Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best ameermoosapoetry Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best ameermoosapoetry Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about

  • 1 Followers
  • 5 Stories

Amirmoosa

مرشد ہمارے حال پہ بس چھوڑ دیں ہمیں
بس دور بیٹھیے اور سیگریٹ پلائیے
یہ لا علاج مرض ہے میں جانتا ہوں پر
اک بار اس طبیب کو گھر میں بلائیے
ان سے کہیں ہو آخری احساں          امیر        پر
یہ زہر اپنے ہاتھ سے ہم کو پلائیے
میں مر رہا ہوں اور یہ تیری پردہ داریاں
جان امیر رخ سے یہ پردہ ہٹائیے
تھوڑی سی جان باقی ہے اب بھی مریض میں
ان کی خوشی کے واسطے سب مسکرائیے
#امیرمو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#ameermoosapoetry 

#Silent

Amirmoosa

تجھے اکثر بھلایا جاتا ہے
خود پہ    خود ظلم ڈھایا جاتا ہے
کبھی جب زندگی سے نہ بنے تو
تجھے خوابوں میں لایا جاتا ہے
تمہارے بعد کئی حسینوں سے ملاقاتیں کیں
تمہارا قصہ انہیں پہلے سنایا جاتا ہے
اب ایسا حال ہے خود کو بھی برے دکھتے ہیں
کبھی کہیں جب آئینہ دکھایا جاتا ہے
ہیں چار لوگ جن سے ابھی تعلق ہے
گلے لگا کہ جنہیں مسکرایا جاتا ہے
#امیر مو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#ameermoosapoetry 

#meltingdown

Amirmoosa

کسے بتائیں دن رات کیسے کٹتے ہیں
ہمارے حال پہ اب یار بھی تو ہنستے ہیں
تمہارے بعد تو خود سے کبھی بنی ہی نہیں
تمہارے بعد ہم خود کو بھی ترستے ہیں
سپولے پال لیے اب ان سے دوستی ہے میری
گلے لگا کے مجھے صبح شام ڈستے ہیں
مکان کچا ہے اور بادلوں سے یارانہ
ہمارے گھر پہ امیر بے وجہ گرجتے ہیں
امیر شہر نے مجھ سے کہا او دیوانے
تمہارے جیسے کہیں جنگلوں میں بستے ہیں
#امیرمو'سی #SAD #urdu #shayeri 
#ameermoosapoetry 
#Pakistan #India 
#urduadab

Amirmoosa

کئی دنوں سے خبر ہے اجڑنے
 والا ہوں
طبیب کہتے ہیں مجھ سے میں مرنے والا ہوں
کسی نگاہ کا گھائل ہوں، اور ایسا ہوں
ہاتھ لگتے ہی جیسے، بکھرنے
 والا ہوں
لوگ  دیکھ کر کہتے ہیں، خدا خیر کرے 
اسے یہ لگتا ہے اب میں سنورنے والا ہوں
خود ہی بچایا تھا، خود کو ، خود ہی سے امیر 
پتہ چلا تھا اب  میں گزرنے والا ہوں
اے میرے یار ادھر آ، دل  پہ ہاتھ تو رکھ
میں جانتا ہوں یہیں سے ادھڑنے والا ہوں
 
       #امیرمو'سی #SAD #urdu #Poetry 
#ameermoosapoetry 
#shadesoflife

Amirmoosa

آو اک روز گلے لگ کہ بتائیں تم کو
دل کہ جلتے ہوئے زخموں کو دکھائیں تم کو

ہجر کی رات کٹتی ہے بھلا کیسے امیر
یہ کہانی بھی کسی شام سنائیں 
تم کو

تم ہمیں دیکھو اک روز کسی غیر کہ ساتھ
پکڑ کہ ہاتھ اس کا  خوب جلائیں تم کو

تمہیں پتہ تو چلے ہم پہ گزرتی کیا ہے
روٹھ کہ بیٹھے رہو ہم نہ منائیں 
تم کو
                                      #امیرمو'سی #urdu #shayeri #urduadab #urdulovers #Pakistan #India #ameermoosapoetry

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile