Nojoto: Largest Storytelling Platform
nazimmanzoornazi6771
  • 36Stories
  • 98Followers
  • 272Love
    387Views

Nazim Manzoor Nazim

  • Popular
  • Latest
  • Video
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

ناری کی پرچھائیں پڑت، اندھا ہوت بھجنگ 
کبیرا تن کی کون گت، نت ناری کے سنگ

 
حاملہ عورت کی پرچھائیں، یعنی سایہ سے سانپ اندھا ہو جاتا ہے جو ہر وقت عورت کی محبت میں مگن رہے بھگت جی کہتے ہیں کہ انکی حالت کیا ہو گی؟؟

بھگت کبیر

©Nazim Manzoor Nazim #ArabianNight
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

آگ لگی ہے برکش کو، جلنے لاگے پات
تو کیوں جرے ہے پنکھیا، پنکھ ہیں تیرے ساتھ

پھل کھائے اس برکش کے، گندے کئے پات
اب ہے میرا دھرم یہ، جل جاؤں ایہہ ساتھ 

جنگل کو آگ لگی اور درخت کے پتے جل رہے ہیں تو اے پنچھی کیوں اس پر ابھی تک بیٹھا ہے حالانکہ تو جل بھی سکتا ہے (تیرے پروں کو آگ لگ سکتی ہے) 

 پنچھی جوابا کہتا ہے میں نے پھل کھائے ہیں اس درخت کے اور درخت کے پتوں کو گندہ کیا ہے""اب میرا یہ ایمان ہے کہ میں اسی کے ساتھ جل جاؤں۔۔۔!!""

©Nazim Manzoor Nazim
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

کتھنی میٹھی کھانڈ سی کرنی وش کی لوئے
کتھنی سے کرنی کرے تو وش سے امرت ہوئے

بھگت کبیر


باتیں بنانا شکر کی طرح میٹھا ہے، لیکن عمل کرنا زہر ہے۔ اگر زبانی جمع خرچ کو چھوڑ کر انسان کرم (عمل) کرنے لگے۔ تو زہر بھی امرت ہو جاتا ہے۔۔۔!!!

ن م ن

©Nazim Manzoor Nazim
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

آئیں گے سو جائیں گے، راجہ، رنک، فقیر
کوئی سنگھاسن چڑھ چلے، کوئی باندھے جات انجیر

داس بھگت کبیر


ترجمہ اردو شعر:
دکھ پا کے مر گیا، کوئی سکھ پا کے مرگیا
دنیا میں جو بھی آیا، غرض آ کے مر گیا

©Nazim Manzoor Nazim #BhagatKabir
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں 
فقط تیری مرضی کو ہم دیکھتے ہیں 

کبھی ان نگاہوں سے تم بھی تو دیکھو 
تمہیں جن نگاہوں سے ہم دیکھتے ہیں 

یہ کہہ دو وہ طوفاں سے دامن بچائیں 
جو ہنس ہنس کے یہ چشم نم دیکھتے ہیں 

یہاں پر خودی عشق کی جاگ اٹھی ہے 
وہاں حسن کا سر بھی خم دیکھتے ہیں 

تمہارے ستم کا انہیں خوف کیا ہو 
ستم میں جو لطف و کرم دیکھتے ہیں 

نہیں پائیں گے اپنی منزل وہ مظہرؔ 
جو غیروں کے نقش قدم دیکھتے ہیں

©Nazim Manzoor Nazim #Poetry 

#Time
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

سوتا سادھ جگائیے، کرے نام کا جاپ
یہ تینوں سوتے بھلے ساکت سنگھ اور سانپ

بھگت کبیر

سوتے ہوئے سادھو (درویش) کو جگا دو، تاکہ رب کا نام لے اور بدمذہبی .شیر .اور سانپ کو البتہ سوتا رہنا ہی اچھا ہے۔

ن م ن

©Nazim Manzoor Nazim #BhagatKabir 

#alone
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

پتی برتا میلی بھلی، کالی، کُچل کروپ
پتی برتا کے سیس پر واروں کوٹی سروپ 

بھگت کبیر

ترجمہ: وفادار بیوی خواہ وہ کالی کلوٹی اور کتنی ہی بدشکل کیوں نہ ہو۔ ہر لحاظ سے اسکے مقابل میں کروڑوں بازاری عورتیں قربان کی جا سکتی ہیں۔

صوفی ن م ن

©Nazim Manzoor Nazim #BhagatKabir

#wife
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

پردے میں رہنا یار کا دشوار ہو گیا
عالم تمام طالبِ دیدار ہو گیا

محشر میں اُنکی شانِ کریمی کو دیکھ کر
جو بے گناہ تھا وہ گنہ گار ہو گیا

کعبہ میں بھی خیال بتوں کا رہا مجھے
کعبہ میں بھی خدا کے گناہ گار ہو گیا

قربان جاؤں آپ کی ترچھی نگاہ کے
ایک تیر تھا جو دل کے میرے پار ہو گیا

ن م ن

©Nazim Manzoor Nazim #FadingAway
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

سیہوں کے لہڑے نہیں، ہنسوں کے نہیں پانت
لالوں کی نہیں بوریاں،  سادھو نہ چلیں جمات

بھگت کبیر

شیروں کے جھنڈ نہیں ہوتے، ہنسوں کی قطاریں نہیں ہوتی، ہیروں کی بوریاں نہیں ہوتی اور سادھوؤں (درویشوں) کی ٹولیاں نہیں ہوتی۔۔۔!!!

صوفی ن م ن

©Nazim Manzoor Nazim #OneSeason
5e151ee080e606d570f9792266e54910

Nazim Manzoor Nazim

کبیر صاحب یہی دعا کرتا تھے کہ اے سچے رب مجھے اتنا دینا کہ میں بھی بھوکا نہ رہوں اور کوئی درویش سادھو میں دروازے سے بھوکا نہ جائے۔ کچھ سادھو کبیر کے گھر مہمان ہوئے تو گھر میں کھانے کو کچھ نہیں تھا کبیر کی بیوی لوئی نے کہا اگر اجازت دیں تو ایک ساہوکار کے بیٹے سے ادھار لے آؤں وہ مجھ پر عاشق ہے۔ کبیر نے اجازت دے دی لوئی ساہوکار کے بیٹے سے پیسے لینے گئے تو ساہوکار کے بیٹے نے وعدہ لیا کہ تم مہمانوں سے فراغت کا کر میرے پاس واپس آؤ گی۔ 

اس نے پیسے لا کر کبیر کو دیئے اور درویشوں کی خدمت کی تو رات کو بارش ہونے لگی تو لوئی نے بتایا کہ وہ ایسے وعدہ کر کے پیسے لائی تھی تو کبیر صاحب نے اپنی بیوی کو کندھوں پر بٹھایا اور ساہوکار کے بیٹے کے پاس لے گیا جب ساہوکار نے کبیر صاحب کو دیکھا تو دلی طور پر جھک گیا اور معافی مانگی اور مرید بن گیا۔۔۔!!! صوفی ن م ن

©Nazim Manzoor Nazim #WorldAsteroidDay
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile