ہزاروں پھول ایسے تھے اگر کھِلتے تو اچھا تھا،
تُم ہی کو ہم نے چاہا تھا تم ہی ملتے تو اچھا تھا،
کوئی آ کر ہمیں پُوچھے تمہیں کیسے بھلایا ہے،
تمہارے خط کو آنکھوں سے شبِ غم میں جلایا ہے،
ہزاروں زخم ایسے تھے اگر سِلتے تو اچھا تھا،
تم ہی کو ہم نے چاہا تھا تم ہی ملتے تو اچھا تھا،
read more
Shadab Ahmed
اگر وہ پوچھ لیں ہم سے تمہیں کس بات کا غم ہے
تو پھر کس بات کا غم ہے اگر وہ پوچھ لیں ہم سے
read more
Mani Awan
Waqt apna nahi
read more
Shehzad Khan
تیرا ہاتھ ہاتھ میں ہو اگر تو سفر ہی اصل حیات ھے
میرے ہر قدم پے ہیں منزلیں تیرا پیار اگر میرے ساتھ ہے
میری بات کا میرے ہم نفس تو جواب دے یا نا دے مجھے
تیری اک چپ میں جو ھے چھپی وہ ہزار باتو کی بات ھے
read more
Muazzam Noor
یہ دنیا بھی عجب قصہ ہے صاحب
نہیں لگتا، مگر دھوکا ہے صاحب
یہ چرچا جو ہمارے نام کا ہے
تمھارے عشق کا صدقہ ہے صاحب
ابھی پرہیز رکھئے گفتگو سے
زوالِ عصر کا لمحہ ہے صاحب
read more
Khalil Rehman
یہ سمندر ہے، کنارے ہی کنارے جاؤ!
عِشق ،ہر شخص کے بس کا نہیں پیارے، جاؤ
یُوں تو مقتل میں تماشائی بہت آتے ہیں
آؤ اُس وقت ،کہ جِس وقت پُکارے جاؤ
دِل کی بازی لگے، پھر جان کی بازی لگ جائے
عِشق میں ہار کے بیٹھو نہیں ، ہارے جاؤ