeb Danish

#Light

Danish Haseeb

Danish Haseeb Danish #luv #شایری

read more
_____جشنِ شامِ سہانی________
26/05/2022
چلے بھی آؤ کہ ہمدم رہے رہے نہ رہے۔۔!
خلوص و پیار کا موسم رہے رہے نہ رہے۔۔!

طلوعِ نورِ سحر کی فضا میں راعنائی۔۔!
سرور وکیف کا عالم رہے رہے نہ رہے۔۔!

مچلتی، جھومتی، گاتی ہے آج فصلِ بہار۔۔!
سدا فضاؤں میں سرگم رہے رہے نہ رہے۔۔!

نگاہِ ناز سے چھلکے ہیں مے کے پیمانے۔۔!
متاعِ کوثر و زمزم رہے رہے نہ رہے۔۔!

چلو کہ آج جلاتے ہیں شمعِ بزمِ حیات۔۔!
ہمارا ساتھ بھی ہردم رہے رہے نہ رہے۔۔!

چمن چمن میں نسیمِ بہاراں رقصاں ہیں۔۔!
گلوں پہ قطرہءِ شبنم رہے رہے نہ رہے۔۔!

یہ جشنِ عشق و محبت کے دلنشیں ماحول۔۔!
نشاطِ زیست میں پیہم رہے رہے نہ رہے۔۔!

ہمارے دستِ مبارک میں پھر کبھی دانش۔۔!
تمہاری گیسوئے برہم رہے رہے نہ رہے۔۔!

نتیجہءِ فکر:-دانش حسیب دانش

©Danish Haseeb Danish Haseeb Danish
#luv
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile