Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best urduislamicwords Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best urduislamicwords Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos aboutromantic shayari in urdu for love, sad girl images with quotes in urdu, urdu poetry in urdu love sms, love kya hota hai in urdu, one sided love in urdu,

  • 1 Followers
  • 9 Stories

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
اوامر
( ایسی چیزیں جو سلام میں کی جاییں)
بایسواں ہفتہ
مشرک والدین کے ساتھ بھی حسن ے سلوک کرنا چاہیے۔
صحیح بخاری
حدیث نمبر: 5979
ترجمہ:
اسماء (ر۔ع۔) سے روایت ہے،میری والدہ مشرکہ تھیں وہ نبی کریم ﷺ کے قریش کے ساتھ صلح کے زمانہ میں اپنے والد کے ساتھ ( مدینہ منورہ ) آئیں۔ میں نے نبی کریم ﷺ سے ان کے متعلق پوچھا کہ میری والدہ آئی ہیں اور وہ اسلام سے الگ ہیں ( کیا میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کر سکتی ہوں؟ ) نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہاں اپنی والدہ کے ساتھ صلہ رحمی کرو۔ #urduquotes 
#urduquran 
#urduhadith 
#urduislamicwords

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی 
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
اوامر
(ایسی چیزیں جو اسلام میں کی جاییں)
اٹھارہوان ہفتہ 
اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا 
صحیح مسلم
حدیث نمبر: 2311
ترجمہ:
 حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ دینار جس کو تو اللہ کے راستہ میں خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جس کو تو غلام پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جو تو نے مسکین پر خیرات کردیا اور وہ دینار جو تو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ہے ان میں سب سے زیادہ ثواب اس دینار کا ہے جو تو اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے۔— % & #urduhadith #urduquran 
#urduislamicwords

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی 
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام )
نواہی 
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جایئں)
سولہواں ہفتہ 
 تحفہ/ہدیہ واپس نہی کیا جانا چاہئے۔
صحیح بخاری
حدیث نمبر: 2582
ترجمہ:
  عزرہ بن سبط انصاری (ر.ع.)نے کہا کہ میں ثمامہ بن عبداللہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے خوشبو عنایت فرمائی اور بیان کیا کہ انس ؓ خوشبو کو واپس نہیں کرتے تھے۔ ثمامہ نے کہا کہ انس ؓ کا گمان تھا کہ نبی کریم  ﷺ  خوشبو کو واپس نہیں فرمایا کرتے تھے۔ #urduhadith 
#islamicmotivationurdu
#urduislamicwords

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
اوامر
  (ایسی چیزیں جو اسلام میں کی جایئں )
تیرہواں ہفتہ
دیندار عورت سے نکاح کرو 

صحیح بخاری
حدیث نمبر: 5090

ترجمہ:
 ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ  نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا کہ عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اس کے مال کی وجہ سے اور اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے اور تو دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کر، اگر ایسا نہ کرے تو تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے گی  (یعنی اخیر میں تجھ کو ندامت ہوگی) ۔ #urduquran 
#urduhadith 
#urduislamicwords 
#islamthepeace

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
آٹھواں ہفتہ

اوامر
خشوع اور خضوع  کے ساتھ نماز ادا کرنا

سنن نسائی,حدیث نمبر: 466
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ ؓ  سے روایت  ہے کی, رسول اللہ  ﷺ  کو فرماتے سنا ہے:  (قیامت کے دن)  بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کے بارے میں بازپرس ہوگی، اگر یہ درست ہوئی تو یقیناً وہ کامیاب و کامراں رہے گا، اور اگر خراب رہی تو بلاشبہ ناکام و نامراد رہے گا ، اگر اس کے فرائض میں کوئی کمی رہی تو اللہ فرمائے گا:  دیکھو میرے بندے کے پاس کوئی نفل ہے؟  (اگر ہو تو)  فرض میں جو کمی ہے اس کے ذریعہ پوری کردی جائے، پھر اس کا باقی عمل بھی اسی طرح ہوگا ۔ #islamtorescue 
#islamicmotivation 
#urdu 
#urduhadith
#urduislamicwords

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی 
پانچوا ہفتہ 
نواہی 
(ایسی چیزیں جو اسلام میں  نہ کی جاییں )

صحیح بخاری
حدیث نمبر: 2566
اپنے ہمسایوں  کے ساتھ برہمی یا بدسلوکی نہ کریں 
ترجمہ:
 ابوہریرہ ؓ نے کہ  نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا   اے مسلمان عورتو! ہرگز کوئی پڑوسن اپنی دوسری پڑوسن کے لیے  (معمولی ہدیہ کو بھی)  حقیر نہ سمجھے، خواہ بکری کے کھر کا ہی کیوں نہ ہو۔ #urdu 
#urduislamicwords 
#tas_scribbles 
#hadithoftheday

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر و نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے کے کام)

چوتھا ہفتہ
نواہی
غصہ
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جائیں۔)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلوان وہ نہیں ہے جو کشتی لڑنے میں غالب ہو جائے بلکہ اصلی پہلوان تو وہ ہے جو غصہ کی حالت میں اپنے آپ پر قابو پائے ۔ بے قابو نہ ہو جائے ۔

Sahih al-Bukhari 6114 #urdu 
#quran 
#islamicmotivation 
#urduislamicwords

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر و نوافی
تیسرا ہفتہ 
نواہی 
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کے جایئں )
جامع ترمذی
حدیث نمبر: 2018

فحش کلامی, تکبّر اور بڈھا چڈھا  کر بولنا

ترجمہ:
جابر ؓ سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا:  میرے نزدیک تم میں سے  (دنیا میں)  سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اور میرے نزدیک تم میں  (دنیا میں)  سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے «متفيهقون» ہیں ، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نے «ثرثارون»  (باتونی)  اور «متشدقون»  (بلااحتیاط بولنے والے)  کو تو جان لیا لیکن کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا:  تکبر کرنے والے   ١ ؎۔   
 #urduislamicwords 
#hadithoftheday 
#tas_scribbles 
#islamicmotivation 
#quran

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر و نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام )
تیسرا ہفتہ
اوامر
( ایسی چیزیں جو اسلام میں کی جایئں )
صحیح بخاری 
حدیث نمبر: 3559

خش اخلاقی 

ترجمہ:
ہم سے عبدان نے بیان کیا، ان سے ابوحمزہ نے، ان سے اعمش نے، ان سے ابو وائل نے، ان سے مسروق نے اور ان سے عبداللہ بن عمرو ؓ نے بیان کیا کہ  رسول اللہ  ﷺ  بدزبان اور لڑنے جھگڑنے والے نہیں تھے۔ آپ  ﷺ  فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں  (جو لوگوں سے کشادہ پیشانی سے پیش آئے) ۔ #islamtorescue 
#islamicmotivation 
#quran 
#urduislamicwords 
#islamicguidance

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile