Nojoto: Largest Storytelling Platform
aslamkhan8930
  • 40Stories
  • 37Followers
  • 287Love
    71Views

Aslam khan

  • Popular
  • Latest
  • Video
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

ہمارے والدین ہمیں بہت پیار کرتے ہیں۔
وہ ہمیشہ ہمارے فائدے کے لیے سوچتے ہیں۔
ہمیشہ اس کام سے روکیں گے جس میں ہمارا نقصان ہوگا۔
ایسے ہی ہے نا؟
رکو!
ہمیں کوئی والدین سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔ اور وہ بھی ہمارے نقصان کے بارے میں کبھی نہیں سوچتا۔ اس نے ہمیشہ ہمارے فائدے کی بات کی ہے۔ اس نے قرآن مجید میں بار بار ایسے کاموں سے روکا ہے جس میں بہت نقصان ہے۔ اور ایسے کام کرنے کا حکم دیا جس میں فائدے ہیں۔
تو ہم کیوں نہیں رکتے؟ افلا تعقلون ؟؟؟
تنقید برائے اصلاح

©Aslam khan
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

نہ ہاتھ ملایا، نہ گلے ملے، نہ میسر تمہاری دید ہوئی

اب تم ہی بتاؤ، اے جانِ وفا ، یہ قیامت ہوئی یا عید ہوئی

©Aslam khan
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

یہ دنیا ہے صاحب!!!

یہاں روزے غریب رکھتے ہیں!
اور عیدیں امیر کرتے ہیں۔

کسی کو کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ، یہاں کوئی کسی کا نہیں ۔ یقین کرو۔ ہر کوئی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔ کسی کی آہ سے، کسی کے صبر سے، کسی کی چیخ و پکار سے، کسی کا دل نہیں کانپتا۔

©Aslam khan
  #Pr
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

کبھی محسوس کیا ہے؟
آج ہمارے اندر  احساس ختم ہوگیا ہے۔
رشتوں کا، دوستوں کا، غریبوں کا اور یہاں تک کہ گناہوں کا۔
وہ کہتے ہیں نا کہ جب گناہ عادت بن جائے تو پھر مہر لگ جاتی ہے۔
یہاں اب خوشی خوش ہونے سے نہیں کسی کے دکھی ہونے سے ہوتی ہے۔

©Aslam khan
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

ساری خوشیاں ملا کے دیکھی ہیں
پر تیرے جانے کا غم زیادہ ہے

©Aslam khan
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

عجب تیری ہے اے محبوب صورت
نظر سے گر گئے سب خوب صورت

©Aslam khan
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

موٹیویشنل سپیکر ایک سپیچ کا دس لاکھ لے کر ایک گھنٹہ سپیچ میں صرف یہی بات ثابت کرتا رہتا ہے کہ زندگی میں پیسہ کچھ بھی نہیں ۔

©Aslam khan
  #tanha
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

اللّٰہ سے جب بھی مانگو ، اپنی اوقات کے مطابق نہیں بلکہ اس کی شان کے مطابق مانگو۔ 
اس سے مانگو تو کچھ زیادہ مانگو، وہ تو بن مانگے ہی زیادہ عطا کردیتا ہے
اور سوچو جب تم مانگو گے تو وہ کتنا دے گا۔

©Aslam khan
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

کبھی اپنی وفا کا کمال تو دیکھ
کبھی آ، میرے پاس میرا حال تو دیکھ
میں مر جو مٹا ہوں تو کیا قصور میرا
کبھی آئینے میں اپنا جمال تو دیکھ  
تیری آہٹ پہ ہی چونک جاتا ہوں میں
رکھتا ہوں تیرا کتنا خیال تو دیکھ
خود کے منہ پہ آکر نہ گرے تو کہنا
 کسی کردار پہ کیچڑ اچھال تو دیکھ
مجھے قیدی بنا کہ ہے تو نے رکھ لیا
کبھی زلفوں کا اپنی جال تو دیکھ
تیری ساری تلخیاں ہوجائیں گی ختم
ذرا اپنے دل کو سنبھال تو دیکھ

©Aslam khan #President
0a58d9a898443b56252d48c1064eb083

Aslam khan

فقط اس لیے میری ، طرف غور نہیں ہے
تجھے پتا ہے میرے پاس ، کوئی اور نہیں ہے

اک شور تو علامت ہے ، ہر آباد چیز کی
آ، دیکھ میرے دل میں کوئی شور نہیں ہے

 تیرے دل میں کچھ دیر،  رہ گیا ہوں میں
تیرے صاف صاف دل میں کوئی چور نہیں ہے

پہلے کے دور میں تو،  کچھ بات اور تھی
ہو ساتھ جینا مرنا ، اب وہ دور نہیں ہے

تجھے مار ڈالا اسلم، آج تیرے ہمسفر نے
اب تو ہوا ہے خاک، کوئی زور نہیں ہے

©Aslam khan #President
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile